Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پانچ جادوئی الفاظ!میرے روحانی تجربات!کچھ سیکھ لیجئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کا سایہ مبارک تادیر عبقری کے قارئین پر قائم رہے اور اللہ پاک آپ کی نسلوں کو تاقیامت آباد و شاد رکھے(آمین)
میں 2013ء سے عبقری کی قاری ہوں اور رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہوں میں نے عبقری سے بہت کچھ پایا ہے میں اپنے کچھ مشاہدات لکھنا چاہتی ہوں۔ پانچ جادوئی الفاظ سے ہر جگہ عزت و آبرو پائیں میرا تو یقین اتنا ہے جہاں پر اپنی بات منوائی ہو صرف دل میں ہی الفاظ کا خیال ہی لے آتی ہوں حیرت انگیز اثرات ہوئے ہیں جب بھی کسی کے گھر جاتی ہوں یہ الفاظ پڑھ کر جاتی ہوں تو بہت زیادہ عزت ہوتی ہے۔ ایک بار امی نے بہت زیادہ ڈانٹ پلائی‘ امی شدید غصہ میں بیٹھی تھیں‘ میں نے فوراً یہ روحانی عمل آزمانے کا سوچا اور پانچ جادوئی الفاظ پڑھےپھر امی کے پاس گئی توان کا غصہ ختم ہوگیا۔ میری استانی صاحبہ ہیں‘ جن کے پاس میں نے قرآن پاک پڑھا وہ کچھ غصہ والی ہیں‘ مجھے ان کے پاس سے قرآن کریم پڑھے پانچ سال ہونے والے ہیں جب بھی ان کے گھر جاتی ہوں یہ ہی الفاظ پڑھ کر جاتی ہوں تو بہت عزت کرتی ہیں اپنے پاس جگہ دیتی ہے کہ تم میرے پاس بیٹھ ‘سب کہتی ہیں کہ تم سے تو استانی صاحبہ بہت پیار سے بات کرتی ہیں۔اب تو یہ عالم ہے کہ کبھی ان کے گھر جانے میں کافی دن ہو جائیں تو کسی بچی کو بھجوا کر بلواتی ہیں اور غصہ کرتی ہیں کہ تم اتنے دن سے مجھے ملنے نہیں آئی۔جو بھی بات متوانی ہو اور وہ بھی عزت کے ساتھ تو وہ الفاظ یہ ہیں سورئہ میم کا پہلا لفظ ’’كٓهٰیٰعٓصٓ‘‘ ہر حرف پر ایک ایک انگلی بند کرتے جائیں یوں آخر میں مٹھی بند ہو جائے گی(یعنی ’ک‘ پر ایک انگلی بند کرلیں‘ پھر’ ھ‘ پر ایک انگلی بند کرلیں‘ پھر ’ی‘ پر ایک انگلی بند کرلیں‘ پھر’ ع‘ اور پھر’ ص‘ پر انگوٹھا بھی بند کرلیں) جب کسی کے سامنے جائیں مٹھی کھول دیں۔ نہایت ہی مجرب حروف ہیں حیرت انگیز اثرات ہوئے ہیں دوسرے کی آنکھوں اور دماغ پر تو جیسے پردہ پر جاتا ہے۔
حکیم صاحب میرا نماز میں دھیان نہیں رہتا تھا نماز پڑھنے کو دل ہی نہیں کرتا تھا میں نے عبقری ماہنامہ جولائی کے 2017ء صفحہ نمبر22 پر جو تعویذ تھا ’’ب‘‘ انیس بار، ’’س‘‘ انیس بار، ’’م‘‘ انیس بار اور ان کے اوپر بڑا سا اللہ لکھنا ہے میں نے یہ تعویز دس بناکر پانی میں استعمال کیے اب نماز میں دل لگ جاتا ہے جو میرے دل پر زنگ تھا وہ اس تعویذ کی وجہ سے الحمد اللہ اب نہیں۔
پرانے لیکوریا کا پانچ دن میں علاج کیجئے
محترم حکیم صاحب لیکوریا کیلئے پسا ہوا کھوپرا ، کچے چاول ہموزن لے کر پیس لیں اور حسب ضرورت چینی ملا لیں پھر صبح و شام کھایا جائے تو اللہ کے کرم سے آرام آجائے گا۔ میں نے بہت سی ادویات استعمال کی آرام نہیں آتا تھا پھر میں نے ماہنامہ عبقری جون 2017ء کے صفحہ نمبر35پر یہ نسخہ پڑھا اور استعمال کیا پانچ دن میں آرام آگیا ۔
دو دن یہ آیت پڑھی! ایک سال ہوگیا دوبار ہ الرجی نہیں ہوئی
مجھے بہت زیادہ الرجی تھی جس سے سارے جسم پر خارش شروع ہوجاتی بہت سے ادویات بھی استعمال کیں آرام نہیں آیا۔ سارا دن رات خارش کرتی رہتی میں نے ایک دن سورئہ مائدہ کی آیت 114 پڑھنی شروع کی اور آسمان کی طرف منہ کرکے پھونک ماری میں نے یہ آیت دو دن میں پڑھی مجھےخارش سے آرام آگیا۔ سال ہوگیا ہے دوبارہ الرجی نہیں ہوئی۔
جتنا لکھوں اتنا کم ہے:ایک مرتبہ میں اپنی بڑی بہن کے ساتھ چھوٹی بہن کے گھر جارہی تھی کہ بارش شروع ہوگئی کوئی وین نہیں تھی میں نے دل میں سورئہ مائدہ کی آیت نمبر 114 پڑھنا شروع کی تین بار ہی پڑھی کہ وین آگئی ۔اس آیت کے بارے میں جتنا بھی لکھوں کم اور بیان کرنا مشکل ہے بہت بہت زیادہ فائدہ ہے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ زندگی کیا ہے؟
محترم حکیم صاحب میری عمر23 سال ہے میں نماز نہیں پڑھتی تھی ۔ میرے تمام گھر والے پانچ وقت کے نمازی ہیں۔ میرا دل شروع سے ہی عبادت میں نہیں لگتا تھا۔ اب جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ زندگی کیا ہے اب میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ نماز پڑھو اور عبقری میں جو بھی وظیفہ ہو وہ میں کرتی ہوں اس بار بھی رمضان کے جو وظیفہ تھے وہ کیے تو اب کچھ دل کو سکون آرام ملتا ہے کہ زندگی تو یہ ہی ہے مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ میں نے شروع سے ہی نماز پڑھنا کیوں نہیں شروع کی۔محترم حکیم صاحب درس کی بات ہی کیا ہے درس سننے سے بہت سکون کی نیند آتی ہے ۔زندگی میں دعائوں سے بہت سے تبدیلیاں آگئی اللہ تعالیٰ سے مانگنا آگیا اور اللہ تعالیٰ سے سابق زندگی کے گناہوں کی معافی مانگنا آگئی۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو عبقری کو اور آپ کی نسلوں کو ، درس سننے والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور قیامت تک رحمتیں و برکتیں حفاظت اور عنایات جاری و ساری رکھے ۔ آمین (قراۃ العین، بھیرہ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 476 reviews.