Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خضر علیہ السلام ظاہر ہوئے! وظیفہ بتایا اور غائب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

ہر مرض کا مجرب علاج
حضرت محمد بن سماک رحمۃ اللہ تعالیٰ عنہ ایک بار بیمار ہوئے تو ان کے متوسلین ان کا قارورہ لے کر ایک نصرانی طبیب کے پاس بغرض علاج جارہے تھے کہ راستے میں ایک نہایت روشن چہرے والے خوش لباس بزرگ ملے کہ جن کے بدن سے بڑی پاکیزہ خوشبو مہک رہی تھی، انہوں نے فرمایا :کہاں جارہے ہو؟ لوگوں نے عرض کیا کہ حضرت محمد بن سماک رحمۃ اللہ علیہ بیمار ہیں، ان کا قارورہ غیرمسلم طبیب کے پاس لیے جارہے ہیں یہ سن کر انہوں نے فرمایا سبحان اللہ! ایک اللہ کے ولی کے لیے دشمن خدا سے تعاون چاہتے ہو۔ قارورہ پھینک دو، واپس جائو اور ان سے جاکر کہو کہ مقام درد پر ہاتھ رکھ کر پڑھیںوَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ یہ فرما کہ وہ بزرگ غائب ہوگئے۔ ان صاحبوں نے واپس آکر حضرت محمد بن سماکؒ سے واقعہ عرض کیا، تو انہوں نے مقام درد پر ہاتھ رکھ کر یہ کلمہ پڑھے، تو فوراً آرام آگیا۔ حضرت محمد بن سماک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ وہ حضرت خضر علیہ الصلوٰۃ والسلام تھے۔ (خزائن العرفان و تفسیر حسینی جلد اوّل )
کنگھی کرنے کا فائدہ غربت ختم
حضرت ابی بن کعبؓ راوی ہیں کہ حضور رسول کریمﷺ نے فرمایا ’’جو شخص روزانہ رات کو اپنے سر اور داڑھی میں کنگھی کرتا ہے۔ وہ طرح طرح کی بلائوں سے محفوظ رہتاہے اور اس کی عمر دراز ہوتی ہے‘‘ اور یہ بھی مروی ہے کہ جو اپنی ابرو (پپوٹا) پر کنگھی پھیر لیا کرے، وہ وباء سے امن میں رہتا ہے۔حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ حضور سید عالمﷺ نے فرمایا ’’کنگھی کیا کرو، کیونکہ اس سے فقر دور ہوتا ہے اور جو صبح کو کنگھی کرتا ہے (گویا کہ) شام تک امن میں رہتا ہے اور فرمایا کہ داڑھی مردوں کی زینت اور چہرہ کی خوشنمائی ہے‘‘ (مذکورہ)
بدنظر کی سزا
ابوعبداللہ نباحی سے ایک حکایت مروی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ میرے پاس ایک خوبصورت اونٹ تھا، وہ ساتھیوں کے ساتھ جارہا تھا۔ میرے ہمراہیوں میں ایک شخص ایسا تھا جو نظربد لگانے میں مشہور تھا وہ جس اچھی چیز پر نظر ڈالتا وہ گر کر تلف ہو جاتی۔ مجھے لوگوں نے کہا کہ اپنے اونٹ کو اس شخص کے شر سے محفوظ رکھو۔ میں نے کہا کہ اسے میرے اونٹ پر کوئی قدرت نہیں ہے۔ جب اس شخص کو عبداللہ نباحی کی اس بات کا پتہ چلا تو وہ گھات میں رہا۔ ایک بار عبداللہ نباحی موجود نہ تھے، وہ شخص ان کی قیام گاہ پر آیا اور اونٹ پر نظر بد ڈالی۔ اونٹ اس طرح تڑپ کر گر پڑا۔ جس طرح جڑ سے اکھڑا درخت گرپڑتا ہے۔ نباحی کو خبر کی گئی کہ بدنظر نے اونٹ کو نظربد لگا دی ہے وہ آئے اور بدنظر شخص کو دیکھ کر پڑھا: حَبَسٌ حَابِسٌ وَ شَجَرَ یَابِسٌ وَ شَھَابٌ قَابِسٌ رُدَّتْ عَیْنَ الْعَائِنِ عَلَیْہِ وَعَلٰی اَحَبِّ النَّاسِ اِلَیْہِ (ساتھ یہ سورۂ ملک کی آیت) فَارْجِعِ الْبَصَرَ ھَلْ تَریٰ مِنْ فُطُوْرٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ کَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْکَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ ھُوَ حَسِیْرٌ عبداللہ نباحی کا یہ دعا پڑھنا ہی تھا کہ اس بدنظر کی آنکھ اپنے حلقہ چشم سے نکل کر باہر گرپڑی اور اونٹ تندرست ہوکر کھڑا ہوگیا۔ (مدارج النبوۃ جلد اوّل)
قولنج سے بچائو
کتاب البرکۃ میں حضرت نبی کریمﷺ سے مروی ہے کہ حمام سے نکل کر قدموں پر ٹھنڈا پانی ڈالنا قولنج سے امن میں رکھتا ہے۔ (مذکورہ)
دردِزِہ سے بچائو
ابن سنی نے حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہٗ سے نقل کیا کہ حضرت سیّدۃ النساء نور چشم مصطفےٰ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو درد زِہ کی تکلیف تھی۔ حضور سیّد عالمﷺ نے ام المومنین حضرت ام سلمہ اور حضرت زینب بنت حجشؓ کو حکم دیا کہ وہ حضرت فاطمۃ الزہراؓ کے پاس جاکر آیت الکرسی، سورئہ فلق اور سورئہ الناس پڑھیں۔ (تفسیر درمنثور بحوالہ تفسیر نعیمی، جلد سوم)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 540 reviews.