Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فقرو غنی! اقوال مشائخ

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

آج کا ہمارا موضوع جو پیر علی ہجویری نے اسی کتاب میں بیان کیا ہے وہ ہے فقرو غنی کے بارے میں مشائخ کے اقوال۔ اس میں پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ مشائخ طریقت نے ہر ایک نے فقرو غنی کے بارے میں اپنا اپنا خیال ظاہر فرمایا ہے۔ چنانچہ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ فقیر وہ نہیں جس کا ہاتھ دنیاوی سازوسامان سے خالی بلکہ فقیر وہ ہے جس کی طبیعت مراد سے خالی ہو۔ چنانچہ اگر اللہ تعالیٰ اس کو مال دے اور اس کی مراد مال کی حفٓاظت ہو تو بھی وہ غنی ہے اگر اس کی مراد مال کا ترک کردینا ہو تو بھی وہ غنی ہے۔ یہ دونوں باتیں غیر کے ملک میں تصرف کرنا ہے اور فقر حفاظت و تصرف دونوں کا ترک کرنا ہے۔ یحییٰ بن معاذ رافی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ صحیح فقر کی علامت یہ ہے کہ بندہ کمال ولایت‘ قیام مشاہدہ کی صفت جاتے رہنے اور حق سے دور ہوجانے سے ڈرتا رہے۔ غرض اس کمال تک پہنچ جائے کہ اس کی علیحدگی سے ڈرے۔شبلی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ فقیر وہ ہے جو اللہ کے علاوہ کسی چیز سے بھی غنی نہیں ہوتا۔ یعنی فقیر اللہ کی ذات کے سوا کسی سے آرام نہیں پاتا۔ اس لیے اس کی ذات کے علاوہ اس کو کچھ مقصود نہیں ہوتا۔ایک گروہ اللہ والوں کو ایسا ہے جو کہتا ہے کہ مال ہو تو اس کا چھوڑ دینا ہی غنی ہے سے کہتے ہیں غنی قلبی۔ اس کا دل غنی ہے‘ بعض لوگوں کا ہاتھ فقیر ہوتا ہے‘ دل غنی ہوتا ہے اور بعض لوگوں کا ہاتھ غنی ہوتا اور دل فقیر ہوتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ تشریف فرما تھے ایک سائل نے سوال کیا۔ اسے بلوایا: اسے عطا فرمایا‘ وہ سائل چلا گیا۔ اس نے پھر مانگنا شروع کردیا‘ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے اسے بلوایا اس کو واپس لایا گیا۔ فرمایا اس کی تلاشی لو‘ تلاشی لی تو اس کے کپڑوں سے روٹیاں‘کچھ درہم اور کچھ سامان نکلا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: اس کے پاس سے جو روٹیاں نکلی وہ صدقے کے طور پر اونٹوں کو ڈال دو اور دینار مال غنیمت میں جمع کروادو اور اس کو اتنے کوڑے مارو‘ اور فرمایا: کہ تو حق داروں کا حق چھین کر لوگوں کو فقیر کررہا ہے جبکہ تو خود فقیر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 453 reviews.