Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بہن کی بددعا! بھائی کرنٹ سے مرگیا

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

ایک عورت کا شوہر مسافر تھا اس کے بیٹے چھوٹے تھے۔ گھر اس کا گائوں میں تھا جہاں زندگی کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی کوئی دکان مارکیٹ قریب نہ تھی‘ جہاں سے وہ روز مرہ کا سامان خرید لیتی۔ شوہر نے اس کو اجازت دے دی تھی کہ میری غیر موجودگی میں کوئی ضرورت پیش آئی تو باپردہ ہوکر خود بازارجانا‘ دوسروں کی محتاجی مت کرنا خود ہی بازار، ڈاکٹرکیلئے جاسکتی ہو۔ کیونکہ اس عورت کے گھر میں نہ مرد تھا‘ نہ ساس نہ سسر تھے جو اس کیلئے ضروری سامان گھریلو ضرورت کیلئے خرید کر لاتا۔ لہٰذا وہ مجبور ہوکر ایک دن اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ شہر کے مارکیٹ گئی رکشہ میں تاکہ گھر کا سامان خرید سکے۔ سودا خرید کر اس نے سوچا کہ والدین کا گھر شہر میں ہے تو ماں سے بھی ملتی چلوں‘ بیچاری بوڑھی ہے کرایہ تو ویسے بھی ادا کرنا ہے کچھ زیادہ ادا کرونگی لیکن اپنی ماں کو بھی مل لوں گی اور تھکن بھی دور ہو جائے گی جب وہ اپنی ماں کے گھر پہنچی تو سلام و دعا کے بعد اسکے بھائی نے اس کو خوب تقریر سنائی کہ کوئی نہ تھا جو تیرے لیے سودا لاتا۔ میری ڈاڑھی پر کالک ملتی ہو اگر کسی نے پہچان لیا کہ تم میری بہن ہوتو میری کیا حیثیت رہ جائے گی۔ بہن نے اس سے کہا کہ تم میرے بھائی ہوتم میرے کام کبھی نہیں آئے۔ میں نے تم کو گود میں پالا ہے تم سے بڑی ہوں اب تم مجھے عزت سکھائو گے۔ تم سب بھائیوں کے لیے سسرال سے شوہر کے آمدنی سے تمام ضروری چیزیں میں بھیجتی تھی شوہر کے ہاتھوں۔ اس وقت سب 7 بھائی چھوٹے تھے۔ اب تم نے کچھ پیسہ کما لیا ہے‘ مالی مشکلات سے نکل گئےہوتو بڑی بہن کی بے عزتی کرتے ہو‘ شرم کرو تم پر غربت لوٹ کر بھی آسکتی ہے۔ بھائی نے جواب دیا کہ بہن پہلے تم چرغے کھاتی تھی اب ہمارے چرغے کھانے کا دور ہے ہم کو خدا بھی غریب نہیں کرسکتا اور بہن کو غصے سے دھکا مارا‘ اب بہن روتے ہوئے اس کے گھر سے نکلی کہ معاف کرو بھائی غلطی سے تیرے گھرماں کو ملنے آئی‘ اگر پتہ ہوتا تو کبھی نہ آتی۔ بہن بہت تھکی ہوئی گائوں لوٹی‘ انجانےمیں اس کے منہ سے کچھ بددعائیں نکل گئیں‘ شام کو باقی بھائیوں نے فون کرکے معافی مانگ لی‘ اس کی طرف سے بہن نے کہا شکر ہے میں اپنے گھر میں خوش ہوں لیکن اس نے جو کیا اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لے‘ کچھ دن بعد بہن کی بیٹی پیدا ہوئی اس کی عیادت کو کوئی نہ آیا جب اس کی بیٹی دس دن کی ہوئی تو صبح ناشتہ پر اچانک بہن کو لینے گاڑی آگئی اور پتہ لگا کہ وہ بھائی جو بہن کو ناراض کرکے گیا تھا‘ ٹی وی انٹینا ٹھیک کررہا تھا کہ بجلی نے کرنٹ دیا اور چھت سے نیچے گر پڑا گردن ٹوٹ گئی اور مرگیا۔ (عبیدہ مہ جبین، چمن)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 426 reviews.