Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شفاء کیسے ملی؟ میری داستان بھی پڑھیے!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کو اپنی داستان کیسے بتائوں مگر پھر بھی کچھ حرف کچھ زیر زبر بتائوں گی ضرور! کچھ عرصہ بلکہ کچھ دن قبل 24 تاریخ کو میرا بیٹا جو عرصہ تین چار سال سے آپ کے زیر علاج ہے دوائی لے کر گیا تھا مسئلہ اس کے ساتھ یہ بنا جب وہ پیدا ہوا تو اس کی پیشاب کی نالی کا سوراخ باریک تھا پیشاب رکتا تھا بعد میں نالی کا آپریشن تو ہوگیا مگر ایک گردے پر اثر ہوا یعنی گردہ سکڑ گیااب بچہ چودہ سال کا ہے پہلے ڈاکٹروں کو دکھاتے رہے کوئی خاص فرق نہیں پڑا، اکثر بیشتر بچے کو بخار ہوتا رہتا تھا آپ سے تین چار سال پہلے علاج کرواناشروع کیا تھا ۔ بات یہ تھی کہ پہلے بچے نے اور خود ہم نے بھی صحیح طرح سے پرہیز نہیں کروایااور نہ اسے عبقری کی ادویات لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کروائی۔ چھ سات ماہ پہلے ڈاکٹروں نے گردے واش کرنے کا کہا اور دل پر زخموں کے تیر چلائے اوراتنا مایوس اور ناامید کیا کہ خدا وہ وقت‘ وہ زخم ، وہ درد کسی ماں کو نہ دکھائے یعنی کہ انسان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے وہ زمینی خدا بن گئے اور ایک ماں کے سامنے کہہ رہے کہ آپ کا بچہ ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ مجھے وہ درد آج بھی نہیں بھولتا۔ میں نے اپنے بچے کیلئے بھوکا اورپیاسا رہ کر دعائیں کیں لیکن ڈاکٹروں کے الفاظ کا قہر مجھ پر ہر لمحہ برستا رہا۔ ہم مایوس بدحال ہوچکے تھے‘ہرطرف سے مایوس ہوکر دوبارہ عبقری دواخانہ رابطہ کیا‘ خوش قسمتی سے آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا‘ میری دعائیں شاید قبول ہوچکی تھیں کہ میرے بچے کاباپ زندگی میں پہلی مرتبہ میرے ساتھ چلا اور ہم تینوں لاہور آئے۔میرے شوہر نے جب سے ڈاکٹروں کی مایوسی بھری باتیں سنی تب سے اس نے سوچ لیا تھا کہ اس کا علاج کروانے کا مطلب پیسہ ضائع
کرنا اس لیے وہ اس کے علاج کے سخت خلاف تھا بلکہ ہروقت میری دل آزاری کرتا کہ وقت اور پیسہ دونوں برباد کررہی ہو اور اپنے ہی خون کو عجیب نظروں سے دیکھتا جبکہ میں در در کی خاک چھان رہی تھی کہ شاید کہیں اللہ کریم نےمیرے بچے کیلئے شفا ء رکھی ہو۔ الحمدللہ! آپ سے ملاقات ہوئی‘ آپ نے اسے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ دوا ’’گردے فیل شفاء اور گردی‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اگر بچے کی زندگی چاہتے ہو تو اب علاج درمیان میں نہ چھوڑنا۔ الحمدللہ! میں نے پوری توجہ نگرانی اور دھیان سے بچے کو گیارہ ماہ یہ دواکھلائی۔ دوبارہ ملاقات کیلئے وقت ملا تو آپ نے بچے کو چیک کرکے فرمایاجائو جو ڈاکٹر ناامید کرچکے تھے انہیں اس بچے کی رپورٹس کروا کر دکھائو کہ دونوں گردے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ بس آپ تین سے چار ماہ مزید یہی ادویات استعمال کروادیں۔ پھر کسی دوا کے استعمال کی ضرورت نہیں۔ اب ماشاء اللہ بچہ پہلے سے بہت بہتر ہے۔ (ایک ماں)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 343 reviews.