Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بہن کا اجڑا گھر بسائیے! رشتہ کیلئے مان جائیں گے کمر‘مہروں کا درد ختم مجھے نیند نہیں آتی! سسرال میں عزت بی اے کی طالبہ کا دماغی مسئلہ حل

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

جولائی کے جوابات
1۔بہن! آپ اس معاملے میں کسی عالم دین سے رابطہ کریں‘ کہ آیا آپ کی بہن اور آپ کے بہنوئی کا رشتہ قائم بھی ہے یا نہیں۔ اگر رشتہ قائم ہے تو اپنی بہن سے کہیے کہ سارا دن یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ پڑھتی رہیں۔ ان شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کے بہنوئی کا رویہ آپ کی بہن سے ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ وظیفہ بہت کامیاب ہے‘ بے شمار اجڑے گھر اس وظیفہ سے آباد ہوئے۔ میری عبقری قارئین سے بھی یہی گزارش ہے کہ جو بہنیں اپنے گھریلو مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں وہ سارا دن اسی وظیفہ کو پڑھیں ان شاء اللہ گھروں میں سکون آجائے گا۔ (کاشف کامران‘ حیدرآباد)
2۔رشتہ کیلئے اگر وہ نہیں مان رہے تو آپ تمام گھر یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ان کی نیت کرکے پڑھنا شروع کردیں۔ ان شاء اللہ جو آپ کے حق میں بہتر ہوگاوہی ہوگا۔(میمونہ مجید‘ لاہور)
3۔بہن آپ نے کمر اور مہروں کے درد کی شکایت کی‘ میرے پاس شیخ الوظائف کا بیان کردہ ایک نسخہ ہے‘ جو کہ بے شمار کا آزمودہ ہے‘ الحمدللہ! آج تک جس نے بھی استعمال کیا اس کو مہروں‘ کمردرد‘ اعصابی دردوں کے مسائل نہیں ہوئے۔ آپ بھی یہ نسخہ استعمال کیجئے مستقل مزاجی اور کچھ عرصہ استعمال کرنا شرط ہے۔ انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی: اسگندھ ناگوری ، بدھارہ، بکھڑا ، سونٹھ، مغزبادام، مغز اخروٹ، مغز ناریل، مویز منقیٰ، ہر ایک 100گرام۔ ترکیب: آپ نہایت باریک کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ دود ھ کے ہمراہ دن میں تین دفعہ یا حسب طبیعت کم وبیش کر سکتے ہیں۔ مستقل توجہ دھیان سے استعمال کرنے سے انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔ (فراز‘کراچی)
4۔آپ بی اے کی طالبہ ہیں تو کیا ہوا؟ آپ ابھی عبقری دواخانہ کی ’’روشن دماغ‘‘ کھانا شروع کردیں‘ آپ کے تمام دماغی مسائل کا حل اسی میں ہے۔ بے شمار آزماچکے ہیں۔ (کائنات عمر‘ راولپنڈی)

 

اگست کے سوالات
محترم قارئین السلام علیکم! 16 مارچ 1990 کو میری شادی ہوئی اسی رات میری نیند ختم ہوگئی۔ شادی سے پہلے بہت صحتمند زندگی تھی۔ پڑھائی میں بہت قابل‘ مضمون نویسی میں بے شمار اوّل انعامات لیکن شادی ہوتے ہی بیماریوں نے ایسا جکڑا کہ ایک بیماری ختم ہوتی نہیں کہ دوسری شروع۔ نیند کے لیے بے شمار علاج طبی و روحانی کروا چکی ہوں۔ لیکن نہ نیند کا مسئلہ حل ہوا نہ آنکھوں کا‘ سات اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو آنکھیں دکھا چکی ہوں کسی کی سمجھ میں بیماری نہیں آئی۔ ایک بیٹا پیدا ہوا اس کے بعد نہ پانی پی سکتی ہوں نہ نہا سکتی ہوں نہ وضو کرسکتی ہوں برتن وغیرہ کام دستانے پہن کر کام کرتی ہوں وضو کی بجائے تیمم کرتی ہوں اگر قارئین آپ کچھ رہنمائی کردیں تو اللہ پاک اس کا آپ کو اجر دے گا میں تو صرف دعا کرسکتی ہوں۔ (ف، ا‘ اوکاڑہ)
2۔ قارئین السلام علیکم! میرا پڑھائی سے دل اٹھ گیا ہے‘ اب میرا بالکل بھی پڑھنے کو دل نہیں کرتا اور اگر پڑھنے کی کوشش کروں تو بھی کچھ یاد نہیں رہتا اگر یاد کروں تو اگلے دن ہی سب بھول جاتی ہوں۔ براہ مہربانی مجھے کوئی نسخہ یا وظیفہ بتائیے تاکہ میرا یہ مسئلہ حل ہوجائے۔(پ،بہاولپور)
3۔قارئین السلام علیکم! میری منگنی ہوچکی ہے‘ میرے سسرال والے مجھے وہ عزت نہیں دے رہے جو میں چاہتی ہوں‘ ہمارے گھر مہینوں بعد آتے ہیں اور میرے ساتھ کوئی سیدھے منہ بات نہیں کرتا‘میں چاہتی ہوں کہ میرے منگیتر اور میرے سسرال والے مجھے اتنا پیار اور عزت سے نوازیں جس کی میں حق دار ہوں۔(ا،ملتان)
4۔محترم قارئین السلام علیکم! میں انتہائی پوشیدہ مسئلہ لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ انتہائی ہمت کے ساتھ لکھ رہی ہوں‘ شاید مزید خواتین کا بھی مسئلہ حل ہوجائے‘ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میرا سینہ مختلف جگہوں سے کالا ہے‘ اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ براہ مہربانی اس کیلئے مجھے کوئی کریم‘ ٹوٹکہ یا نسخہ بتادیں۔ (پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 428 reviews.