Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پرندہ آیاگھر سے کالی چیز اٹھا ئی اور سکون ہوگیا!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

پھر ہماری ابو سے صلح ہوگئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں اور میری والدہ بہت شوق سے پڑھتی ہیں‘ ہم دونوں نوچندی جمعرات تسبیح خانہ میں درس سننے آتے ہیں اور باقی مہینہ آن لائن درس لائیو سنتی ہیں۔ عبقری رسالہ کی وجہ سے ہماری زندگی میں بہت آسانیاں آگئی ہیں‘ گھر سے سالہاسال پرانے جھگڑے جو کسی صورت ختم ہی نہ ہوتے تھے‘ وہ آج ختم ہوچکے ہیں۔میں یہاں قارئین کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرے ابو جان بہت جھگڑالو طبیعت کے ہیں‘ ایک منٹ میں ان کا بلڈپریشر بہت ہائی ہوجاتا ہے اور پھر جو منہ میںآیا نکال دیا‘ کسی کا کوئی لحاظ نہیں‘لڑائی بڑھتی اور پھر بڑھتی ہی جاتی۔ میں گھر کے اس ماحول کی وجہ سے بہت پریشان تھی‘ میں والدہ کے ساتھ جمعرات کے دن صبح صبح لاہور پہنچی‘ ہم دونوں پہلے لاہور شاہی قلعہ میں موجود ’’موتی مسجد‘‘ میں گئے‘ وہاں بتائے گئے نوافل ادا کیے۔ نوافل کا طریقہ: دو رکعت نفل کی نیت کریں جب سورۂ فاتحہ پڑھیں‘جب آیت اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر پہنچیں تو اس آیت کا مسلسل تکرار کرنا ہے۔جب تھک جائیں تو باقی نماز مکمل کرکے سلام پھیر لیں اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کریں۔ ہم نے بھی خوب دعائیں مانگیں‘ اللہ کریم سے باتیں کیں اورواپس گھر آگئے۔ رات کو سوتے وقت میں نے ایسے ہی سوچا کہ میں نے تو وہاں موتی مسجد کے شاہی جنات دیکھے ہی نہیں‘ ایسے ہی سوچتے سوچتے میں سوگئی۔ خواب دیکھا کہ سفید رنگ کا زمین پر کپڑا بچھا ہوا ہے اور اس کے اوپر بہت سے جنات بیٹھے ہوئے ہیں سبز اور گولڈن لباس میں اور بہت بڑی اللہ کے ذکر کی محفل ہورہی ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ پرندہ ہے جو ہمارے گھر کوئی کالی سیاہ چیز ہے وہ اٹھا کر لے گیا۔ اس کے بعد ہماری ابو سے صلح ہوگئی۔
بیٹےکا کزن گم ہوا اور یوں مل بھی گیا
میرے کزن کا بیٹا گم ہوگیا میں نے سورئہ کوثر پڑھنی شروع کردی جب میں نے تقریباً 60,70 بار پڑھی ہم ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک چکے تھے تو ایک شخص اسے لیکر ہمارے گھر آگیا یہ سورہ کوثر کی برکت سے ہوا۔
رکی ہوئی تنخواہ بحال ہوگئی
میں ایک جگہ پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتی تھی‘ میری وہاں تنخواہیں پھنسی ہوئی تھیں‘ میں بہت پریشان تھی‘ پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کالم میں ایک عمل پڑھا‘ میں نے وہ کرنا شروع کردیا‘ صرف دو ماہ عمل کیا ‘ ہمارے آفس کے مالک نے ایک لڑکے کو بھیج کر پیسے گھر بھجوا دئیے۔ یہ عمل کرنے کی وجہ سے میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بہت بہتر ہوگیا ہے اب تو وہ علیحدہ گھر بنانے کی خود ہی باتیں کرنا شروع ہوگئے ہیں حالانکہ اس سے پہلے ان کا ایسا ارادہ ہرگز نہیں تھا۔ یہ میرے اللہ کا کرم ہے۔
چاند کا عمل: جب چاندنی رات ہوتو چاند کو دیکھتے ہوئے اگر سورۂ شمس اکتالیس بار پڑھیں اور جتنے دن بھی چاند اپنی چاندنی میں رہے یعنی اس کی چاندنی واضح ہو اس کو دیکھتے ہوئے اکتالیس دفعہ پڑھیں ہر دفعہ بسم اللہ اول و آخر سات دفعہ درود شریف ضرور پڑھیں۔
جہاں لڑائی ہورہی ہو‘یہ پڑھیں!
میں جہاں بھی لڑائی ہوتے دیکھتی ہوں یہ آیت پڑھ لیتی ہوں
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾فوراً لڑائی ختم ہوجاتی ہے۔
ایک مرتبہ مارکیٹ میں شاپنگ کرنے گئی تو ایک دکان میں بڑی زبردست لڑائی ہورہی تھی۔ایسا لگتا تھا کہ یہ لڑائی بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ میں نے سانس روک کر چند بار یہ آیت پڑھ کے پھونک ماردی‘ یقین کیجئے چند سیکنڈز کے اندر لڑائی بالکل ختم ہوگئی۔میں نے توبہت مرتبہ آزمایا ہے جہاں بھی پڑھ کر پھونک مارتی ہوں جھگڑا ختم ہوجاتا ہے۔ (اللہ کی بندی، فیصل آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 609 reviews.