Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لوگ نفسیاتی مریض سمجھتے!3 بوتل سے شفاءیاب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

کریانہ کی دکان شفاء خانہ بن گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پہلی بار کسی ادارے میںخط لکھ رہا ہوں ‘خواہش ہے کہ آپ سے ملاقات ہوجائے اور آپ کے اس نیک مقصد میں میرا بھی حصہ شامل ہوجائے یہی سوچ کر آج قلم اٹھایا ہے۔میں آزادکشمیر کے دور افتادہ گاؤں کا رہائشی ہوں‘ چھوٹا سا جنرل اسٹور ہے‘ الحمدللہ! گھر کا گزربسر اچھا ہوجاتا ہے‘ ایک مرتبہ ضروری کام سے راولا کوٹ جانا ہوا‘ وہاں عبقری رسالہ دیکھا‘ خرید لایا اور دکان پر بیٹھ کر پڑھنا شروع کردیا‘ لاجواب تحریریں‘ نسخہ جات اور وظائف تھے‘ اسی دن عبقری دفتر لاہور میں کال کی تفصیلات معلوم کیں‘ معلوم ہوا کہ عبقری کے تمام شمارے سالانہ جلد کی شکل میں موجود ہیں‘ تین سال کی جلدیں منگوالیں‘ سارا دن بیٹھا گزشتہ عبقری پڑھتا رہا‘ معلومات کا سمندر ملا۔ میں خود کو ملامت کرتا رہا کہ اتنا بڑا علم کا سمندر آزادکشمیر کی بک سٹالز پر پڑا رہا اور مجھے علم نہ ہوا۔پھر عبقری دواخانہ کی ادویات کے متعلق پڑھا‘ راولا کوٹ میں عبقری کی ایجنسی کے متعلق معلوم ہوا وہاں سے جاکرعبقری کی ادویات لاکر استعمال کیں‘ مجھے بہت فائدہ ہوا‘ علاقہ کے لوگوں کا میری دکان پر بہت زیادہ آنا جانا رہتا ہے۔ میں نے لوگوں کو عبقری اور اس کی ادویات کے متعلق بتانا شروع کردیا‘ لوگوں نے میرے بتانے پر راولاکوٹ سے عبقری لاکر استعمال کیں انہیں بہت فائدہ ہوا۔ پھر میں نے بھی عبقری کی ادویات اپنی دکان پر رکھ لیں‘ میں نے جن جن مریضوں کوعبقری ادویات لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کروائیں الحمدللہ! سب کو بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔لوگ مجھے جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتے ہیں اور میں آپ کو۔میری خواہش ہے کہ مجھے ضلع پلندری میں عبقری ادویات کی شاخ کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ مخلوق خدا کو ایسے ہی فیض پہنچتا رہے۔(محمد ریاض‘ ضلع پلندری آزادکشمیر)
لوگ نفسیاتی مریض سمجھتے!3 بوتل سے شفاءیاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ سے روشناس ایک ہاکر نے کروایا جو کہ اخبار کے ساتھ زبردستی مجھے
یہ عبقری رسالہ بھی دے گیا کہ پڑھ لیں پسند آیا تو پیسے دے دیجئے گا ورنہ واپس کر دیجئے گا۔ خیر میں نے منی بیک گارنٹی کی شرط پر رسالہ رکھا اور پڑھنا شروع کردیا۔ بس وہ دن اور آج کا دن ہاکر ہر ماہ خوشی سے رسالہ دیتا ہے اور میں خوشی سے اسے پیسے دیتا ہوں۔عبقری رسالہ پڑھ کر ہی آپ کو اپنی بیماری کے متعلق خط لکھا تھا کہ مجھے تقریباً بچپن سے ہی کچھ ایسی تکالیف تھیںکہ جس کے باعث میں ادویات استعمال کررہا تھا لیکن اس سے میری حالت ٹھیک نہیں ہوئی تو میرے گھر والوں نے میرا نفسیاتی علاج کروانا شروع کردیا مگر دن بدن صحت بگڑتی ہی چلی گئی پھر کسی نے کہا اس کی شادی کردیں خود ہی ٹھیک ہوجائے گا یہ سوچ کر گھر والوں نے میری شادی بھی کردی مگر حالات مزید خراب ہوگئے۔ میرے معاشی حالات بھی کچھ ایسے تھے کہ میں مہنگا علاج نہیں کرواسکتا تھا ۔آپ نے مجھے جوابی خط میں میری حیثیت کے مطابق مجھے بہت سستا اور کامیاب علاج ’’سکون افزاء‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے اس کی چھوٹی اور ایک بڑی بوتل استعمال کی ہے اور تیسری بڑی بوتل استعمال میں ہے جس سے بہت فائدہ ہوا ہے اور جو میری بچپن کی شکایات تھیں وہ ختم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ شادی شدہ زندگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ رات کو اب سکون سے سوتا ہوں۔(محمد محمود عباس‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 289 reviews.