Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سنگھاڑے کے آٹے کاکمال!حیران کن نتائج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

شہتوت کے پتوں کا لیپ!انوکھا حسن کا نکھار
٭انڈہ ایک عدد، دودھ ایک تولہ اور تھوڑا سا شہد لے لیں۔ اس کا آمیزہ تیار کرکے چہرے پر صبح وشام ملیں اور آدھے گھنٹے کے بعد منہ دھولیں۔٭تازہ دہی چہرے پر ملنے سے چہرے کی سیاہی دور ہو جاتی ہے۔٭شہتوت کے درخت کے پتے سے کچھ کانٹے لے کر دودھ کے ساتھ ایک پتھر پر گھس کر اس کا لیپ روزانہ رات کے وقت چہرے پر کریں۔٭سفید سرسو ںاور تلوں کو دودھ کے ساتھ باریک پیس کر رات کو روزانہ لگائیں۔٭چہرے پر ٹماٹر کا رس لگائیں۔٭کھیرے کا رس دھوپ سے سیاہ رنگت کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔٭تازہ سبزیاں مثلاً کھیرا، لوکی، کدو اور ٹماٹر کے باریک قتلے تراش کر چہرے پر جمادیں۔ نصف گھنٹے بعد چہرے سے اٹھا لیں۔
مولی کے بیج بالائی میں ملا کر لگائیں! انوکھا نکھار پائیں
٭انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر ملیں، دس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔٭کارن فلور، دودھ اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرے پر ملیں۔٭مولی کے بیج باریک پیس کر بالائی میں ملا کر رات کو سوتے وقت چہرے پر ملیں اور صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں۔
سنگھاڑے کے آٹے کاکمال!حیران کن نتائج
٭صبح کے وقت خالص سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور شام کو سنگھاڑے کے آٹے میں تھوڑا ساسرسوں کا تیل ملا کر آہستہ آہستہ چہرے کی مالش کریں۔٭صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرہ شاداب رہتا ہے۔٭ککڑی کے بیجوں کا لیپ چہرے کے رنگ کو صاف کرتا ہے۔٭کڑوا بادام چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے پانی کے ساتھ پیس کر چہرے پر لگائیں۔ ٭روزانہ نہار منہ ایک گلاس کینو کا جوس پینے سے رنگ صاف ہوجاتا ہے۔٭تھوڑا سا گوندھا ہوا آٹا رات کو رکھ دیں، صبح وہ آٹا خمیرہ ہو جائے تو اس سے چہرہ اچھی طرح مل کرصرف پانی سے دھوئیں پھر صابن نہ لگائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 856 reviews.