Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بس ایک بار جن قابو کرلوں! پھر بہاریں دیکھنا

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں‘ ایک امید ملی ہے‘ اس لیے آج قلم اٹھایا ہے۔میرے گھر میں سکون نہیں ہے‘ لڑائی کبھی ختم ہو جاتی پھر شروع ہوجاتی چند دن کے بعد میرے دادا عامل تھے‘ ان کے پاس ایک جن بھی تھا‘ ان کے وظائف اور نسخے کافی ڈائری میں لکھے ہوئے ہیں‘ میرے میاں بھی ان کی ڈائری میں سے وظیفے کرتے ہیں۔ کام دھندا تو کوئی کرتے نہیں ان کی زبان پر بس ایک بات ہے کہ ’جن قابو کرلوں پھر دیکھنا گاڑی، کوٹھیاں، بنگلے ، روپے پیسے ، سونا، چاندی جو چیز کہوں گا وہ جن لاکر دے گا۔ 30,35 سال ہوگئے آج تک جن تو کوئی نہ آیا مگر گھر میں بیماری پریشانی لڑائی جھگڑا سب مفت میں آیا۔ کہتے ہیں کہ اللہ کسی کو بھوکا نہیں سلاتا بس یہی حال ہے کہ دو وقت کا کھانا باعزت ملتا ہے۔ خود محنت مزدوری کرتی ہوں۔ دادا نے بھی کئی لوگوں کے الٹے سیدھے کام کیے ہوں گے۔ پتہ نہیں وہی لوگوں کی بددعائیں ہماراتعاقب کررہی ہیں‘ اللہ سے ہر وقت دعا کرتی ہوں کہ اے اللہ تو غفور الرحیم ہے معاف کردے ‘ہمارے بڑوں سے یاان کے بڑوں سے یا ہمارے سے کوئی بڑا بول غلطی کوتاہی یا تیری شان میں کوئی بے ادبی ہوئی ہے تو معاف کرنے والا ہے‘ معاف کردے۔ چند دن حالات میں بہتری آتی ہے مگر پھر وہی ڈھاک کے تین پات والا معاملہ ۔میں نے تسبیح خانہ سے میموری کارڈ لیا تھا تقریباً 1½ مہینہ سورئہ بقرہ اور سورئہ رحمن صبح شام لگائی۔ مجھے اپنے گھر میں سایہ گھومتے پھرتے نظر آنے لگا کبھی چلتے پھرنے کی آوازیں کبھی چیزیں گرنے کی آوازیں اور کبھی دروازہ کھولنے اور بند کرنے کی آوازیں آنے لگیں۔ کئی دفعہ میاں سے منہ ماری ہوئی اب لگاتی ہوں تو سورئہ بقرہ ہی میموری کارڈ سے غائب ہے۔ پھر وہی حالات ہورہے ہیں۔ بیٹی کہتی ہے کہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے سوتے میں میرے اوپر کوئی لیٹا ہے اس کی عمر 36سال ہوگئی ہے مگر اس کے رشتہ کا مسئلہ ہے‘ ابھی تک ہوا ہی نہیں جب بھی اس کے رشتے کی بات چلتی ہے مرنے والی ہو جاتی ہے اتنی سخت بیمار ہو جاتی ہے کہ جان کے لالے پڑجاتے ہیں۔ کئی عامل بابے بہت سے علاج کروائے دم درود بھی کروائے اس سے چھوٹی دو بیٹیوں کی شادی ہوگئی ہے مگر اسکی رکاوٹ دور نہیں ہوئی۔ چاول بھی مچھلیوں کو ڈالے کالے چنے آیت کریمہ پڑھ کر مچھلیوں کو ڈالے باجرہ اور چینی مکس کر کے درختوں کی جڑوں میں ڈالے مگر اس بیٹی کا رشتہ نہیں ہوتا۔ اس بچی کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ اعمال کرتی رہتی ہوں اچانک پتہ نہیں کیا ہوتا ہے کہ سارے اعمال حتیٰ کہ نماز تک چھوٹ جاتی ہے۔ بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ جسم بالکل بے جان، آنکھیں
دیکھتی ہیں اور کان بھی سنتے ہیں مگر نہ تو آواز نکلتی ہے اور نہ ہی جسم حرکت کرتا ہے اس کے بعد سارے اعمال ختم ہو جاتے ہیں۔میاں کو نجانے کیا جن قابو کرنے کا بھوت سوار ہے‘ وہ اترتا ہی نہیں‘ اس شوق نے ہمارا سب کچھ برباد کردیا‘ جب بھی لڑائی ہوتی ہے اسی بات پر ہوتی ہےا ورہ وہ ہمیشہ یہ کہہ کر بات ختم کردیتے ہیں کہ بس ایک بار جن قابو آگیاتو تجھے سونے میں تول دوں گا‘ کوٹھی بنگلے کاریں تو مسئلہ ہی کوئی نہیں ہے۔ بڑے بڑے بنگلوں والی تیری بیٹیوں کے رشتے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہوں گے۔ میاں کبھی کمبل کو چاروں طرف لپیٹ کر اور منہ چھپا کر کچھ عمل کرتے ہیں اور کبھی کپڑے اتار کر کوئی عمل کرتے ہیں کوئی دن ایسا نہیں جو سکون سے گزرے۔ مگر ہمیں صرف بربادی ملی‘ بہت چلاتی ہوں‘ چیختی ہوں روتی ہوں کہ اس کام میں صرف بربادی ہی ہے۔ مجھے واضح محسوس ہوتا ہے کہ کسی چیز نے ہمارے ہر کام روکے ہوئے ہیں‘ یہ شاید میرے شوہر کے الٹے سیدھے پڑھے جانے والے منترجنتروں کا ہی کمال ہے جو ہم پر الٹ پڑرہےہیں۔میں عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘میں دوسروں کے لیے جو عمل کروں ان کے کام بہت جلد ہو جاتے ہیں مگر اپنے لیے اور گھر کے لیے جو بھی عمل کروں وہ کام نہیں ہوتے بلکہ کام بگڑ جاتے ہیں۔ وہی عمل دوسروں کو بھی بتائوں تو ان کے کام چند دنوں میں ہی ہو جاتے ہیں۔ میری یہ بربادی کی داستان عبقری قارئین کو ضرور پڑھوائیے اور میری منت ہے کہ جنات کو قابو نہ کیجئے یہ کام صرف بربادی لاتا ہے‘ کاش میرا شوہر بھی سمجھ لے۔ گزشتہ تیس سال سے سمجھارہی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 485 reviews.