Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

19 سال کی عمر میں موٹاپا سے نجات پالی! ضرور پڑھیے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں دن بدن موٹاپے کی طرف جارہی تھی اگر کہاجائے تو میں موٹی ہی ہوگئی تھی۔میری عمر 19 سال ہے اور میں 12کلاس میں پڑھتی ہوں۔ روز بروز وزن میں اضافہ اور جسم پر فالتو چربی آتی جارہی تھی اس کی ساری وجہ فاسٹ فوڈ تھی کیونکہ کالج جاکر میں نے پرہیز کرنا چھوڑ دیا کینٹین سے برگر، سموسے، پکوڑے کھانا میرا معمول بن گیا تھا۔ لیکن اب میں پریشان تھی کہ اگر ایسے ہی میرے وزن میں اضافہ ہوتا گیا تو میں کیا کروں گی۔ میں نے ایک ہیلتھ اسپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کیا اس نے ایک پورا چاٹ میرے ہاتھ میں تھما دیا اور کہاکہ اگر اس چاٹ پر تم نے عمل کرلیا تو ایک ماہ میں تمہارے وزن میں نمایاں کمی آئے گی اس چاٹ میں سبزیاں، پھل اور جوسز کے علاوہ اور کچھ نہیں لکھا تھا اور میں تھی فاسٹ فوڈ کھانے والی آخر میں نے بھی ٹھان لی کہ میں بھی وزن کم کرکے دکھائوں گی۔ تقریب ایک ماہ پرہیز کرنے کے باوجود میرے وزن میں کوئی کمی نہیں آئی الٹا کمزوری ہوگئی اب میری پریشانی اور بڑھ گئی تھی کہ اب کیا ہوگا۔ خیر کالج میں میرے سہیلی نے کہا کہ تم میرے گھر آنا میری والدہ جہاں سے اپنا علاج کروا رہی ہیں وہ تمہیں وہاں لے جائیں گی انشاء اللہ تمہارا مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ ان کی ادویات خالص دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار ہوتی ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ ایک گلے دن میں اپنی والدہ کے ساتھ اپنی سہیلی کے گھر گئی وہاں سے سہیلی کی والد ہ میں اور میری والدہ رکشے پر مزنگ چونگی پہنچے دواخانے میں بہت رش
تھا میں نے دل میں سوچا کہ واقعی ان کے پاس کچھ ہے ورنہ اتنے رش تو میں نے آج تک کسی بھی حکیم کے پاس نہیں دیکھا۔ خیر ٹوکن لیا اور اپنی باری کا انتظار کرنا شروع کیا آدھے گھنٹے بعد ہماری باری آئی میں اور سہیلی کی والدہ اسسٹنٹ حکیم صاحب کے پاس گئی انہوں نے کہا کہ بیٹی گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ ’’موٹاپا کورس‘‘ تین ماہ استعمال کرو انشاء اللہ موٹاپا ختم ہوجائے گااور ہاں فاسٹ فوڈ کے تو قریب بھی نہیں جانا اور اس کے علاوہ گھر کی بنی ہوئی چیزیں کھانی ہیں باہر کی نہیں۔ میں نے دوائی لی اور گھر آگئی اور کورس کا استعمال کرنا شروع کیا تقریباً دوماہ کورس استعمال کیے تھے جس سے میرے وزن میں کافی کمی آئی تھی اب میں خوش تھی کہ اب انشاء اللہ میرا وزن پہلے کی طرح نارمل ہو جائے گا۔(خدیجہ، لاہور)

بے اولادی کورس کے استعمال سے گود ہری ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو 6 سال ہوگئے لیکن میں اولاد جیسی نعمت سے محروم تھا۔ ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا کہ میرے میں خامی ہے اہلیہ کے ٹیسٹ بالکل ٹھیک ہیں۔ پھر میں نے ایک ڈاکٹر کو اپنا سارا معاملہ بتایا اس نے کہا کے فکر کی کوئی بات نہیں میں تمہیں دوائی لکھ دیتا ہوں وہ استعمال کریں ٹھیک ہو جائے گا ۔ میں نے ایلوپیتھک دوائی تقریباً ایک ماہ استعمال کی اور ٹیسٹ کروایا تو ایک فیصد بھی فرق نہیں پڑا اُلٹا معدے خراب ہوگیا۔ اس کے بعد ایک حکیم صاحب سے علاج کروانا شروع کیا اس نے پہلے ہی دن مجھے دس مختلف پھکی کی ڈبیاں دیدی کہ یہ سب استعمال کرو میں تو دس مختلف ڈبیاں دیکھ کر ہی گھبرا گیا خیر ڈبیاں لے لی اور گھر آگیا استعمال کی پندرہ دن کے استعمال کے بعد ٹیسٹ کروایا تو کوئی فرق نہیں پڑا میں نے ساری ڈبیاں پھینک دی اور سوچنے لگا کہ اب کہاں جائوں گا۔ پھر ایک دن میرا بہنوئی راولپنڈی سے جہلم آیا اس کو اس بارے بتایا اس نے کہا پریشان نہ ہو تو ایسا کرو لاہور مزنگ چونگی ایک بہت بڑے اللہ والے حکیم ہیں میں فون پر ان سے ٹائم لے لوں گا اور تمہارے نام لکھوا دوں گا تم اور تمہاری بیوی چلے جانا اللہ کرم کرے گا۔ ٹھیک ماہ کے آخر میں اس نے مجھے کال کی اور کہا پانچ دن بعد تم کو لاہور جانا ہوگا میں نے تمہارا نمبر اور نام لکھوا دیا ہے تم حکیم صاحب سے ملاقات کرلو۔ جس نے لاہور جانا تھا میں اور میری اہلیہ صبح تیار ہوئے اور لاری اڈے گاڑی میں بیٹھ کر دعا کی کہ یا اللہ اپنا کرم کردے ۔ پھر ہم لاہور پہنچے اور آپ کو چیک کروایا آپ نے ’’بے اولادی کورس‘‘ تجویز کیا میں دو کورس لے کر واپس جہلم اپنے گھر آگیا اور دوائی کھانا شروع کی پہلا کورس مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ کروایا تو میں حیران رہ گیا کہ جراثیم میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا دو کورس کرنے کے بعد جراثیم مکمل ہوگئے اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ اور ٹھیک دو ماہ بعد میری اہلیہ نے یہ خوش خبری سنائی کہ میں امید سے ہوں میری خوشی کی انتہا نہ رہی خوشی آنکھوں کے آنسو روک ہی نہیں پا رہے تھے اور حکیم صاحب کے لیے دل سے دعائیں نکل رہی تھیں کیونکہ حکیم صاحب ہمارے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں۔ (محمد عدنان، جہلم)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 500 reviews.