Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مسجد کے خطیب!پیدائش مرض!الحمدللہ! شفایاب ہوں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس کراچی میں عبقری دواخانہ کی ایجنسی ہے۔ میرے پاس حافظ صاحب تشریف لائے ‘کہنے لگے ـ:میں ایک مسجد کا خطیب ہوں اور ساتھ نماز بھی پڑھاتا ہوں لیکن میری نماز اورجمعہ کے بیان کے دوران آواز دب جاتی ہے، سینے میں گھٹن سی پیدا ہوتی ہے، مجبور ہوکر میں نے مسجد کی ملازمت چھوڑدی اور گائوں چلا گیا ہوں۔مجھے یہ بیماری بچپن سے ہے، ہر وقت گھنگھارتا رہتا ہوں، مجھے بھی اپنی آواز اچھی نہیں لگتی کسی اور کو کیا اثر کرے گی۔ بہرحال ہمارے ہی گائوں کے ایک مولوی صاحب ہیں وہ بھی یہاں کراچی میں مسجد و مدرسہ میں پڑھاتے ہیں‘ وہ کسی کام سے گائوں آئے اور مجھے حکم دیا کہ مجھے یہاں کچھ ضروری کام ہیں‘ مجھے کراچی واپس جانے میںکافی دن لگ جائیں گے‘ آپ میری جگہ تشریف لے جائیں کہیں میرے نہ جانے سے میری ملازمت چھوٹ نہ جائے۔ میں ان کی وجہ سے یہاں آیا ہوں میرا مسئلہ جوںکا توں ہے‘ میں کیا کروں؟
بندے نےتسلی سے انہیں سمجھایا‘ عبقری کے بارے میں بتایا اور ساتھ کہا کہ آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ یہ تین چیزیں ’’جوہر شفاء مدینہ ، بنفشی قہوہ اور شفاء حیرت ‘‘ لے جائیں‘ ڈیڑھ کپ پانی میں چائے والا 4/1 چمچ جوہرشفاء مدینہ‘ 4/1بنفشی قہوہ 10 منٹ ابال کر چھان کر 2 بڑے چمچ شربت شفاء حیرت ملاکر دن میں تین سے چار بار چائے کی طرح مزے مزے سے پئیں، ان شاء اللہ ضرور بہ ضرور فائدہ ہوگا۔حافظ صاحب یہ چیزیں لے گئے اور دو دن بعد ہی آئے اور بتایا کہ بہت زیادہ بلکہ بہت ہی زیادہ فائدہ ہوا ہے ۔ بندے نے مستقل جاری رکھنے کی تاکید کی۔ چند دن بعد دوبارہ مسکراتے ہوئے تشریف لائے اور بتایا کہ آج تو کمال ہوگیا۔ پوچھا وہ کیسے؟ کہنے لگے ہمارے ایک ساتھی ہیں ہم ایک دوسرے کو زبانی قرآن سناتے ہیں (دہراتے ہیں) اسے میری بیماری کا پتا ہے کہ کیسے پڑھتے پڑھتے آواز دب جاتی ہے، رک جاتی ہے، پھنس جاتی ہے، مجھے بآواز بلند صاف آواز میں پڑھتے دیکھ کر کہنے لگے ’’اج تاں و سدا پیا ایں‘‘ماشاء اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ الحمدللہ! پیدائشی مرض ختم ہوگیا۔ پھر بتانے لگے کہ میں نے اس بیماری کیلئے ڈاکٹری، ہومیو پیتھک، حکیمی ٹھیک ٹھاک علاج کروایا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، کسی نے آپ کا بتایا میں یہاں آیا آپ کو دیکھا دل نہیں مانا کہ مولانا صاحب ہیں ایسےہی دکانداری کرنے بیٹھےہیں اور واپس چلا گیا۔
اُس بندے کو جاکر بتایا اس نے پھر مجھے بھیجا اور میں پھر آیا اور کتابیں دیکھنے لگا۔اس دوران اکیڈمی میں لوگ آنے جانے لگے کوئی کچھ لے کر جارہا تھا اور کوئی کچھ ۔ چار آرہے ہیں، چار جارہے ہیں‘ میں نے سوچا یہ لوگ بیوقوف نہیں ہیں جو چلے آرہے ہیں اور چیزیں لے کر جارہے ہیں۔ تب جاکر میں نےاپنا مسئلہ آپ کو بتایا اور آپ کی بتائی ہوئی عبقری ادویات استعمال کرنے کے بعد اب ماشاء اللہ میں خود کئی لوگوں کو یہاں سے ادویات استعمال کرنے کا بتاتا ہوں الحمدللہ! جو بھی یہاں سے عبقری دواخانہ کی ادویات لے کر جاتا ہے مجھے آکر ان کے فوائد ہی بتاتا ہے۔ (حکیم عاشق حسین‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 346 reviews.