Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مچھر‘ مکھی اور لال بیگ! گھریلو ٹوٹکوں سے بھگائیے

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

رینگتے کیڑے آپ کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ ہوتے ہیں اور کیڑے مار زہریلی دوا کے استعمال سے ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا جہاں ایک روایتی طریقہ سمجھا جاتاہے وہاں یہی کیڑے مار دوا خاص طور پر بچوں کے لیے خطرناک بھی ہوسکتی ہے، بلکہ سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے یا کھا لینے سے جان کو خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔آئیے ہم آپ کو کچھ غیر زہریلے اور ماحول دوست گھریلو نسخے بتاتے ہیں جنہیں آپ اپنے گھر کو ان پریشان کن کیڑوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔مچھروں سے نجات: گھر میں کھڑا پانی یا گارڈن مچھروں کی افزائش کی زبردست جگہیں ہوتی ہیں، اس لیے ابلتے گٹر اور کھڑے آلودہ پانی کو صاف کریں اور غیر ضروری طور پر بالٹی میں پانی بھر کر نہ رکھیں، گھر کے اوپر یا زیر زمین موجود ٹینکیوں، سوئمنگ پول یہاں تک کہ سوڈا کی بوتلوں کو بھی ڈھانپ کر رکھیں۔ اپنے لان کی گھاس کو باقاعدگی سے تراشیں، جبکہ گھر کے گرد جالیوں یا کھڑکیوں اور دروازوں پر معیاری جالیاں آپ کے گھر کو اڑنے والے کیڑوں سے بچاتی ہیں۔ کچھ ایسے بھی پودے ہیں جن میں مچھر بھگانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لیے مچھروں سے نجات کے لیے ان کو بھی اُگایا جاسکتا ہے۔ مکھیوں سے نجات:مکھیاں کوڑا کرکٹ پر پیدا ہوتی ہیں اور گلے سڑے یا بچے کچے کھانوں، انسان اور جانور کے فضلات، نالیوں کے گندے پانی اور مٹی پر اپنے انڈے دیتی ہیں۔ چنانچہ اپنے کھانا رکھنے کی جگہ کو صاف رکھیں اور غیر استعمال شدہ کھانے کو المونیم فوائل سے ڈھانپ کر رکھیں۔ شکر، آٹے، مصالحوں جیسے خشک اجزا کو سیل پیک پلاسٹک کی تھیلیوں میں بھرکر کس کر بند کیے ہوئے جار میں رکھیں۔ کوڑا کرکٹ باہر پھینکیں اور گندے برتنوں کو سنک میں زیادہ دیر تک نہ رہنے دیں۔مکھیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے گھر پر ہی برتنوں کے صابن کا چوتھائی حصہ پانی میں ملا کر محلول تیار کرلیں اور اسپرے بوتل میں ڈال دیں، اس اسپرے کا استعمال مکھیوں کی تعداد کم کرنے میں بہت موثر ثابت ہوتا ہے۔چونٹیوں سے نجات: ان کی پسندیدہ خوراک میں ہر قسم کی چیزیں شامل ہیں مگر چونٹیاں خاص طور پر میٹھی چیزوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیں جیسے مٹھائی، پھل، جوس وغیرہ۔ اگر آپ ان کی موجودگی کی نظر انداز کردیںگے تو تھوڑے ہی وقت میں ان کی فوج میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے جہاں چونٹیوں کی قطار نظر آئے اس جگہ پر بورک ایسڈ یا بوریکس پائوڈر چھڑک دیں۔ بورک ایسڈ میں تھوڑا آٹا اور شکر کو آپس میں ملاکر چیونٹیوں کے بل کے قریب چھڑک دیں۔ بورک ایسڈبڑی تیزی سے ان کے تمام بلوں کا صفایا کردے گا۔ لال بیگ سے نجات: رات کے وقت نکلنے والے یہ لال بیگ ایک سے ڈیڑھ انچ تک بڑے ہوسکتے ہیں۔ یہ باتھ رومز، باورچی خانوں اور گرم پائپوں جیسی اندھیری، گرم اور نم جگہوں پر پرورش پاتے ہیں مگر عملی طور پر کہیں پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ لال بیگ گھر میں موجود کسی بھی قسم کی کھانے کی چیز سے متوجہ ہو جاتے ہیں اس لیے اپنے کھانے پکانے اور کھانا رکھنے کی جگہ کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں۔ اپنے گھر کو بہتر طور پر صاف رکھنے کی عادات جیسے باقاعدگی سے کچرا باہر پھینکنا، ہر بار کھانے کے بعد برتن دھونا، ڈائننگ ٹیبل کو صاف رکھنے اور باورچی خانے میں نکاسی کی نالیوں کو اچھی طرح صاف رکھنا لال بیگ سے پیدا ہونیوالے جراثیم پر کنٹرول رکھ سکتی ہیں اگر آپ کے گھر میں لال بیگ کی ایک بڑی پلٹن موجود ہے تو ان سے چھٹکارا پانے کا یہ آسان سا طریقہ استعمال کرکے دیکھیں‘ مکھن کے ایک چھوٹے چمچ میں ایک چمچ شکر، بورک ایسڈ، آٹا اور پانی ملائیں، اس آمیزے کو گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہیں وہاں یہ گولیاں رکھ دیں مثلاً سنک، باورچی خانے کی سلیب، اوون اور چولہے کے گرد وغیرہ ان بالز سے بہت ہی جلد لال بیگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 459 reviews.