Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

گھر اور گھروالوں پر سخت ترین جادو کا توڑ

موسم سرما میں کھائیے
سارا سال فٹ رہیے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ عمل ہمیں سرگودھا کے ایک عامل نے پڑھائی کے لیے دیا تھا اس وقت ہم عبقری سے متعارف نہیں تھےتو انہوں نے ہمیں یہ بتایا کہ آپ لوگوں پر اور گھر پر بڑا سخت جادوہے جس کے توڑ کے لیے یہ دعا صبح و شام سات بار پڑھنی ہے۔ تھوڑی سی تفصیل بتاتی چلوں کہ صبح شام اس دعا کو پڑھنے سے ہمارے گھر میں ایک تہلکہ سا مچ گیا تمام بڑے سائز کے کاکروچ کونوں سے باہر نکل آتے اور اڑنا شروع کردیتے جیسے ہی رات ہوتی ان کی پروازیں شروع ہوجاتی‘ ہم لوگ بہت ڈرے۔ تقریباً تین دن تک یہ چیز ہوتی رہی اس کے بعد پھر کبھی ایسا نہیں ہوا اور یہ کاکروچ اندھوں کی طرح اڑتے محسوس ہوتے تھے کیونکہ اڑتے اڑتے کسی چیز یا دیوار سے جیسے ہی ٹکرتے تو گر کر تڑپتے ہوئے ساکت ہو جاتے ہوسکتا ہے یہ کیفیت ہمارے ساتھ ہی ہو کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ بہرحال ہمیں محسوس ہوا کہ اس طوفان کے بعد جیسے گھر میں سکون سا محسوس ہونے لگا تھے ۔ صبح و شام 21 مرتبہ پڑھنا ہے۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ یَارَبِّ دَخَلْتُ دَخْلِی کَانَتْ کُنْتَ وَکِیْلِیْ کَافِیْ یَکْفُیَنِیْ مَعْبُوْدِیْ یَکْفِیْنِیْ مَقْصُودِیَ یَکْفِیْنِیْ مَطْلُوْبِیْ یَکَفِیْنِیْ یَکْفِیْنِیْ حَافِظْ حَفِیْظٌ یَکْفِیْنِیْ حَنَّانٌ مَنَّانٌ یَکْفِیْنِیْ غَفُوْرٌ غَفَّارٌ یَکْفِیْنِیْ قَھَّارٌ جَبَّارٌ یَکْفِیْنِیْ حَیٌّ قَیُّومٌ یَکْفِیْنِیْ خَالِقٌ خَلَّاقٌ یَکْفِیْنِیْ ھِمْ عَلِیْمٌ عَلَّامٌ یَکْفِیْنِیْ رَازِقٌ رَزَاقٌ یَکْفِیْنِیْ شَاھِدٌ نَاظِرٌ یَکْفِیْنِیْ اَللہُ یَکْفِیْنِیْ یَکْفِیْنِیْ یَکْفِیْنِیْ فَاللہُ خَیْرٌ حَافِظًا وَّھُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔ لَاتَخَا فِیْ وَلَاْتَخَزنِٓیْ اِنَّا رَآدُّوْہُ اِلَیْکِ وَجَاعِلُوْہٗ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ۔ یَامُوْسٰی اَقْبِلْ وَلَاتَخَفْ اِنَّکَ مِنَ الْاٰمِنِیْنَ۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ فَارْجِعُوْا فَارْجِعُوا فَارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یٰانَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلٰمًا عَلٰی اِبْرَاھِیْم فَارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا بِسْمِ اللہِ اَرَاَدُوْا وَمَا کَانَ حَتّٰی اُرِیْدُوْا فَطُوْبٰی لَھُمْ مِنْ مُّرِیْدٍ مُرَادٍ۔
مجھ میں تبدیلی آئی!
رات سوتے یاباعث یانور پڑھنے سے مجھ میں یہ تبدیلی آئی کہ صبح تہجد کے وقت جاگ جاتا ہوں اور نماز تہجد ادا کرتا ہوں جبکہ اس سے قبل صبح مشکل سے جاگتا تھا۔ دوسری بات یہ پہلے میں زیادہ تر گھر میں نمازپڑھتا تھا لیکن اب پوری کوشش ہوتی ہے کہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کروں۔(محمد عجائب، بھارہ کہو اسلام آباد)

ادرک اور بادام کا حلوہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !موسم سرما کی آمد آمد ہے‘ بعض لوگوں کی اس موسم کی آمد ہوتے ہی بیماریاں گھیر لیتی ہیں اور اپریل ‘ مئی تک ادویات کے سہارے ہی چلتے ہیں۔ ہم ہر موسم سرما کے آغاز پر ہی اپنا گھریلو حلوہ تیار کرلیتے ہیں‘ انتہائی لاجواب‘ خوش ذائقہ اور طاقتور ہوتا ہے۔ سارا موسم سرما انتہائی خوشگوار گزرتا ہے‘ کسی قسم کا موسمی اثر ہماری طبیعت پر گراں نہیں گزرتا۔میں آج خاص طور پر قارئین کو یہ حلوہ ہدیہ کرنا چاہتا ہوں‘ بنائیے اور دعاؤں میں یادرکھیے! بچے‘ بڑے‘ بوڑھے‘ خواتین تما م شوق سے کھائیں۔ ہر قسم کی کمزوری‘ نقاہت‘ سردی‘نظر و یادداشت کی کمزوری‘اعصاب‘ پٹھوں کی کمزوری‘ کمردرد‘ جوڑوں کے درد سے نجات پائیں۔ھوالشافی:ادراک دیسی نصف کلو، دیسی بادام کی گریاں ایک پائو، خشخاش سوگرام، چینی آدھا کلو، دیسی گھی ڈیڑھ پائو، میدہ حسب ضرورت، کیوڑہ حسب ضرورت۔
ترکیب:پہلے بادام کی گریوں کو گرم پانی میں جوش دیں اور اُبال کر نیچے اتارلیں۔ پھر ٹھنڈی ہونے پر ان کے اوپر سے چھلکا اتاردیں۔ اب ادرک کو بھی چھری سے چھیل کر اچھی طرح سے صاف کرلیں پھر بادام کی گری، خشخاش اور ادرک الگ الگ کرکے گرینڈر یا سل بٹے پر خوب باریک پیس لیں۔ پھر سب چیزوں کو ایک جگہ کرکے ایک صاف برتن میں گھی ڈال کر سوائے شکر یا چینی کے سب چیزیں اس میں ڈال کر چولہے پر چڑھادیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں مگر چمچہ مسلسل چلاتی رہیں کہ پتیلی کی تہہ میں نہ لگنے پائے۔ جب پکتے پکتے کچھ سوندی سوندی خوشبو بھی آنے لگے تو آنچ سے اتار لیجئے۔ بس حلوہ تیار ہے۔ اگر اس کے ٹکڑے کاٹنے ہوں تو گرم گرم ہی سینی پر پھیلادیں ذرا ٹھنڈا ہونے پر چھری سے کاٹ لیں۔ یہ حلوہ مقوی دماغ ہے اور درد سر کیلئے تو بہت ہی مفید ہے۔(فرح لیاقت، کراچی)

 

ہر مشکل و پریشانی کیلئے رجال الغیب کی دعا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کے سابقہ شمارے میں رجال الغیب کی دعا کے نام سے درج ذیل دعا لکھی تھی۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِاُمَّۃِ مُـحَمَّدٍ ﷺ
اَللّٰھُمَّ ارْحَـمْ اُمَّۃَ مُـحَمَّدٍ ﷺ
اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ اُمَّۃَ مُـحَمَّدٍ ﷺ
یہ میں نے دعا سارا دن پڑھنا شروع کردی‘ مجھ پر پوشیدہ چیزیں ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔ اب کچھ بھی معلوم کرنا ہو یا کوئی شخص کچھ چھپا رہا ہوتو یہ دعا پڑھنے سے ظاہر ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ اپنے جس بھی مسئلے کا حل ذہن رکھ کر یہ دعا سارا دن کھلی پڑھی جائے وہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ پڑھ کرمرحومین کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرتی ہوں۔قبرستان کے پاس سے گزرتے ہوئے اس دعا کو کثرت سے پڑھتی ہوں۔اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہوتا ہے‘ مسائل‘ مشکلات‘ پریشانیاں حل ہوتی ہیں۔(عائشہ جمال،لاہور)

 

شیشہ پر ایک اسم لکھیں! حفاظت کا انوکھا نظام پائیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری کی پچھلے ایک سال سے قاری ہوں۔ ماہنامہ عبقری کیا ہے؟ جیسے کوئی ہیرے جواہرات سے لدی ہوئی ٹرین ہے جو ہر ماہ اپنے وقت مقررہ پر پہنچ جاتی ہے اس ٹرین میں ایسے ایسے انمول وظیفے ہیرے جواہرات کی شکل میں بکھرے ہوتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کونسا ہیرا اٹھا لیں اور کونسا چھوڑیں۔ آپ نے تو ستاروں پر کمند ڈال دی ہے۔ ساری کہکشائیں عبقری میں سمیٹ دی ہیں آپ کی اس سخاوت پر اللہ تعالیٰ آپ کو اجر دیں گے۔ میرے پاس بھی ایک قیمتی موتی ہے جو میں عبقری قارئین سے شیئر کرنا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو گھر میں چہرہ دیکھنے کے لیے جو شیشہ لگا ہوتا ہے اس پر ’’یَاجَامِعُ‘‘ لکھ دیں۔ آپ یقین نہیں کریں گے آپ کی چیز کے گرد ایسا حصار بن جائے گا کہ کوئی بھی اسے گھر کی حدود سے باہر نہیں لے جا پائے گا۔ کتنی ہی قیمتی چیز ہو ’’یَاجَامِعُ‘‘ لکھ کر بے فکر ہو جائیں کہیں نہیں جائے گی فوراً مل جائے گی جب چیز مل جائے تو شیشے پر سے مٹا دیں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔(صباحت رضوان، لاہور)

 

یادداشت تیز! اعصابی طاقت بے مثال!بلڈپریشر کا مکمل علاج

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!چند نسخہ جات آپ کی نذر کررہا ہوں‘ میرے پاس ڈائری میں لکھے ہوئے تھے‘ بہت ہی تیربہدف اور مجرب ہیں۔
سر اور پائوں جلنے کیلئے مجرب نسخہ
بادام ایک کلو، چارمغز دو چھٹانک، پستہ ایک پائو۔ ان تینوں اجزاء کو پیس لیں اور صبح نہار منہ دو چمچہ چائے والے دودھ کے ساتھ استعمال کریں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ (کتاب میرا مطب، حکیم محمد شریف دنیاپوری)
قوت خاص کیلئے:خارخس(بکھڑا) پانچ تولہ، تالمکھانہ ایک تولہ، ادرک خشک ایک تولہ، عقرقرحا ایک تولہ، نک چھکنی ایک تولہ، زعفران ایک ماشہ، گوند کیکر ایک تولہ، موصلی سفید انڈیا دو تولہ، مصری دو تولہ، لاجونتی ایک تولہ، ثعلب پنجہ دو تولہ، چھوٹی الائچی ایک تولہ، ثعلب مصری ایک تولہ، کالے دانے ایک تولہ، بھنگ بیج ایک تولہ۔ ان سب کو باریک پیس کر سفوف بنالیں اور صبح خالی پیٹ اور رات سوتے وقت ایک ایک خوراک استعمال کریں ان شاء اللہ قوت بحال ہوگی۔
اعصابی طاقت کیلئے :معجون عنبری صبح ایک چمچ، کلونجی ٹانک دوپہر ایک چمچ چھوٹا، معجون فلاسفہ رات ایک چمچ بڑا پانی کیساتھ استعمال کریں ۔ اعصابی کمزوری کیسی ہی کیوں نہ چند دنوں میں ہی لاجواب طاقت ملے گی۔اگر یہ معجونیں خالص نہ ملیں تو عبقری دواخانہ کی معجون مراد اور معجون شفاء یابی بھی اعصابی طاقت بڑھانے کیلئے انتہائی کامیاب ہیں۔
یاداشت تیز کرنے کیلئے نسخہ
خمیرہ سپر دماغ صبح ایک چمچہ پانی کے ساتھ، اسطخدوسی دوپہر ایک چمچ، معجون فلاسفہ رات ایک چمچہ پانی کے ساتھ استعمال کریں فائدہ ہوگا۔بھولی ہوئی باتیں یاد آجائیں گی۔ دماغی کمزوری دور ہوگی۔ اس کیلئے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ روشن دماغ‘ فٹنس فولاد‘ لال قلعہ شاہی ٹانک یادداشت کیلئے بہترین اور مجرب ہیں۔
بلڈپریشر کا مکمل علاج:خمیرہ مروارید صبح ایک چمچ پانی کے ساتھ، نارقلی دوپہر اور رات کو دو دو عدد پانی کیساتھ استعمال کریں انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ چونکہ یہ پرانے نسخہ جات ہیں اگر نہ ملیں تو عبقری دواخانہ کی بلڈپریشر شفاء اور فشاری کی ایک گولی‘ اس کے ساتھ آلو بخارہ سارا دن چوسیں۔
بادی امراض کیلئے ایک مجرب نسخہ:بادی بدن کے کسی بھی حصے میں ہو کیلئے مفید ہے۔سنڈھ خشک ایک چھٹانک، گڑ ایک چھٹانک، ناریل ایک چھٹانک۔
ترکیب: سنڈھ کو دیسی یا عام گھی میں صحیح طریقہ سے تَل لیں پیاز کی طرح پھر اس کو نکال کر گڑ اور کھوپرا کیساتھ بالکل باریک پس لیں اور سفوف بن جائے گا۔ رات کے وقت ایک عدد خوراک پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں ان شاء اللہ شفاءہوگی۔ (ج۔از تلہ گنگ)

آملہ سے بیماریاں بھگانے کے لاجواب گُر
آملہ میں تمام پھلوں کے مقابلے وٹامن سی زیادہ ہوتا ہے۔ تازہ آملہ کے رس کو شہد میں ملا کر بہت سی بیماریوں کےعلاج میں استعمال کیا جاتا ہے‘ اسے نہار منہ کھایا جاتا ہے۔ آملہ کا متواتر استعمال جسم کو ایک نئی قوت بخشتا ہے۔ جب تازہ پھل میسر نہ ہو تو خشک آملہ کا پاؤڈر شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کیجئے۔لاجواب ٹانک ہے‘ قوت بڑھاتا ہے‘ دماغی طور پر سکون ملتا ہے‘ یادداشت کی کمی دور ہوتی ہے‘ قوت مدافعت بڑھتی ہے۔آملہ کا متواتر استعمال نہ صرف بڑھاپے کو روکتا ہے بلکہ بدن کوچاق و چوبند اورصحت مند بھی رکھتا ہے۔ آملہ دل کو طاقت دیتا ہے۔ آملہ جسم کے مختلف غدودوں کو فعال بناتا ہے۔ آملہ بالوں کی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ تازہ آملوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر انہیں سائے میں خشک کرلیں‘ جیسے ان ٹکڑوں کوناریل کے تیل میں اتنی دیر پکائیں کہ ان میں بالکل حل ہوجائیں ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں‘ یہ سیاہی مائل تیل بالوں کو سفید ہونے‘ بالوں کو گرنےسے روکنے اور چمکدار بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خشک آملہ کو رات بھر پانی میں بھگوئے رکھیں‘ صبح جب غسل کریں تو اس پانی سے بال دھوئیں۔(ش،لاہور)
دانتوں کو صاف‘ چمکدار اورمضبوط کرنے کیلئے
دانتوں کو صاف‘ چمکدار اور مضبوط کرنے کیلئے ’’نیم کی مسواک‘‘ استعمال کریں‘ دانتوں کی صفائی کیلئے ضروری ہے کہ انگلیوں سے مسوڑھوں کو ملیں‘ اس طرح مسوڑھوں کا بادی پن نکل جاتا ہے۔ رات کو سوتے وقت دانت ضرور صاف کریں‘ اس طرح میٹھی چیز کھانے کے بعد کلی ضرور کریں۔ ہونٹوں کی ورزش کے فوائد:ورزش کرنے سے ہونٹ بھر ے بھرے اور نمایاں رہتے ہیں‘ ان کی کھال تنی رہتی ہے۔ دن میں کسی وقت بغیر آواز کے پانچ منٹ تک ’’او‘‘ ’’’ای‘‘ کہیے۔ ایسا کرنے سے ہونٹوں کے اردگرد کی کھال پھیلے گی اور سکڑے گی‘ ہونٹوں کی جلد کا تناؤ برقرار رہے گا‘ قہقہہ لگانے کے انداز میں بغیر آواز کے ہونٹوں کو کھولیں پھر ہونٹ بند کرلیں‘ پانچ منٹ تک یہی عمل دہرائیں۔ سیاہ ہونٹوں کیلئے رات کو کسٹر آئل میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے سیاہی ختم ہوجاتی ہے۔ تازہ سنگترے کے چھلکے کا اوپر والا حصہ ہونٹوں پر رگڑیں‘ ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ دودھ کی بالائی بھی ہونٹوں کیلئے مفید ہے۔ بالائی کو ہتھیلی پر رکھ کر خوب ملیں‘ اس میں مکھن نکل آئیگا۔ اس مکھن کو ہونٹوں پر لگائیں۔ (محمد عارف‘ گجرات)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 791 reviews.