Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نسلوں کو کھاجانے والی بددعا کا علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

بددعا کا علاج استغفار
روحانی استخارہ کرنے پر بعض لوگوں کی پریشانی کی وجہ یہ ملتی ہے کہ کوئی بددعا ایسی ہے کہ جو اس کا تعاقب کررہی ہے۔ اُس کا علاج صرف ایک چیز ہوتی ہے اور وہ ہے استغفار، توبہ اللہ جل شانہٗ سے معافی مانگنااور اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ سے ٹھیک کروانا ۔
کملی والےﷺ کی دعاسے کامیابی
ہم سب سے پہلے سرورِ کونینﷺ کی دعائیں لیںجیسا کہ میں نے حدیث مبارکہ کا مفہوم عرض کیا ہے کہ وہ شخص سر سبز و شادا ہوجائے جو میری بات سنے اور اُسے میری امت تک پہنچا دے اور جس کو میرے آقا کملی والےﷺ کی دعا لگ گئی جس نے سرورِ کونینﷺ کی دُعا کو حاصل کرلیاوہ دنیااور آخرت میں کامیاب ہوگیا۔
بلی کی خدمت پرمشین چل پری
ہمارے ایک ساتھی میرے پاس آئے اور علیحدگی میں مجھے ایک بات بتائی۔ میں نے انہیںکہا کہ یہ بات سب کو بتائو تو انہوں نے سب کو بلا کر بتایا ۔ہماری ایک کھنڈر والی بیاض ہے ، خاندانی بیاض ہے، اسے وہ ٹھیک کررہے ہیں۔اس کی 90 ہزار کاپیاں فوٹو اسٹیٹ کر دی ہیں ۔وہ کہنے لگے کہ ایک فوٹواسٹیٹ کی مشین مجھے ڈسٹرب کرہی تھی،پریشان کررہی تھی۔ ہمارے گھر میں بلی ہے اور اس نے بچے دیئے ہوئے ہیں۔ہم اِس کی خدمت کرتے ہیں اسے دودھ وغیرہ ڈالتے ہیں وہ بچوں کی خدمت کرتی ہے اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہے۔اس کے بچے گھر میں کھیلتے کودتے پھر رہے ہیں۔کہنے لگے مشین ڈسٹرب کر رہی تھی میں نے اہلیہ سے کہا:بلی کو دودھ ڈال دیں ۔ جب بلی کو دودھ ڈالیںگے تو مشین ٹھیک ہوجائے گی اگر پھر مجھے مشین تنگ کرے تو میں کہوں بلی کو دود نہیں دیاناں؟صبح یا شام کو دودھ نہیں دیاناں؟اہلیہ کہنے لگیں گھر کی مصروفیات کی وجہ سے نہیں ڈالا، ابھی ڈالتی ہوں ، ادھر بلی کو دودھ ڈالا اُدھر مشین ٹھیک ہو گئی۔ میں نے پوچھا ایسا کتنی دفعہ ہوا کہنے لگے کہ5 ،4مرتبہ ایسا ہوا اور یہ سچ ہے‘ میرے پاس بے شمار ایسے واقعات ہیں کہ کسی جانور کی خدمت کی اور اس کی دعا سے کام بن گیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 504 reviews.