Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کاروحانی علاج 13 سال بعد اللہ نے بیٹا دیا اور۔۔۔!!! اہلیہ کو رسولی اور جگر کا کینسر ! کوئی وظیفہ بتائیے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

اہلیہ کو رسولی اور جگر کا کینسر ! کوئی وظیفہ بتائیے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری اہلیہ کو رسولی اور جگر کا کینسر لاحق ہے۔ بہت پریشان ہوں‘ بہت علاج معالجہ کروا رہا ہوں‘ مگر کوئی فرق نہیں‘ کسی نے روحانی علاج کیلئے آپ کا بتایا‘ مجھے کوئی وظیفہ بتائیے کہ جسے پڑھنے سے میری اہلیہ اس تکلیف سے نکل آئے اور ٹھیک ہوجائے۔ (ریاض احمد‘ گجرات)
جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی توجہ زیادہ ہوگی اتنا نفع اوراتنی بیماریاں‘بندشیں‘ سفلی عمل‘ بیماریاں اور مشکلات زیادہ جلدی ختم ہوںگی۔ہر قاری کو اجازت ہے‘ اپنی بیماری‘ پریشانی کا سخت تصور کرکے بتائی گئی ترکیب سے پڑھیں۔

 13 سال بعد اللہ نے بیٹا دیا اور۔۔۔!!!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شادی کے13 سال بعد اللہ کریم نے مجھے بیٹا عطا فرمایا‘ مگر وہ بچپن سے ہی ضدی ہے‘ بہت مشکل سے آٹھویں کلاس تک پہنچا‘پڑھائی کا شوق نہیں‘ ناظرہ قرآن بمشکل پڑھا‘ نہ ہی کوئی کام شوق سے کرتا ہے‘ بہت مشکل سے پراپرٹی کے کام میں ڈالا مگر نہیں کرتا‘ہروقت موبائل یا لیپ ٹاپ پر فلمیں دیکھتا ہے‘ غلط لوگوں سے دوستی ہے‘ عمر صرف ابھی 18 سال ہے‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔(دکھی ماں‘ کراچی)
جواب:اگر اولاد نافرمان ہوں تو والدین اسے نیک اور صالح کرنے کیلئے پارہ 26 کی سورئہ الاحقاف کی آیت نمبر 15 ہر نماز کے بعد پانچ مرتبہ پڑھے اگر ایسا نہ کرسکیں تو چالیس روز تک عشاء کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھیں ان شاء اللہ بگڑی ہوئی اولاد فرمابردار ہو جائے گی۔اس کے علاوہ جب بیٹا سوجائے تو ‘سرہانے کھڑے ہوکر سورۂ کوثر آہستہ آواز کے ساتھ تین مرتبہ پڑھ کر اس پر دم کردیں۔

جوان بیٹی کا علاج نہیں!جلد اندھی ہوجائے گی!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر17 سال ہے‘ اس کی آنکھوں کی روشنی بہت کم ہوگئی ہے ‘ڈاکٹر کہتے اس مرض کا علاج نہیں‘ دماغ کے پٹھے کمزور‘ نظر ختم ہوجائے گی۔ پریشان ہوں‘اگر نظرچلی گئی تو میرے بعد کون سنبھالے گا‘ خدارا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ میری بیٹی شفاء یاب ہوجائے۔ (ام ’ص‘۔ملتان)
جواب:بیٹی سے کہیے اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے درمیان سورۂ قدر تین مرتبہ پڑھے اور تین بار انگلیوں پر دم کرکےآنکھوں پر مس کرے‘اس کے علاوہہر فرض نماز کے بعد سورہ ق کی آیت 22 فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ 7بار پڑھ کر اول آخر ایک ایک بار درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھ کر انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کیجئے۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی روشن دماغ لکھی گئی ترکیب سے ضرور استعمال کریں۔

 ہاں جی! بتائیں میرے اندر کیا نقص ہیں؟

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں 30 سال کی ہوچکی ہوں‘ میرے بہت سے رشتے آئے ہیں‘ کوئی پسندبھی کرجائے تو جواب میں خاموشی‘ ٹینشن لے لے کر وزن بھی بڑھتا جارہا ہے‘ میری بھی عزت نفس ہے‘ بن سنور کر لوگوں کے سامنے بیٹھ جاؤ کہ ہاں جی بتائیں میرے اندر کیا کیا نقص ہیں؟ سب سے کربناک وہ منظر ہوتا ہےکہ جب گھر والے بولتے ہیں کہ تمہیں دیکھنے لوگ آرہے ہیں ‘تیار ہوجاؤ‘ ہرمرتبہ ایک نیا امتحان‘ خدارا کوئی وظیفہ بتائیے‘ اس اذیت سے جان چھوٹ جائے۔(س،اراولپنڈی)
جواب:شادی کیلئے اگر سچے دل اور سچی لگن سے یہ عمل کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ مدت عمل 11 دن ہے‘ بدھ کو نماز عشاء کے بعد گیارہ تسبیح روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر درود شریف 11 بار پڑھیں۔ دوران عمل کھانا‘ پینا‘ بولنا نہیں چاہیے ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو۔ انشاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائیگا۔ اس کے علاوہ اپنے وزن کے برابر سب سےسستا ٹوٹا چاول لے کر اس میں سے ایک مٹھی چاول نکال کر اس کے ہر دانے پر اللہ الصمد پڑھنا ہے اور پھر اس مٹھی کو باقی چاولوں میں ملا کر اس صاف بہتے پانی میں جہاں مچھلی اور آبی جانور ہوں بہادیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 524 reviews.