Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا لا علاج امراض کے لیے درود

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

ہر قسم کے جسمانی درد کیلئے لاجواب عمل
وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا ﴿بنی اسرائیل۱۰۵﴾ۘاس آیت مبارکہ کو تین مرتبہ مع بسم اللہ کے پڑھ کر دم کریں اور کسی تیل یا دوا میں دم کرکے مالش کریں۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ یہ میرا آزمودہ عمل ہے۔ مجرب عمل ہے‘ اس آیت کو کاغذ پر لکھ کر اس کو تیل یا دوا وغیرہ میں ڈال دیں‘ پھر مالش کریں۔
بوہڑ کی ڈاڑھی سے بانجھ پن دور
بوہڑ کے درخت کی ڈاڑھی کو سائے میں خشک کرکے باریک کرلیں اور محفوظ کریں۔ 5 گرام صبح‘ 5 گرام شام نیم گرم دودھ سے لیں۔ طریقہ: بانجھ عورت کو نظام حیض درست ہونے کے بعد حیض سے فارغ ہوکر سات دن کھلانا اس کو بار آور کردیتا ہے۔نوٹ: معمولی چیز سمجھ کرفائدہ نہ اٹھانا کم عقلی ہے۔ دنیا میں دوائی کے لحاظ سے ایک گھاس کا تنکا اپنی جگہ پر سونے کے کشتہ کی حیثیت رکھتا ہے۔کایا پلٹ چائے:بوہڑ کا درخت قدیم درخت ہے۔ اس کے پتوںکی چائے یعنی حسب ضرورت پتے تازہ لیکر پانی میں جوش دیں‘ ذائقہ کے مطابق پتوں اور پانی کی مقدار کا تعین کرکے حسب ضرورت چینی ڈال سکتے ہیں۔فوائد: کمزوری دماغ اور دائمی نزلہ زکام کیلئے کمال کی چیز ہے۔
مثانہ کی معمولی پتھری ختم
اگر کسی مریض کو مثانہ میں معمولی پتھری ہو تونہار منہ کچے آم کھلائیں چند روز بعد پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائے گی مگر حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کچے آم کھانے سے پرہیز کریں ورنہ نقصان کی ذمہ دار خود ہونگی۔(بحوالہ عبقری جلد نمبر 10)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 418 reviews.