Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہمارے دیسی ٹوٹکے! امریکی ماہرین بھی سالہاسال کی ریسرچ کے بعد مان گئے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنا ہے تو کیلے کھائیں!
بلڈپریشر کم کرنے کے لیے نمک کا استعمال کم کریں۔ کیلے کھائیں۔ کیلے میں جو پوٹاشیم ہے وہ نمک کے اثر کو کم کرتا ہے جس سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے۔ بڑی مچھلیوں میں اومیگا تھری ہوتا ہے جو بلڈپریشر کم کرتا ہے۔
خدارا دوست بیکٹیریا ہرگز نہ ہلاک کیجئے!
انتڑیوں میں اربوں کی تعداد میں اچھے بیکٹیریا ہوتے ہیں ہمیں صحت مند رکھنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ اینٹی بایوٹیک دوائیں نقصان دہ بیکٹیریا کے ساتھ اچھے بیکٹیریا کو بھی مار دیتی ہیں۔ یہ علامات ظاہر کرتی ہیں اچھے بیکٹیریا کم ہوئے ہیں۔گیس، قبض، سانس کی بدبو، مسوڑوں میں خون آنا، دانتوں کو کیڑا لگنا۔ (الف)اچھے بیکٹیریا کی افزائش کیسے ہو؟ :یہ چیزیں نہ کھائیں :(۱)فیکٹری میں بنائی جانے والی ڈبہ بند خوراک ان میں کئی قسم کے خرافات شامل ہوتے ہیں جیسے مصنوعی چینی، مختلف قسم کے رنگ اور خوراک کو زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھنے والے کیمیکل وغیرہ۔ (۲)چینی، (۳)بھوسی نکلا ہوا میدہ ۔ یہ چیزیں کھائیں: (۱)پھل، (۲)سبزیاں، (۳)بغیر چربی والا یا کم سے کم چربی والا گوشت جیسے مرغی کا گوشت، (۴) اچار وغیرہ۔(ب)اینٹی بائیوٹیک دوائیوں سے حتیٰ الامکان بچیں۔ (پ)صفائی کے لیے کچھ چیزیں کچھ ایسے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہیں جیسے (۱)سینیٹری وائپس (۲)جراثیم صاف کرنے والا مادہ (۳)سینی ٹائزر ۔ ان چیزوں سے بچیں اور سادہ صابن استعمال کریں۔ کچھ وقت گھر اور آفس سے باہر گزاریں کچھ دیر باہر رہنا قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
یادداشت کیسے بڑھائیں
(۱)کوئی نئی زبان سیکھیں ، نئی چیزیں سیکھتے رہیں۔ جیسے سمارٹ فون یا کمپیوٹر کا استعمال کم سے کم یہ کہ باہر جائیں تو نیا راستہ اختیار کریں۔ (۲)بجائے کیکولیٹر استعمال کرنے کے جہاں تک ممکن ہو دماغ سے کام لیں۔ (۳)قرآن شریف حفظ کریں۔ (۴)کوئی معمہ حل کریں۔ (۵)لسٹ بنانی ہوتو بجائے فون کے قلم استعمال کریں۔
یادداشت خراب کرنے والی چیزیں
(۱)نیند کی کمی، (۲)ورزش نہ کرنا، (۳)ذہنی دبائو (۴)مل جل کر نہ رہنا۔
ایک تحقیق کے مطابق پیدائش کے تین ماہ بعد بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ ٹھوس غذا بھی کھلائی جائے تو بچہ گہری نیند سوتا ہے اور اس کے جاگنے کے اوقات میں 50 فیصد تک کمی واقع ہو جاتی ہے اور یہ عمل خود بچے کے لیے کسی نقصان کی وجہ نہیں بنتا۔(لندن، نیٹ نیوز)
ریشہ:امریکہ میں طویل عرصے تک کی گئی دو تحقیقات کے مطابق جو خواتین روزانہ 25 گرام ریشہ کھاتی ہیں اور جو مرد 38 گرام ریشہ کھاتے ہیں ان کو ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ ریشے سے وزن بڑھتا نہیں ہے اور جسم میں سوزش کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اس کی وجہ سے ہڈیوں کی بیماری (گنٹھیا وغیرہ) کے امکانات کم ہو جاتے ہیں چنانچہ خوراک میں سبزیاں، دالیں اور پھل کا استعمال بڑھائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 836 reviews.