Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج بیماری اور جادو جنات کے ڈسے افراد کیلئے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ ہمیشہ عبقری اور آپ آپکی فیملی کا ہمیشہ نگہبان ہو۔ قیامت تک عبقری کے پورے نظام، تسبیح خانہ، دارالتوبہ، روحانی منزل کی ہمیشہ غیبی مدد کرے۔ (آمین)۔ اگست کے شمارے میں لکھا تھا کہ جن لوگوں کے آدھے سر میں درد ہو تو بیری کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے غسل کریں فوراً آرام آجائے گا۔ مجھے بیری کے پتوں کی کوئی پہچان نہ تھی‘ بازار گئی پھر ہسپتال بیٹے کی دوائی لینے گئی وہاں بہت زیادہ درخت لگے ہوئے تھے‘ پوچھتے پوچھتے مجھے بیری اور نیم کے پتے مل گئے۔ اس کے علاوہ آپ نےایک مرتبہ رسالہ میں لکھا تھا کہ چالیس بیری کے پتے لیں ہر پتے پر علیحدہ علیحدہ تین مرتبہ پہلا کلمہ تین مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر پتوں کو ابال کر اس پانی سے نہائیں ہر لاعلاج بیماری اورجنات کے ڈسے ہوؤں کے لیے لاجواب چیز ہے‘ واقعی زبردست چیز ہے۔نہانے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ جسم سے کوئی بوجھ اتر گیا ہے۔میں متواتر استعمال کررہی ہوں طبیعت میں بہت بہترین محسوس ہورہی ہے۔(زوجہ محمد اسحاق، راولپنڈی)
من پسند ٹرانسفرکیلئے میری بہن کا آزمودہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس عمل کے میرے ذاتی تجربات ہیں لیکن میں آپ کو صرف ایک تجربہ لکھ رہی
ہوں‘ دو سال پہلے میری بہن کی شادی ہوئی‘ میرے بہنوئی پاکستان کی ایک سکیورٹی فورس میں ملازم ہیں‘ شادی کے فوراً بعد ان کی ٹرانسفرایک ہزار کلومیٹر دور ایک پہاڑی علاقہ میں ہوگئی‘میری بہن بہت زیادہ پریشان تھی‘وہ چاہتی تھی کہ ان کی ٹرانسفر اپنے شہر میں ہوجائے‘ اس کیلئے ان کو میں نے یہ عمل بتایا کہ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ ‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص اول وآخر ایک مرتبہ درود شریف ‘ صبح و شام اکتالیس اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ آپ یقین نہیں کریں گے کہ صرف ایک ہفتے میں ان کی درخواست منظور ہوگئی اور ان کا ٹرانسفر بھی ہوگیا‘ اب وہ ہمارے شہر میں ہی ہیں‘ ان کو ڈیپارٹمنٹ بھی مل گیا ہے‘ صبح جاتے ہیں اور شام کو واپس گھر آجاتے ہیں‘ واقعی اللہ تعالیٰ کے کلام میں بڑی طاقت ہے اگر کوئی یقین سے پڑھے تو۔ (پوشیدہ‘ بہاولنگر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 604 reviews.