Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج -- طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

گلے سے آواز نہیں نکلتی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 25 سال ہے بلوغت کے وقت میری آواز بھاری ہوگئی اور گلا بھی تھوڑا خراب ہوگیا ڈاکٹر سے مشورہ کیا اس نے چند دوائیں اور غرارے کی دوا دی معمولی فائدہ ہوا۔ اس کے بعد ایک حکیم صاحب نے کہا کہ آواز بلوغت کی وجہ سے تبدیلی ہوئی ہے اس کو دوا سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا خود بخود ٹھیک ہو جائے گیا۔اب صورتحال یہ ہے کہ آواز میں پہلے سے تو بہتری ہے لیکن مکمل درست نہیں۔ بلند آواز سے کسی کو بلائوں تو وہاں تک آواز نہیں پہنچتی۔(ج،پشاور)
مشورہ:آپ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کیجئے‘ عبقری دواخانہ کا ’’شربت اعجاز‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کے گلے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ صبح و شام بنفشی قہوہ جو کہ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ہی ملے گا۔ استعمال کیجئے۔
جنہیں بُر ی عادات نے تباہ کیا! ان کیلئے خاص نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! انتہائی ندامت اور شرمندگی کے ساتھ خط لکھ رہا ہوں‘نادانی کی وجہ سے بری عادت میں بھی مبتلا ہوا ‘ آپ کے درس سننے اور عبقری رسالہ پڑھنے کی بدولت ابھی کچھ عرصہ پہلے ان بُری عادات سے چھٹکارا مل رہا ہے‘ مگر صحت بہت کمزور ہوگئی ہے‘ میرا دماغ بالکل جکڑا گیا ہے‘گلے میں کیرا گرتا ہے‘ پیشاب کے بعد قطرےآتے ہیں‘ مثانہ کمزور ہوگیا‘ رگوں کی صحت اور گلے و دماغ کے بارے میں آسان اور شافی حل بتائیں۔ (ریاض علی‘ ملتان)
جواب: درج ذیل نسخہ ان تمام نوجوانوں کیلئے ہے جنہیں جوانی کے امراض ہیں‘یہ نسخہ شادی شدہ اور غیر شادی شدہ استعمال کریں‘ بہترین رزلٹ ملتاہے۔ھوالشافی: ثعلب مصری‘ مغز بنولہ‘ مغز سنگھاڑا یا موصلی سفید(دونوں میں سے ایک چیز) اور چھلکا اسپغول۔ چاروں چیزیں ہموزن پیس کر ایک چمچ صبح نہار منہ دودھ ایک پاؤ میں پکا کر کھیر سی بنائیں اور استعمال کریں۔مردانہ امراض اور طاقت کیلئے لاجواب ہے۔ نزلہ اور کیرا کیلئے عبقری دواخانہ کا الرجی نزلہ کورس کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ صبح کی سیر کا معمول بنائیں‘ نماز پنج وقتہ پڑھیں۔ بُری صحبت سے بچیں۔ مسنون اعمال اختیار کریں۔
جلد ی مسائل کا آزمودہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا ایک شاگرد ہے جو پیدائشی طور پر جلد کے بہت سے مسائل میں مبتلا ہے‘اس کے جسم کی رنگت بھوری اور دھبی سی ہے‘ سر اور پورے جسم پر ہر وقت خارش ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے پورے جسم میں بہت بڑے زخم بن جاتے ہیں اور پھر ان زخموں میں پیپ بھر جاتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں درد ہوتا ہے۔ خارش کی وجہ سے جلد پر جگہ جگہ دھبے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے سر اور پورے جسم پر بال بالکل ختم ہوگئے ہیں‘ بہت بڑے بڑے ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا آپ مہربانی فرماکر اس کا کوئی علاج اور وظیفہ بتادیں۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں اس بچے کو کوڑھ کی بیماری ہے۔(جاوید اقبال،ملتان)
مشورہ: درج ذیل نسخہ ایک قاری نے عبقری میں بھیجا‘ یہ ان کا خاندانی راز تھا جو انہوں نے عبقری کو دیا‘ بے شمار لوگوں نے آزمایا اس کا لاجواب رزلٹ ملا‘ آپ بھی بنائیے‘ استعمال کیجئے ان شاء اللہ بچے کے تمام جلدی مسائل کا آزمودہ حل ہے۔ھوالشافی:ایک کلو سرسوں کا تیل‘ ایک چھٹانک چھوٹی الائچی‘ ایک چھٹانک لونگ اور ایک چھٹانک کھانے والا نمک ہلکی آنچ پر جلالیں۔ پھر چھان کر محفوظ کرلیں۔متاثرہ جلد پر یہ تیل صبح و شام لگائیے‘ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی بہترین رزلٹ ملے گا۔
خون کی کمی ایک گلاس سے دور
میری بیٹیاں اور بیٹا خون کی کمی کے شکار ہیں ان کے چہروں پر دانے ہیں موسمی الرجی بھی ہوتی ہے ان کے چہروں کی رنگت اور بالوں کی رنگت اُڑی اُڑی سی ہے۔ میری ایک بیٹی جو کہ تھرڈائیر کی طالبہ ہے اس کے سر میں اور ٹانگوں پر دھدر سخت قسم کا ہے جو سارے سر میں پھیلا ہوا ہے سکن سپیشلسٹ سے دوائی لیکر لگاتے رہیں تو ٹھیک رہتا ہے جونہی دوائی چھوڑیں پھر سے شروع ہو جاتا ہے۔ میں اپنے بچوں کی وجہ سے اور مالی حالات کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہوں۔ آپ مجھے کوئی وظیفہ بتائیں اور بچوں کے لیے کوئی دوائی تجویز فرما دیں۔(نامعلوم، گجرات)
مشورہ:آپ بیٹیوں کو خون کی کمی دور کرنے کیلئے یہ ٹوٹکہ استعمال کروائیں‘ یقین کیجئے صرف ایک گلاس ہی آپ کی بیٹی کی خون کی کمی دور کرسکتا ہے۔ایک گلاس کنو یا سنگترہ کا جوس لیں اور اس میں ایک یا ڈیڑھ چھٹانک بکرے کی کلیجی کا جوس نکال کر اچھی طرح مکس کرکے صبح نہار منہ پی لیں۔ ایک ہفتہ یہ ٹوٹکہ استعمال کریں ان شاء اللہ ایک ہفتہ کے بعد خون کی کمی بالکل ختم ہوجائےگی۔خون کی کمی دور ہوگی تو ان شاء اللہ چہرے کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔ دھدر پر لگانے کیلئے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’مرہم سکون‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق لگائیں‘ ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ بالوں کے مسائل کے حل کیلئے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’طب نبوی ہیئر آئل‘‘ لکھی گئی ترکیب سے لگائیں‘ بارہا کا آزمودہ ہے۔ یہ تیل شروع میں تھوڑا سا چبھن محسوس کرائے گا مگر اس کا رزلٹ سوفیصد ہے۔
مجھے سردی زیادہ لگتی ہے! کچھ تو بتائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! موسم سرما شروع ہورہا ہے اور میں گھبرا رہا ہوں‘ مجھے سردی بہت لگتی ہے۔(کامران‘ لاہور)
مشورہ: آپ صحیح غذا کھائیں اور گرم مشروب خوب پئیں۔ پرہیز نہ ہوتو انڈے‘ مصالحے اور سالن‘ مچھلی‘ کباب وغیرہ زیادہ کھائیں۔ کھانے کے بعداگر گُڑ مل جائے یا اگر شہد ہو تو استعمال کریں۔ کشمکش اپنے پاس رکھیے‘ وقتاً فوقتاً تھوڑی تھوری کھاتے رہیے۔ورزش ضرور کیجئے۔پھر سردی نہ لگے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 849 reviews.