Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دودھ دینے والے جانور کے پاؤں تلے راکھ دیں کمال دیکھیں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور درس سننا میری عادت بن چکا ہے‘ آپ کےدرس نے مجھے جینے کا سلیقہ سکھایا ہے۔ عبقری میں لوگوں کے تجربات و مشاہدات پڑھتا ہوں تو دل کو سکون ملتا ہے ‘ میرے بھی کچھ تجربات و مشاہدات ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔خاص طور پر ان کسان بھائیوں کے لیے جو دودھ دینے والے جانور رکھتے ہیں اور ان کا ذریعہ معاش یہی ہے۔
جانوردودھ دینا بند کردے یا پیشاب میں خون آئے
جانور کے پیشاب میں خون آرہا ہو یا جانور دودھ نہ دے رہا ہو یا ہاتھ نہ لگانے دے رہا ہو کوئی بھی مسئلہ ہو تو سات بار آیت الکرسی اور سات بار درود تنجینا پڑھ کر روٹی، آٹے ، گھاس پانی پر یا کوئی بھی کھانے والی چیز پر دم کرکے صبح و شام دیں‘ آپ کے جانور کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔یہ مسائل میری گائے اور بکری کے ساتھ پیش آئے تھے۔ ایک دن گائے نے بالکل دودھ نہ دیا تو میں نے اپنے استاد سے بات کی تو انہوں نے یہ ٹوٹکہ بتایا۔ شام کو گائے نے دو کلو دودھ دینا شروع کردیا ہے۔الحمدللہ! جب بھی اب ایسا مسئلہ میرے ساتھ یا کسی دوسرے کے ساتھ بھی پیش آتا ہے تو میں خوشی سے یہ عمل کرتا بھی ہوں اور دوسروں کو بتاتا بھی ہوں۔
چولہے کی راکھ سے گائے دودھ دینا شروع
ایک دودھ والے نے بتایا کہ گائے دودھ نہیں دے رہی‘ میں نے ایک ٹوٹکہ عبقری کے کسی میگزین میں دیکھا تھا کہ ایک مٹھی چولہے کی راکھ لے کر گائے کے پائوں کے نیچے پھینک دیں تو گائے دودھ دینا شروع کردے گی‘ اس نے بھی ایسا کیا تو اس دودھ والے کی گائے نے دودھ دینا شروع کردیا۔ یہ ٹوٹکہ نظربد کیلئے بھی ہے۔ انوکھا حیرت انگیز ٹوٹکہ ہے‘ جب میں نے دودھ والے کو بتایا تو وہ مسکرایا تھا‘ مگر جب اس نے کیا تو حیرت زدہ رہ گیا‘ پھر مجھے بھی بتایا کہ یہ تو بڑا کامیاب ہے۔
جانوروں کی نظربد کے لیے
اگر جانوروں کو نظر لگ جائے تو یہ نقش لکھ کر آٹے کے پیڑے میں کھلانے کے لیے دے دیں۔ ان شاء اللہ شفا ہو جائے گی۔

 

 

۶ ۱ ۸
۷ ۵ ۳
۲ ۹ ۴

بپھرا جانور قابو میں آگیا!
قربانی کا جانور لیا قابو میں نہیں آرہا تھا چھ قصائی لگے ہوئے تھے مگر زمین پر نہیں گر رہا تھا۔ میں نے وہیں جانور کے گرد دائرہ میں ’’اصحاب کہف‘‘ کے نام لکھے اور دائرے میں قطمیر لکھا اور جانور قابو میں آگیا حتیٰ کہ اس پر چھری پھر گئی مگر وہ اپنی جگہ سے نہیں ہلا۔
قربانی کا جانور او ر بحوالہ قطمیر
قربانی کے لیے جانور لیا تو جانور منڈی سے ہی تنگ کرتا آرہا تھا میں نے انگلی سے اس پر ’’بحوالہ قطمیر‘‘ لکھا تو ٹھیک ہوگیا۔ مطلب دوبارہ تنگ نہیں کیا۔
جانوروں کی منہ کُھر بیماری ختم
’’منہ کُھر‘‘ کی بیماری اگر جانوروں میں آئے تو اونٹ کی ہڈی گلے میں باندھ لیں تو جانوروں کی یہ بیماری ختم ہو جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 405 reviews.