Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرو‘ تمام حاجات پوری

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

بیٹا کھانا کہاں سے آیا؟:حضرت سہیل بن عبداللہ تستری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میرے ہاں فرزند پیدا ہوا۔ بچپن میں وہ اپنی ماں سے کھانا مانگتا تو اس کی والدہ کہتی بیٹا’’اپنے رب سے مانگ‘‘ وہ بچہ محراب میں جاتا اور سجدہ کرتا۔ اس کی والدہ خفیہ طور پر اس کی مطلوبہ چیز دے دیتیں اور صاحبزادے پر یہ نہ ظاہر ہونے دیتیں کہ والدہ نے دیا ہے۔
اس بچے کو صرف پروردگار سے مانگنے کی عادت راسخ ہوگئی۔ ایک روز جب بچہ مکتب(سکول) سے آیا تو دیکھا کہ والدہ موجود نہیں ہیں اس نے حسب معمول سجدہ کیا اور کھانا مانگا‘ اللہ تعالیٰ نے کھانا عطا فرمادیا۔ جب آپ کی والدہ آئیں تو دیکھا کہ صاحبزادہ کھانا کھارہا ہے‘ پوچھا: ’’بیٹا کھانا کہاں سے آیا تھا؟‘‘ فرزند نے جواب دیا: ’’جہاں سے ہمیشہ آتا تھا۔‘‘ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرو‘ تمام حاجات پوری ہوجائیں گی۔ (امیرعلی خان‘ پشاور )
کامیابی چاہتے ہو تو یہ پڑھو!
حضرت سیدنا مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ زندگی کی مہلت بہت تھوڑی ہے اگر یہ شریعت کے مطابق نہ گزاری ہوگی تو ہمیشہ کا عذاب اس سے وابستہ ہے اور اس شخص کے حال پر افسوس ہے جو اس فرصت کو بے فائدہ کاموں میں ضائع کردے اور دائمی عذاب اپنےاوپر مسلط کرلے۔ فراغت غنیمت ہے ساری عمر بے فائدہ اور فضول کاموں میں نہ گنوانی چاہیے بلکہ ساری زندگی اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق گزارنی چاہیے یعنی ساری عمر شریعت محمدی پر عمل کرنا چاہیے۔ پنج گانہ نماز جماعت کے ساتھ اور جماعت تعدیل ارکان کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔ تہجد نماز کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور سحر کے وقت کی استغفار نہ چھوٹنے پائے۔ (از مکتوبات 31)
استغفار بھی استغفار کا محتاج ہے!
استغفار کے بارے میں ہی حضرت رابعہ بصریہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ ہمارا استغفار بھی استغفار کا محتاج ہے یعنی اس لیے کہ اس میں سچائی نہیں ہوتی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 541 reviews.