Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھیا کدو اور چنے کی دال!توانائی میں بے مثال

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

گول گھیا لے کر درمیان میں سے دو ٹکڑے کر لیجیے، پھر دونوں کو ملا کر ٹوتھ پک لگا دیجیے۔ اس پر گندھا ہوا آٹا لگا کر تندور میں رکھ دیجیے۔ آٹا سرخ ہو جائے تو نکال کر آٹا ہٹائیے اور گھئے کا پانی نچوڑ لیجیے۔ یہ پانی انار کے شربت یا شربت بزوری میں ملا کر پلانے سے بخار کی تیزی، بے چینی اور گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے۔ بخار بہت تیز ہو تو نرم گھئے کے چار ٹکڑے کر کے دہی کی لسی میں بھگو کر ہاتھ اور پاؤں پر ملئے۔ امید ہے ٹمپریچر کم ہو جائے گا۔ ایسے لوگ جو نازک طبع ہوں، آئے دن بیمار رہتے ہوں، جسمانی لحاظ سے بھی کمزور ہوں، کبھی کبھار دل کی کمزوری محسوس ہوتی ہو، چلنے پھرنے سے سانس پھولتا ہو، انہیں چاہیے کہ اپنی غذا میں کدو کو شامل کریں۔ بکری کے گوشت کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکائیے، بہترین غذا ہے۔ کمزوربچے بوڑھے، جوان سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ غریب لوگوں کے لیے چنے کی دال اور گھیا بہترین غذا ہے، محنت مزدوری اور جسمانی مشقت کے بعد کھائی جائے تو جسم میں توانائی آ جاتی ہے۔ ایک طرح سے یہ گوشت کا نعم البدل ہے۔
حلوا کدو غدۂ مثانہ میں مفید : پچاس گرام کدو کے چھلے ہوئے بیج پیس کر دلیے اور دودھ یا شہد میں ملا لیے جائیں اور پھرانہیں دو خوراکوں میں تقسیم کرکے صبح خالی پیٹ کھایا جائے۔ بچوں کے لیے بیجوں کی مقدار کچھ کم یعنی ۳۰ سے ۳۵ گرام ہو۔ بیج کھانے کے چند گھنٹے بعد ارنڈی کے تیل یا اپسم کے نمک جیسا کوئی مسہل لے لیا جائے۔ایک خیال یہ بھی ہے کہ کدو کے بیج غدئہ مثانہ کے ورم کے علاج کے لیے بھی مفید ہیں۔ معمر لوگوں میں تو یہ عارضہ عام تھا ہی، لیکن اب یہ جوانوں میں بڑھ رہا ہے جس کی وجہ کھانے کی خراب عادتیں اور ورزش کی شدید کمی ہے۔ورم کے باعث غدئہ مثانہ (جو عام حالت میں شاہ بلوط کے پھل کے برابر یا ثابت اخروٹ سے کچھ چھوٹا ہوتا ہے) مثانے کے منھ پر دبائو ڈالتا ہے۔ اس دبائو کا اثر یہ ہوتا ہے کہ پیشاب کی دھار کم ہو جاتی ہے اور زور لگانا پڑتا ہے۔ 
کبھی کبھی پیشاب قطرہ قطرہ آتا ہے اور اس دوران میں تکلیف بھی محسوس ہوتی ہے۔ پیشاب ختم کرنے کے بعد بھی دیر تک قطرے نکلتے رہتے ہیں۔ غدئہ مثانہ چوں کہ مثانے کے نیچے ہوتا ہے لہٰذا ورم کی صورت میں یہ مثانے کے نچلے حصے پر اس طرح دبائو ڈالتا ہے کہ پیشاب کی ضرورت بار بار محسوس ہوتی ہے، لیکن پیشاب پوری طرح نہیں ہوتا بلکہ تھوڑا تھوڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ابھی اور پیشاب آرہا ہے۔خاص طور پر رات کو بار بار پیشاب لگنے سے نیند خراب ہوتی ہے۔کدو کے بیج کے تیل میں جست اور فائٹو سٹیرول (Phytosterol) نامی کیمیائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ جست غدئہ مثانہ کے استحالے کے سلسلےمیں بہت اہم ہے اور اکثر اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جہاں تک فائٹو سٹیرول کا تعلق ہے یہ ایک ایسے انزائم کو بننے سے روکتا ہے جو مردانہ جنتی ہارمون ٹیسٹو سٹیرون کو زیادہ طاقتور ہارمون میں تبدیل کردیتا ہے جس کی وجہ سے غدئہ مثانہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ تیل مثانے کے عضلات پربھی اچھا اثر ڈالتا ہے اور پیشاب کرنے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 297 reviews.