Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

جانور کا دودھ بڑھانے اور بو ختم کرنے کا ٹوٹکہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اللہ کریم سے دعا ہے کہ اللہ آپ کو خیر کاکام اسی طرح چلانے کی توفیق دے اور اس میں مزید برکت عطا فرمائے۔ میرا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے اور ہم نے دودھ کیلئے گائیں اور بھینسیں رکھی ہوئی ہیں‘ گھر میں بھی استعمال ہوتا اور باقی بیچ دیا جاتا ہے۔ الحمدللہ! عبقری میں دئیے مسنون اعمال کو اپنانے کی بدولت اللہ کریم نے بہت کرم فرمایا ہوا ہے اور ویسے بھی دودھ کے کام میں برکت بہت ہے‘اللہ تعالیٰ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ عبقری میں اکثر اپنے کسان بھائیوں کے آزمودہ طبی و روحانی تجربات پڑھتا ہوں بہت مستفید ہوتا ہوں بلکہ جب بھی عبقری رسالہ آتا ہے تو میں سب سے پہلے ’’کسان دوست عبقری‘‘ سلسلہ پڑھتاہوں ۔میرے پاس بھی ایک ٹوٹکہ ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کرنا چاہتا ہوں یقیناً دودھ بیچنے والے حضرات اور جنہوں نے گھر کے دودھ کیلئے بھی جانور رکھے ہوئے ہیں ان کو اس ٹوٹکہ سے بہت فائدہ ہوگا۔ بھینس دودھ بھی زیادہ دے گی اور دودھ سے جو سمیل آتی ہے وہ بھی ختم ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اکثر گائے یا بھینس کےاندر چھچھڑی پیدا ہوجاتی ہے یا دودھ میں خون آتا ہے یا اکثر جانوروں کو بادی ہو جاتی ہے۔ ان سب کے لیے یہ ٹوٹکہ انتہائی کمال کا ہے‘ بے شمار مرتبہ کا آزمودہ ہے۔صرف ہفتہ یا دس دن جانورو ں کو ایک مٹھی بھر کر کھلانی ہے‘ نسخہ حسب ذیل یہ ہے: سونٹھ ایک چھٹانک، سونف ایک چھٹانک، کالا نمک ایک چھٹانک، سفید نمک ایک چھٹانک، اجوائن دیسی ایک چھٹانک، سفید زیرہ ایک چھٹانک، کالی مرچ ایک چھٹانک، گڑ ایک کلو، ڈنڈا نشادر ایک چھٹانک ۔ ان سب چیزوں کو کوٹ کر لڈو بنا لیں اور جانوروں کو ایک لڈو صبح یا شام کھلائیں۔ دودھ بھی بڑھ جائے گا اورامراض بھی ٹھیک ہو جائےگا۔ (رائو محمد صادق، ہارون آباد)
جانور کو صحت و تندرستی دلانے کا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پورا گھرانہ بڑے شوق سے پڑھتا ہے۔ میں نےگھر میں تین بکریاں پال رکھی ہیں‘یہ میرا کوئی کاروباری سلسلہ نہیں صرف شوق ہے‘ الحمدللہ! اللہ نے جگہ دے رکھی ہے اور ان کے چارہ کا بھی بندوبست ہے اس لیے مجھے زیادہ پریشانی نہیں ہوتی‘ ایک مرتبہ اس طرح ہوا کہ گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے میں کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھا۔ بچوں نے ایک بکری کو بہت زیادہ کھلا دی اس کا پیٹ پھول گیا‘ مجھے والدہ کا رات کو
فون آیا کہ بکری کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی‘ اس کا پیٹ پھولا ہوا ہے ۔ جب میں نے وجہ پوچھی تو میری والدہ نے تمام صورتحال مجھے بتائی‘ مجھے فوراً عبقری 2014ء کے جنوری کے شمارہ میں آیاٹوٹکہ یا د آیا جو کہ کسی قاری نے لکھا تھا۔ میں نے فوراً والدہ کو کہا کہ اسے پانی ہرگز نہ پلائیں اور گھر میں اگر دیسی گھی موجود ہے تو بہت بہتر اگر نہیں تو جو بھی گھی گھر میں ہے اس کو گُڑ پر لگا کر بکری کو ایک لڈو کے برابر کھلا دیں‘ میری والدہ نے ایسا ہی کیا‘ میں صبح تک پریشان رہا‘ صبح میری والدہ نے کہا کہ بکری کے پاس کھڑی ہوں بکری چارہ کھارہی ہے اور پیٹ بھی ٹھیک ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 863 reviews.