Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

 

شوہرپرائمری ٹیچر! چار بیٹیاں!رشتوں سے پریشان

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جہاں گزر بسر انتہائی مشکل سے ہوتی ہے۔ شوہر پرائمری سکول میں ٹیچر ہیں‘ ماشاء اللہ چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے‘ سارے بچے پڑھ رہے ہیں اور بڑی بیٹی کی تعلیم اب مکمل ہوچکی ہے ‘ رشتہ کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ‘چاہتی ہوں کسی اچھی نیک اور کھاتی پیتی فیملی میں اس کا رشتہ ہو جائے اور اللہ کریم اس کی شادی کے اسباب بھی پیدا فرمادیں۔(ج،گجرات)
جواب: یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیَ الْخَیْرَ۔اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ ‘ گیارہ بار۔ 700 مرتبہ درج بالا دعا پڑھیں۔ 11 دن۔21. دن یا 41 دن۔ 2۔ مرد حضرات ننگے سر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر پڑھیں۔ 3۔خواتین گھر کے اندر بیٹھ کر پڑھیں اور سر ڈوپٹے سے ڈھکا ہونا چاہیے۔اس عمل کیساتھ سارا دن کھلا سارا گھرانہ اسم الٰہی یَاقَہَّارُ پڑھیں۔

کالج میں گزشتہ بیس سال سے پڑھارہی ہوں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک پرائیویٹ لڑکیوں کے کالج میں پچھلے بیس سال سے پڑھا رہی ہوں۔ یہاں ماحول بہت صاف ستھرا ہے۔ مگر کچھ عرصہ سے یہاں داخلوں میں کمی آئی ہے۔پورے کالج میں مایوسی چھائی رہتی ہے‘ میری تنخواہ بہت ہی کم ہے‘ میرا بھی دل کرتا ہے یہ جاب چھوڑ دوں مگرڈرتی ہوں کہ اگر آگے سے نوکری نہ ملی تو پھر یہ بھی جائے گی‘ مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ اللہ کوئی بہتر سبب پیدا فرمادے۔(ر۔راولپنڈی)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ پڑھیں گی اتنا زیادہ فائدہ ۔
ہوگا۔کچھ عرصہ کریں۔

 

چیزیں ٹوٹنا اور جوئیں پڑنا!کیا یہ بھی جادوہے؟

حکیم صاحب میرے بچوں کے سر میں دو سال سے جوئیں پڑرہی ہیں ہر چیز لگا لی مگر وہ ختم نہیں ہورہی۔ مجھے ایسے لگتا ہے کہ یہ بھی کوئی جادو ہے‘میں جب سے اوپر والے فلور میں شفٹ ہوئی ہوں اس کے بعد سےجوئوں کا مسئلہ ہوگیا ہے‘ مہربانی فرما اس کیلئے کوئی عمل بتائیں۔ میری بچیوں کو بچپن میں بالکل جوئیں نہیں پڑیں‘ حالانکہ سکول سے پڑ جاتی ہیں مگر وہ محفوظ رہیں‘ دو سال ہوگئے ہیں چیزیں ٹوٹنا اور جوئیں پڑنا‘ یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
مشورہ:صفائی کا خاص خیال رکھیں‘ علاج کےلئے درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورہ توبہ کی آخری آیات اور سورہ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورہ اخلاص اور معوذتین تین بار پڑھ کر دم کریں اور سات روز پانی پر دم کر کے پلائیں۔اس کے علاوہ سارا دن سارا گھر کھلادرود ابراہیمی پڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

 

شادی ہوئی شوہر کا کاروبار ٹھپ! سونا غائب

میری شادی جب سے ہوئی میرے شوہر کی کتابوں کی دکان تھی وہ بند ہوگئی میرے سونے کے زیور اکثر غائب ہوتے رہے گھر میں ہر وقت ٹینشن اور لڑائی کا ماحول بنا رہنا اور سب کا اکثر بیمار رہنا یہ معمول تھا۔ میں چار سال سے اب علیحدہ ہوئی ہوں پہلے اکٹھی فیملی تھی لیکن اب میں علیحدہ ہوں گھر کے اندر ہی سیکنڈ فلور پر ہوں کچھ مسائل پہلے سے کم ہوئے ہیں مگر سونا غائب ہونا ابھی پچھلے سال ہوا پھر گھر میں اچانک جھگڑا شروع ہوجاتا ہے‘ سسرال کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک نہیں ہورہا‘ حالانکہ میں اب بالکل چپ ہوگئی ہوں مگرپھر بھی نجانے کہاں سے بات نکل آتی ہے۔
جواب:گھریلو مسائل کے حل اور کاروبار کیلئے فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ ظہر کی نماز کے بعداول وآخر22 مرتبہ درود شریف اور درمیان چاروں قل پڑھیں‘ عصر کی نماز کے بعد اول وآخر23 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ مغرب کی اول و آخر نماز کے بعد 24 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل‘ عشاء کی نماز کے بعداول و آخر درودشریف اور درمیان میں چاروں قل ایک مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔بارہا کا آزمودہ عمل۔ اس کے علاوہ چوری روکنے کیلئے جہاں بھی ایسی چیزیں سونا‘ رقم وغیرہ رکھتی ہیں وہاں کالے موٹے مارکر سے یاحفیظ بحوالہ کہف قطمیر لکھ دیں ۔ ان شاء اللہ ہمیشہ حفاظت رہے گی۔

 

ذرا میرے بیٹے کا بھی حساب لگائیں!

میرا بڑا بیٹا گیارہویں جماعت میں ہے اسکے امتحان سر پر ہیں اب وہ کہتا ہے پڑھنے کا دل نہیں کررہا جب کبھی سمجھائیں تو غصہ کرنا شروع ہو جاتا ہے یا پریشان ہو جاتا ہے۔میں بہت پریشان ہوں میرے بیٹے کا حساب لگا کر دیکھیں کوئی مسئلہ تو نہیں اسکے علاوہ میرے بیٹے کو بھی پیشاب کا مسئلہ ہے پہلے تو پندرہ سال تک بستر پر کرتا رہا پھر اب اسے قطروں کا مسئلہ ہے ۔(مسز شکیل‘ لاہور)
جواب:جتنے بھی والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کا ذہن روشن ہوجائے‘ ان کے علم میں اضافہ ہو تو اپنے بچوں کو یہ دعا سکھائیں‘ یہ دعا حضرت امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے بچپن میں پڑھتے تھے : اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ عَلٰی طَاعَتِکْ ان شاء اللہ ان کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔اس کےعلاوہ ایک انتہائی کامیاب عمل یہ ہے کہ جن بچوں کا پڑھائی میں بالکل دل نہیں لگتا‘ وہ شرارتوں میںتیز اورکام میں سست رہتے ہیں‘ اگر طالبِ علم جوان ہے تو عصر کی نماز پڑھ کر مغرب تک اعتکاف کی نیت سے مسجد میں بیٹھے اور اس دوران درودشریف پڑھتا رہے۔ اس عمل کی برکت سے ان شاء اللہ تعالیٰ پڑھائی میں دل لگے گا اور وساوس شیطانی سے نجات حاصل ہوگی اور درود شریف پڑھنے کی برکت سے لوگوں میں عزت حاصل ہوگی۔ ہر شخص محبت کی نگاہ سے دیکھے گا اور اس کی عزت کرے گا۔پیشاب کے مسئلہ کیلئےآپ اپنے بیٹے کو عبقری دواخانہ کی ’’بسترپیشاب شفاء‘‘ دوا کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 848 reviews.