Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کی تباہ کاریاں!ایک مظلوم کا چنگھاڑتا خط

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

قارئین! اکثر لوگوں سے سنا اور بعض جگہ پڑھا بھی کہ لوگ جنات کے انکاری ہوتے ہیں‘ تو میں دل میں کہتی ہوں کہ مجھ سے پوچھیں کہ جنات ہوتے ہیں اور جنات کیا ہوتے ہیں؟ میری ساری زندگی جنات نے برباد کردی ہے۔ میں جنات کا شکار کیوں بنی؟ اس کا جواب تو مجھے آج تک نہیں ملا۔ آئیے! قارئین میری سچی کہانی پڑھیں اور اللہ سے اس مخلوق سے ہمیشہ پناہ مانگیں اور مسنون اعمال کےذریعے ان سے محفوظ رہیں: ۔میں نے ایم اے کیا ہے‘ ایک رات کو سوتے وقت کمرے میں مجھے سائے سے دکھائی دئیے جسے میں نے اپنا وہم سمجھا‘ خواب میں مجھے کسی نے کہا: ہم تمہاری جلد بگاڑ دیں گے‘ اچانک رات کو سوتے وقت میرے ہاتھوں میں خارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد خراب ہوگئی اس کی وجہ سے آہستہ آہستہ منہ اور کمر پر بھی زخم بن گئے ڈاکٹرز اسے جلد کی بیماری کہتے ہیں S.L.E ہے 16سال ہو گئے ہیں مجھے بیمار ہوئے اور دوائیاں کھاتے ہوئے اکثر رات کو مجھے ڈروانے خواب آتے کہ میرے پیچھے ایک غیرمسلم جن لگا ہے جیسے میںاس کے نبی کاواسطہ دیتی ہوتو وہ بھاگ جاتا ہے۔جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اس کی بیماری شدت اختیار کرگئی جب ڈاکٹرز کو دکھایا تو انہوں نے کہا یہ بیماری وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گی لیکن ہر قسم کی ادویات کھانے کے باوجود آرام نہ آیا اسے وقت گزرنے کے ساتھ محسوس ہوا کہ رات کو اکثرمیرے ساتھ شرارت ہوئی‘ مجھے جنات بڑے بڑے اجسام والے مرد اور خواتین نظر آنا شروع ہوگئے۔میرا بھائی مجھے لے کر ایک عامل کے پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ آپ پر ایک کالاجن مسلط ہے‘ انہوں نے میرے بھائی سے 27ہزار روپے لیے اور کہا کہ میں مسئلہ حل کردوں گا۔اس نے نجانے کیا کام کیا‘ اب میری والدہ اور میری چھوٹی بہن پربھی حاضری شروع ہوگئی کبھی ایک جن آتا کبھی دوسرا ‘میری والدہ روتی پیٹتی ہائے ہائے مرگئی کہتی گلیوں میں بھاگتی پھرتی ہم سب بھاگتے اور پکڑتے دروازے بند کرتے‘ ابھی یہ سلسلہ شروع تھا کہ میری بڑی بہن کا بیٹا جس کی عمر پانچ سال ہے اچانک اس پر حاضری شروع ہوگئی جن نے اسے الٹا کردیا ہم سب اس کوپکڑتے تو وہ اس کو مزید اذیت دیتے وہ دن اور آج کا دن اس بچے پر کبھی ایک جن کی حاضری ہوتی اور کبھی دوسرے کی‘ وہ ہم سے بات کرتے اور کہتے کہ میں فلاں ہوں مجھے اس وقت راولپنڈی عامل کے پاس لے چلو ورنہ ہم اس بچے کو ختم کردیں گئے‘ ہم گھبرا جاتے اور گاڑی 5ہزار روپے رینٹ پر کرواتے اور اسے لےکر جاتے وہاں جنات ہماری شکایت کرتے کہ یہ ہمیںیہ کھانے کی چیزیں نہیں دیتے اور ہمیں مارتے ہیں‘ عامل بجائے کہ جنات کو سمجھاتے الٹا ہمیں ڈانٹتا اور ہماری بے عزتی کرتا اگر ہم کہتے کہ ان جنات کو کہے اس بچے پر زیادہ حاضر نہ ہوا کرے تو وہ عامل ڈانٹتا اور کہتا کہ جنات تمہاری مدد کررہے ہیں‘ سارا دن اور رات اس بچے پر حاضری کرتے ہیں۔ قارئین! ان جنات سے جان چھڑوانے کیلئے ہزاروں نہیں لاکھوں لگا چکے ہیں‘ رات کی نیندیں برباد‘ دن کا سکون غارت ہوچکا ہے‘ ہم سب خون کے آنسو روتے نہ تو کسی سے اس بارے میں بات کرسکتے تھے۔حتیٰ کہ ہم یہاں تک مجبور ہوئے کہ غیرمسلم عاملین سے علاج شروع کروادیا‘ مگر سوائے ندامت کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ہمارے گھر میں جنات نے وہ اودھم مچائی کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔ایک عامل آیا اس نے پچاس ہزار لیے‘ گھر میں چند دھونیاں دیں اور چلا گیا‘ فرق ایک فیصد نہ پڑا۔ کیا کیا لکھوں؟ بربادی کی اتنی لمبی کہانی ہے کہ قلم کی سیاہی ختم ہوجائے‘ مگر پھر ہمیں کسی مخلص نے عبقری اور تسبیح خانہ کا بتایا‘الحمدللہ! شیخ الوظائف کے بتائے اعمال کرنا شروع کیے تو جیسے گپ اندھیرے میں منزل نظر آنا شروع ہوگئی‘جنات اب بھی اکثر حملہ کرتے ہیں مگر پہلے والی شدت نہیں‘ہم سے عاملین بھی عاجز آگئے تھے مگرعبقری اور تسبیح خانہ کے اعمال نے ہمیں بچالیا‘ پورے گھر میں تہدیدی نامہ لگائے ہیں‘ اصحاب کہف کے تعویذ اور یاقہار کے تعویذ لٹکائے ہیں‘ ساتھ شیخ الوظائف کے بتائے اعمال کررہے ہیں‘ ان شاء اللہ جلد اس شریر مخلوق سے نجات پاجائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 560 reviews.