Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بڑھا پیٹ اورامراض معدہ ختم! 10 نسخے حاضر ہیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ اور عبقری کی تمام ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بندہ عرصہ سے عبقری کا قاری اور عمل کرنے والا ہے۔ خاص بات جو شاید ہر قاری نہ جانتا ہوں‘ وہ یہ ہے کہ ماہنامہ عبقری میں درود شریف اور اس کے فائدے درج ہیں یہ بات کوئی معمولی نہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ سب کو عبقری کے خاکروب سے لیکر ایڈیٹر تک کوسکون خوشیاں‘ راحتیں عطا فرمائے۔
امراض معدہ کے چند نسخے حاضر ہیں
(1)سب سے بہترین بات کم کھانا صبح و شام کھانا بھوک رکھ کر کھانا ہے۔ صبح و شام پیٹ بھر کر کھانا، فاسٹ فوڈ، سوڈے کی بوتلیں پینے سے پیٹ بڑا ہوجاتا ہے۔ پیٹ بڑھ جائے تو انسان بے شمار امراض کا شکار ہوجاتا ہے‘ خاص طور پر مرد حضرات کو ازدواجی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ چلنا پھرنا مشکل خود سے آواز ہو جاتا ہے بہرحال میٹھا سوڈا 50گرام، ست پودنیہ ایک گرام اچھی طرح کھرل کر کے 50خوراک تیار کرلیں یا ½چھوٹی چمچ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی صبح و شام دوپہر ہوسکے تو پھل کھائیں۔(2)میٹھا سوڈا 50گرام ، نمک سیاہ 20گرام، مرچ سیاہ 10گرام باریک کرکے رکھ لیں۔ ½گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی لیں کھانا ہضم، قبض ختم ہو جائے گی اور بڑھا پیٹ ختم۔ (3)میٹھا سوڈا 50گرام، نمک 20گرام، مرچ سیاہ، سونٹھ، نوشادر ہر ایک 10 گرام باریک کرلیں‘ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی اور نیم گرم پانی سے کھائیں تو قبض کُشا، تھکاوٹ ختم، بخار ختم۔ (4)مرچ سیاہ، سونٹھ، نوشادر برابر وزن کرکے ایک گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔
(5)سونٹھ 10گرام، مرچ سیاہ10گرام، نوشادر 10گرام، نمک سیاہ 10گرام تمام برابر وزن چینی40گرام لے کر پیس لیں ½چمچ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ (6)سونٹھ 10گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، نوشادر10گرام، میٹھا سوڈا 10گرام، سناء مکی 40 گرام باریک کرلیں خوراک½چمچ صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ قبض کشا، ہاضم، رنگ سفید کرتا ہے۔ (7)کلونجی، اجوائن دیسی، نمک سیاہ باریک کرلیں ½چمچ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ پانی یا گرم پانی سے کھائیں۔ جسم گرم، گیس ختم، رنگ سرخ، آنکھوں کے حلقے ان شاء اللہ ختم۔ (8)اجوائن دیسی، پودینہ، گندھک، آملہ کوٹ کر میٹھا سوڈا برابر وزن باریک کرکے ½چمچ ہمراہ پانی کھا کے ایک گھنٹہ بعد بخار ختم، گیس، قبض، تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔ (9)سونٹھ،سناء مکی، نمک سیاہ، ہلیلہ سیاہ برابر وزن 10گرام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد کھانے سے فوری ہضم، قبض، پیٹ درد فوری ختم۔ (10)چھوٹی الائچی، سونٹھ، نوشادر، میٹھا سوڈا برابر وزن ½گرام ہمراہ پانی لیں۔ دافع تیزابیت، ہاضم، بھوک کی کمی ختم، طبیعت ہشاش بشاش۔ (محمد یوسف، کامونکی)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 445 reviews.