Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء


اللہ نے رنگ دیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو نو سال ہوچکے تھے مگر اولاد کی نعمت سے محروم تھی‘ میرے اور میرے شوہر دونوں کے ٹیسٹ نارمل تھے‘ ہر ڈاکٹر ہمیں ’اوکے‘ کی رپورٹ دیتے ہوئے یہی کہتا کہ میڈیکلی آپ بالکل ٹھیک ہیں بس اب دعا کریں۔نجانے کیا رکاوٹ تھی‘ کونسی بندش تھی کہ حمل نہ ٹھہرتا تھا۔ میری ساس صاحبہ عبقری رسالہ پڑھنا شروع ہوئیں۔ پھر ہر جمعرات کو درس میں مجھے بھی اپنے ساتھ لاتیں‘ ایک جمعرات ہم درس سن کر تسبیح خانہ سے باہر نکلیں تو ایک خاتون نے ہمیں ایک کتابچہ دیا‘ جسے میری ساس صاحبہ نے لے کر مجھے پکڑا دیا‘ گھر آکر میں نے پڑھاتو اس میں بہت اچھے وظائف تھے‘ اس کا نام تھا ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘۔ اگلی جمعرات وہ خاتون مجھے ملی‘ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے گزشتہ جمعرات کتابچہ کیوں تقسیم کیا؟ انہوں نے میری طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہنے لگیں: میری بیٹی کہ تین بچے ہوئے تینوں پیدائش کے چند ہفتوں کےا ندر اندر وفات پاگئے‘عبقری رسالہ میں اس کتابچہ کے متعلق پڑھا‘ میری بیٹی کا نواں مہینہ چل رہا تھا‘ میں نے بچے کی تندرستی و درازی عمر بالخیر کی نیت کرتے ہوئے یہ کتابچہ ہر ماہ صرف 100 عدد تقسیم کرنا شروع کردیا‘ آج میرا نواسہ چھ ماہ کا ہوچکا ہے۔بالکل صحت مند اور خاندان بھر کی رونق ہے۔ بس یہ سننا تھا کہ میں اسی روز درس سننے کے بعد عبقری دواخانہ میں گئی‘ 500 کتابچہ لیا اور اگلے دن شوہر کے ذریعے تقسیم کروادیا‘ دیگر اعمال جو تسبیح خانہ سے ملےان کے ساتھ ساتھ ہر ماہ کتابچہ تقسیم کرنے والا عمل بھی کرتی رہی ‘تیسرے مہینے اللہ کریم نے کرم فرمادیا اور میری گود ہری ہوگئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج میں دو ماہ کی بیٹی کی ماں ہوں‘اب بھی ہرماہ یہ کتابچہ ضرور تقسیم کرواتی ہوں۔(اہلیہ عمران‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 802 reviews.