Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

پٹھے کمزور‘ جوڑ درد‘فالج کا اٹیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو ایمان والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ گزشتہ پندرہ سال سے ٹانگوں اور پٹھوں کے مرض میں مبتلا ہوں میرے جسم کے تمام پٹھے کمزور ہوچکے ہیں۔ ٹانگیں گھٹنوں کے پاس سے پیچھے چلی گئی ہیں۔ چلنا پھرنا تو دور کی بات مجھ سے خود سے اٹھا بھی نہیں جاتا۔ میرے بازو بھی اوپر نہیں اٹھتے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ میری شادی کو دس سال ہوچکے ہیں اور میرے دو بچے ہیں۔ مجھے 25 سال پہلے ٹائیفائیڈ کا اٹیک ہوا تھا اور اس کے فوراً بعد مجھے فالج کا اٹیک بھی ہوا تھا تب سے میں چلنے پھرنے سے معذور ہوں‘ آپ کے پاس اس کا کوئی علاج ہے تو بتادیں ۔ میری عمر 45 سال ہے ۔ (محمد اشفاق، کراچی)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا ’’کمر درد جوڑوں کا کورس‘‘ اور ’’معذور شفاء ٹانک‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’کراماتی تیل‘‘ کی مالش لکھی گئی ترکیب کے مطابق کریں۔ یہ ادویات چند دن استعمال کرکے چھوڑ نہ دیجئے گا‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے‘ ان شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کو اپنے اندر مثبت تبدیلیاں محسوس ہونا شروع ہوجائیں گی۔
خشک کھجلی! بدن میں آگ لگ جاتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج کل خشک کھجلی سے بہت لوگ متاثر ہے بدن میں آگ سی لگ جاتی ہے بار بار نہانا پڑتا ہے کچھ خارش دانوں والی بھی ہوتی ہے۔ اس کا علاوہ دل کا مرض بہت عام ہوگیا ہے اس کا سپیشل علاج لکھیں، بواسیر بھی عام ہورہی ہے،شوگر بہت زیادہ پھیل گئی ہے۔عبقری رسالہ میں ان سب بیماریوں کا علاج درج فرمائیں۔(پوشیدہ‘ بہاولپور)
مشورہ:خارش کے علاج کیلئے یہ نسخہ جات بہت بار آزمائے جاچکے ہیں‘ آپ بھی بنائیے اور جو بھی خارش کا مریض ملے اسے ضرور بتائیے صدقہ جاریہ ہے۔خارش ، ایگزیمیا اور سورائسزز کیلئے:ترتیب و ترکیب استعمال: ھوا لشافی: زنک آکسائیڈ 20گرام، بورک ایسڈ 20 گرام، گندھک آملہ سار10 گرام، سیلی سلک ایسڈ 20 گرام، کاربالک ایسڈ 5 گرام، ویزلین سادہ200 گرام۔ آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کر لیں۔ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور کسی ڈبہ میں محفوظ رکھیں۔ تھوڑی سی مرہم لیکر جسم پر اچھی طرح ملیں اگر صبح ملیں تو شام کو اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں۔بے شمار استعمال کرچکے‘ صحت یاب ہیں‘ دانے دار دھدری‘ خارش جس سے پانی نکلے‘ خارش سے زخم ہوجائیں‘ چمڑے کا جوتا کاٹ لے‘ریشہ دار زخم‘۔
نسخہ نمبر2خارش خشک و تر:گندھک آملہ سار‘ نیلا تھوتھا‘ہیرا کسیس‘ مردار سنگ‘ برابروزن باریک کرلیں۔ مقام خارش پرسرسوں کے تیل میں ملا کر مالش کریں۔ دھوپ میں بیٹھ جائیں ایک گھنٹہ تک بیٹھیں۔ پھر نیم گرم پانی سے غسل کریں۔ نسخہ 1947ء میں انڈیا کے ایک بزرگ نے دیا تھا۔مزید آپ نے پوچھا کہ دل کے امراض‘ شوگراور بواسیربہت زیادہ پھیل گئی ہے تو اس کاحل صرف فطرت کی طرف لوٹنا ہے‘ اپنی خوراک سادہ بنائیں‘ برائیلر‘ بیکری اور باہر کے کھانے سے خود بھی بچیں اور نسلوں کو بچائیں‘ پانچ وقت نماز پڑھیں‘ صبح کی سیر کی عادت ڈالیں‘ ان شاء اللہ آپ کو یہ امراض کبھی نہ ہوں گے۔
جلدازجلد میرے مسائل کا حل بتائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 18 سال ہے جبکہ قد 5 فٹ ہے اور دبلی جسامت ہے اور دیکھنے میں اپنی عمر سے چھوٹی لگتی ہوں۔ جسم میں بھی جان نہیں بہت جلد تھکاوٹ ہو جاتی ہے ہر وقت جسم میں سستی رہتی ہے لیکوریا کا بھی مسئلہ ہوچکا ہے اس کے علاوہ بال بھی بہت کمزور ہوچکے ہیں۔ دور کی نظر بھی بہت کمزور ہے۔ گھڑی سے ٹائم تک نظر نہیں آتا اور اکثر سر میں بھی درد رہتی ہے آپ سے گزارش ہے کہ جلد از جلد مجھے میرے مسائل کا حل بتادیجئے۔ (امیرہ شارب، گوجرانوالہ)
مشورہ: آپ کے تمام مسائل کا حل عبقری دواخانہ کی ان تین ادویات میں ہے‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ آپ کے مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے اور آ پ کی صحت قابل رشک ہوجائے گی۔ آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’ستر شفائیں‘ اکسیرالبدن‘ فٹنس فولاد ٹانک‘ لیکوریا شفاء اور حسن شفاء سیرپ ‘‘ استعمال کریں۔ اس کے ساتھ بالوں کے مسائل کیلئے ’’عبقری ہربل ہیئر آئل‘‘ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کیجئے۔
قد بڑھانے کا نسخہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا قد بہت چھوٹا ہے‘ میری عمر 16 سال ہے‘بہت ادویات استعمال کرچکی ہوں‘ لیکن کوئی فرق نہیں پڑ رہا‘ مہربانی فرما کو مجھے آسان سا ٹوٹکہ یا عمل تجویز کریں‘ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ (پوشیدہ‘ جھاوریاں)
ھوالشافی:آپ یہ نسخہ استعمال کیجئے‘ ان شاء اللہ قد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا‘ مگر اس کے ساتھ ورزش اور خوراک کا خاص خیال رکھیں‘موسمی پھل کھائیں‘رسہ کودنے کی ورزش زیادہ سے زیادہ کریں‘ گھر میں کسی اونچی جگہ لٹکنے کی وورزش بھی دن میں چند بار کریں۔ ھوالشافی: سنگھاڑے کا پاؤڈر سو گرام۔ مصطگی رومی دس گرام۔ مصری سو گرام۔ ان سب چیزوں کوپیس کر یکجان کرلیں اس کو صبح اور شام ایک کھانے کا چمچ دودھ کے ہمراہ کھائیں۔مزید عبقری دواخانہ کی تیار کردہ دوا ’’اکسیرالبدن‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے ضرور استعمال کیجئے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 526 reviews.