Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیماریوں سے بچائو کے لیے خوشبو لگائیے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

کہتے ہیں کہ خوشبو انسان کی حساس ترین اور شاندار ایجاد ہے کیونکہ یہ ذہنی انتشار کو ختم کرتی ہے۔ اگر کبھی آپ کو کسی باغ میں جانے کا اتفاق ہو جہاں پھول ہی پھول ہوں یا کسی عطر بنانے والی فیکٹری میں گئے ہوںتو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ ایسی جگہوں پر داخل ہوتے ہی آپ کا موڈ خوشگوار ہونا شروع ہو جاتا ہے اگر آپ وہاں کام کرنیوالے لوگوں کا مشاہدہ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ وہ لوگ بہت ہشاش بشاش ہیں اور بہت خوش مزاج ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خوشبو انسان کے مزاج کو خوشگوار بناتی ہے۔ نہ صرف مزاج کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ کئی جسمانی تکالیف کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔خوشبو صرف پھولوں سے ہی نہیں بلکہ پودے کے مختلف حصوں مثلاً چھال، تنے، جڑ، پتیوں سے بھی حاصل ہوتی ہے۔ ایروما تھراپی میں خوشبو کو صرف سونگھا ہی نہیں جاتا بلکہ اس کے تیل مختلف طریقوں سے استعمال کئے جاتے ہیں۔ تیل لگانے، مساج کرنے یا ان کی خوشبو ناک میں داخل ہونے سے پٹھوں، ہڈیوں پر اپنا اثر دکھاتی ہے اور دماغ کے ذریعے اعصابی نظام کو بہتر بناتی ہے۔ ایروماتھراپی سے زیادہ تر نفسیاتی تنائو، ڈپریشن، موڈ کی بہتری جسمانی درد کا علاج کیا جاتا ہے۔
پرسکون نیند کے لیے
خوشبو کے اثرات مختلف طریقوں سے مرتب ہوتے ہیں۔ مختلف خوشبوئوں اور مختلف پودوں کی خوشبو کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔ خوشبو کے مالیکیولز دماغ خلیوں میں احساسات اور جذبات کو متحرک کرتے ہیں مثلاً ’’لیونڈر‘‘ کی خوشبو دماغ کو سکون دیتی ہے اور نیند آجاتی ہے۔ رات کو کمرے میں لیونڈر کی خوشبو آرام دہ نیند دیتی ہے۔
اروماتھیراپی
دنیا بھر میں ایروما تھراپی سے ایسے مسائل کا حل تلاش کرکے انہیں اپنایا جارہا ہے۔ چند آئل جو عموماً استعمال کئے جاتے ہیں ان میں لیونڈر آئل ذہنی تنائو ’’ڈپریشن‘‘ نیند کی کمی کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیمن گراس، بدہضمی، چہرے کی ایکنی، جسمانی درد‘ پسینہ کی زیادتی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ لیموں پیروں کی سوزش پیروں میں فنگس انفیکشن، جسم پر پھولی ہوئی رگوں سے تکلیف میں کمی کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔ تلسی کا تیل سانس کی تکلیف، زکام سردی، تھکن، آرتھرائٹس، جانور کے کاٹے ڈنگ، مچھروں سے حفاظت سائی نس کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ذہنی تنائو سے نجات
کسی خوشبو کو سونگھ کر اچانک آپ کے ذہن میں کوئی خوشگوار یاد تازہ ہوگئی، اگر ہاں تو سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مخصوص مہک انسان کو اس کے سنہرے دور میں واپس لے جاتی ہے مگر بات یہی پر ختم نہیں بلکہ کچھ خاص خوشبوئیں ہمارے ذہن اور جسم پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہیں۔ تنائو سے لیکر سردرد، خوشی، نیند غرض متعدد مثبت بہترین کیلئے یہ خاص خوشبوئیں ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔درج ذیل میں ایسی ہی خوشبوئوں کا ذکر ہے جو ماحول مہکانے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم و ذہن کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ خوشبو سے علاج کو اروماتھراپی کہا جاتا ہے۔
لیونڈر کی مہک نیند کیلئے فائدہ مند
لیونڈر نامی پھول کی مہک ذہن اور جسم کو فوری طور پر سکون کا احساس پہنچاتی ہے، خاص طور پر بے خوابی کے شکار افراد کیلئے تو یہ بہت فائدہ مند ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جامنی رنگ کے لیونڈر کی مہک نیند کیلئے فائدہ مند ہے۔ ذہن اور جسم کو فوری طور پر سکون کا احساس پہنچاتی ہے خاص طور پر بے خوابی کے افراد کیلئے تو یہ بہت فائدہ مند ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جامنی رنگ کے ان پھولوں کی خوشبو نیند کے مسائل کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے۔
دار چینی کی مہک ذہن تیز کرتی ہے
یہ میٹھی مہک والی بوٹی آپ کی دماغی طاقت کو بڑھاتی ہے۔ ایک امریکی یونیورسٹی میں تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دارچینی کی خوشبو سونگھنے سے دماغی افعال جیسے یادداشت، توجہ اور دیکھ کر ردعمل جیسی صلاحیتیں بہتر بنانے میں معاون ہے۔
صنوبر کی خوشبو تنائو کم کرتی ہے
پائن یا صنوبر کی مہک ہمارے تشویش یا فکر کو کم کرتی ہے۔ ایک جاپانی تحقیق کے مطابق صنوبر کے درختوں کے آس پاس گھومنے سے تنائو اور مایوسی کی شرح کم ہوتی ہے اور اعصاب کو سکون محسوس ہوتا ہے، اس کے علاوہ تحقیق میں مزید یہ بات سامنے آئی کہ اس مہک کے اثر سے فوری طور پر ذہنی سکون کا احساس ہوتا ہے۔
گھاس کی خوشبو آپ کو خوش باش بناتی ہے
ایک تحقیق کے مطابق اس مہک سے ایسا کیمیکل خارج ہوتا ہے جس سے لوگوں کو خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے۔ یہ خوشبو عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارک میں جاکر گھاس پر بیٹھنے سے انسان کا موڈ خوشگوار ہوجاتا ہے۔
ترش پھلوں کی مہک توانائی کا احساس دلاتی ہے
اگر آپ ذہنی طور پر زیادہ بہتر کارکردگی کے خواہشمند ہیں تو کافی یا چائے کی بجائے ترش پھلوں کا انتخاب کریں۔ لیموں اور مالٹے صرف وٹامن سی کی وجہ سے ہی نہیں جانے جاتے بلکہ ان دونوں کی مہک سے توانائی کا احساس بڑھتا ہے۔
ونیلا کی خوشبو
مزاج کو بہتر بناتی خوشی اور سکون کا احساس دلاتی اور موڈ خوشگوار کرتی ہے۔
پودینہ کی مہک ارتکاز بڑھاتی ہے
سانسوں کی تازگی کے ساتھ ساتھ پودینے کی خوشبو دماغ کیلئے فائدہ مند ہے۔
چنبلی کے پھول کی مہک
ذہن کو ہوشیار تو کرتی ہے مگر یہ مایوس کن خیالات کی روک تھام میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چنبیلی کے تیل کی مہک سے ڈپریشن سے ریلیف ملتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔
سیب کی خوشبو
ایک سیب کا روزانہ استعمال ضرور رکھے ڈاکٹروں سے اور یہ بات کم از کم سردرد کی حد تک تو بالکل درست ہے کیونکہ سیب کی خوشبو سردرد کی روک تھام کیلئے بہت مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق اس پھل کی خوشبو سے میگرین یا آدھے سر کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
زیتون کے تیل کی مہک بھول روکنے میں مددگار:
زیتون کے تیل کی مہک سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے یا جنگ فوڈکی خواہش کم ہوجاتی ہے۔ کھانے کے بعد اسے سونگھنے سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے جبکہ یہ خوشبو بلڈ شوگر کو لیول کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 600 reviews.