Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دلی مراد پوری ہونے کا اشارہ طمع لالچ میں بڑا نقصان دنیاوی خوشحالی کا اشارہ پریشان کن حالات آنےکا خدشہ اژدھا کا منہ کلہاڑی سے کاٹ دیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

طمع لالچ میں بڑا نقصان
میں نے دیکھا میں خشک میوہ جات لینے کے لیے مارکیٹ میں جاتا ہوں۔مارکیٹ میں سنتا ہوں کہ پشاور میں یہ خشک میوہ جات کوئی دس بیس روپے کے فرق سے مل رہے ہیں۔ میں مارکیٹ سے اڈے پر جاتا ہوں اور ٹکٹ لے کر بس میں بیٹھ جاتا ہوں اور بس چلنے لگتی ہے۔ کوئی 60کلو میٹر طے کرنے کے بعد میں سوچتا ہوں کہ میں نے تو تھوڑے سے میوہ جات لینے تھے اور میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے کہ میں کافی مقدار میں میوہ جات لوں اور یہ کہ میں پشاور پہلی بار جارہا ہوں۔ تب ہی میں خوفزدہ ہو جاتا ہوں اور اگلے اسٹاپ پر بس سے اترجاتا ہوں۔ اترنے سے پہلے بس اینٹوں کی دیواروں کے درمیان سے گزر کر ایک جگہ پر رکتی ہے اور میں ڈرائیور سے پوچھتا ہوں کہ کیا مجھے ٹکٹ کے پیسے واپس مل جائیں گے کیونکہ میں نے سفر پورا طے نہیںکیا۔ پھر وہ مجھے کہتا ہے کہ فلاں اڈے پر چلے جائو تو تمہیں 50فیصد واپس مل جائیں گے میں اس جگہ پر پہنچتا ہوں تو مجھے ایک ملازم کہتا ہے آفس ابھی بند ہے بعد میں آنا۔(اورنگزیب، ڈی جی خان)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ قناعت پسندی اختیار کریں، کہیں ایسا نہ ہوکہ طمع یا لالچ میں آکر کوئی بڑا نقصان کر بیٹھیں، آپ ہر نماز کے بعد اکیس باریَاصَبُّوْرُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
اژدھا کا منہ کلہاڑی سے کاٹ دیا
میں نے فجر کے وقت سے تھوڑا پہلے خواب میں دیکھا کہ ہر طرف سیلاب کا سماں ہے اور بہت سے مختلف نسل کے سانپ میرے اردگرد ہیں اور میں ان سانپوں کو مار رہا ہوں۔ ان سانپوں کو مارنے میں میری بڑی بہن اور میری پھوپھی زاد بہن میری مدد کررہی ہیں۔ ان میں سے ایک اژدھا نما سانپ ہے جس کا منہ زمین پر تھا اور میں نے کلہاڑی سے وار کیا تو اس کا آدھا منہ کٹ گیا پھر میں نے فوراً دوسرا وار کیا اور اس کی گردن کاٹ دی۔ اس کے بعد جگہ تبدیل ہو جاتی ہے اور دو سانپ میرے ایک جانب سے گزر رہے ہیں جن میں سے ایک کا رنگ سیاہ اور دوسرے کا رنگ کلیجی مائل ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔(م۔م، قصور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بعض خاندان کے افراد حسد کی بنا پر آپ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن ان شاء اللہ ان کو اپنے مقصد میں ناکامی ہوگی۔ آپ اپنا اور اپنی بڑی بہن اور پھوپھی زاد بہن کا حسب استطاعت صدقہ دے دیں یا ان کو کہیں کہ وہ اپنا صدقہ دے دیں۔ نیز ہر نماز کے بعد 19 باریَاحَفِیْظُ پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم۔
دنیاوی خوشحالی کا اشارہ
میری بھابھی نے خواب میں دیکھا کہ وہ عمرے پر گئی ہیں۔ انہوں نے سفید رنگ کا عبایا پہن رکھا ہے۔ پہلے نماز پڑھی پھر اِدھر اُدھر مکہ شہر کو دیکھا۔ جہاں ایک کھجور کا باغ ہے جس میں صرف ایک درخت بڑا اور باقی چھوٹے چھوٹے کھجور کے پودے ہیں۔ وہاں انہیں ان کی والدہ مرحومہ بھی ملتی ہیں۔ بھابھی سوچتی ہیں، انہیں یہاں اتنے دن ہوگئے ہیں اور پتہ ہی نہیں چلا۔(رخسانہ خان، بہاولنگر)
تعبیر: آپ کی بھابھی کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ انہیں اللہ پاک کا تعلق نصیب ہوگا، بہتردنیاوی خوشحالی کا بھی اشارہ ہے۔ واللہ اعلم۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 621 reviews.