Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حادثات و نقصانات سے محفوظ! ہمارا خاندانی آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ کئی سالوں سے ہمارا پورا گھرانہ بڑے شوق سے پڑھتا ہے‘ہماری نظر سے جو بھی تجربہ یا مشاہدہ گزرتا ہے جس کی وجہ سے مخلوق خدا کا نفع ہو ہم فوراً کاپی قلم اٹھاتے ہیں اورقارئین کی نذر کردیتے ہیں۔ابھی کل کی بات ہے کہ ہمارے گھر نیم کا بڑا سا درخت ہے اس کے اوپر کچھ دن پہلے بڑی شہد کی مکھیوں نے آکر چھتہ بنالیا ۔ دوپہر کے وقت چونکہ گرمی سخت تھی ہلکی سی ہوا چلی‘ میری امی نیم کے درخت کے نیچے کھڑی تھیں اوپر سےمکھیوں سے بھرا چھتہ سیدھا نیچے کی طرف آیا اور میری امی کے سر پر آکر گرا‘ ہر طرف مکھیاں ہی مکھیاں پھیل گئیں‘ مگر کسی ایک مکھی نے بھی میری امی کو نہیں کاٹا‘میری والدہ بالکل محفوظ رہیں۔ کوئی بھی اس بات کو سن کر ماننے کو تیار نہیں کہ اتنا بڑا چھتہ گرا ہو اور ہرطرف مکھیاں ہی مکھیاں ہوں‘ والدہ گھبراہٹ میں ہاتھ مار رہی ہوں اور کسی ایک مکھی نے بھی والدہ نہیں کاٹا‘ مگر آئیے! اب اس کا راز بھی آپ کو بتائے دیتی ہوں‘ وہ راز یہ ہے کہ میری والدہ صبح و شام
یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی ایک تسبیح ضرور پڑھتی ہیں۔ یہ ان دو اسم مبارک کا حصار تھا جس نے مکھیوں کو ان سے دور رکھا۔اس کے علاوہ یہ اسم میری والدہ اور ہم‘ شیخ الوظائف کا ، ان کی نسلوں کا، تسبیح خانے اور سارے نظام کا تصور کرکے پڑھتے ہیں اور دوسرا ہمارا معمول ہے صبح وشام گیارہ بار یہ دعا پڑھتے ہیں ’’بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ‘‘ ۔
رکشہ الٹ گیا! پوری فیملی محفوظ رہی!
قارئین انہی دو اسماء مبارک کا ایک اور مشاہدہ بھی میرے پاس ہے وہ بھی لگے ہاتھوں آپ کی نذر کردوں:۔جب میں سکول میں پڑھاتی تھی تو میں نے اپنی کلاس کے بچوں کو بھی یہ دو اسم یاد کروائے تھے۔ میری کلاس کی ایک بچی نے بتایا کہ وہ رکشے پر اپنی فیملی کے ساتھ کہیں جارہی تھی رکشہ الٹ گیا لیکن اس دعا ’’بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْکی برکت اور ’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ کی برکت سے سب چوٹ لگنے سے محفوظ رہے۔ اس دعا کے اوپر میرا یقین بہت پختہ ہے مجھے یقین ہوتا ہے کہ اس دعا کو میں نے پڑھا ہے اللہ پاک حفاظت فرمائیں گے ہر طرح کے جانی و مالی نقصان سے۔
مسواک کی برکت:میرے ابو کے پاس مسواک ہوتی ہے‘ اس کے استعمال کرنے کے فضائل تو بہت ہیں مگر اس کو میرے ابو جیب میں برکت کیلئے رکھتے ہیں‘ میرے ابو بتاتے ہیں کہ مسواک جیب میں رکھنے کی برکت سے اللہ کریم نے کئی مرتبہ روڈ ایکسیڈنٹ سے بچایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 852 reviews.