Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہیپاٹائٹس سے شفاء اور پیٹ کا درد ختم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو دنیا و آخرت کی برکات عطا فرمائے۔ آمین! ۔ میری عمر 28 سال ہے‘ ضلع جہلم کے قریب ایک کا رہائشی ہوں۔ گزارش ہے کہ پچھلے چار سال سے ہیپاٹائٹس سی کا مریض ہوں تقریباً دو سال ہومیو پیتھک کی دوائی استعمال کی ہے لیکن بیماری ختم نہیں ہوئی تھوڑا افاقہ ضرور آیا تھا لیکن پھر حالت ویسی ہوگئی۔ کافی نسخے اور دم وغیرہ بھی کرواچکا ہوں لیکن افاقہ نہیں ہوا۔جہلم اور راولپنڈی کے بڑے بڑے دواخانوں‘ ہسپتالوں اور مشہور ترین اسپیشلسٹ معالجین سے علاج کروایا مگر صرف وقتی فائدہ‘ پھر ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ٹیکوں کا کورس مکمل کرو ‘ میں نے قرض اٹھا کر وہ کورس کروایا جس سے میری صحت مزید بگڑ گئی۔ میرے سر کے بال جھڑنا شروع ہوگئے۔ تکلیف دہ مراحل سے گزرا‘مگر اس بیماری نے میری جان نہ چھوڑی۔
ایک دن راولپنڈی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ایک اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کیلئے اپنی باری کا انتظار کررہا تھا کہ ایک شخص اندر آیا اور تمام بیٹھے ہوئے افراد کو عبقری رسالہ دے گیا‘ میں اس شخص کو دیکھ کر مسکرایا کہ اچھا خاصا مہذب بندہ ہے اور کسی حکیم کی ادویات کے اشتہار تقسیم کررہا ہے‘ انتظار کی گھڑیاں ابھی طویل تھیں‘ میں نے سوچا چلو اتنی دیر ادویات کےا شتہار ہی پڑھ لوں مگر جیسے ہی میں نے ٹائٹل پر نگاہ دوڑائی ‘ خوشگوار حیرت ہوئی خود کو کوسا بھی کہ میں اس میگزین کوکیا سمجھ رہا تھا اور یہ کیا نکلا؟ پھر ورق گردانی شروع کی پڑھتا ہی گیا‘ اتنی دیر میں میرا ٹوکن آگیا‘ اپنی باری پر اندرگیا‘ڈاکٹر صاحب نے وہی سرسری چیک کیا مزید میرا نسخہ تبدیل کیا اور مجھے واپس بھیج دیا اور مجھے چار ہزار روپے کا بل تھما دیا۔ خیر گھر جہلم پہنچا‘ اور گھر آتے ہی عبقری پڑھنا شروع کردیا۔ بس وہ دن اور آج کا دن عبقری سے ایک ماہ بھی دور نہ رہا‘ ہر ماہ باقاعدگی سے عبقری خریدتا ہوں پڑھتا ہوں پرسکون رہتا ہوں۔
عبقری رسالہ سے عبقری دواخانہ کا نمبر دیکھا‘ فون کیا‘ آپ کے اسسٹنٹ سے بات ہوئی‘ ان کو اپنی بیماری کی تمام تفصیلات سےآگاہ کیا انہوں نے مجھے کم از کم 30 بوتلیں عبقری دواخانہ کی تیار کردہ سیرپ ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ پینے کا مشورہ دیا۔ میں نے اسی دن جہلم شہر جاکر عبقری دواخانہ کی ایجنسی سے یہ سیرپ لے لیا اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیا۔ اب تک میں 26 سیرپ کی بوتلیں پی چکا ہوں‘الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء دے دی ہے۔ دوسرا اس کافائدہ یہ ہوا ہے کہ پائوں اور ایڑیوں میں شدید درد ہوتا اور پیٹ میں بھی ہر وقت درد رہتا تھا وہ ختم ہوگیا ہے اور جسم میں بھی قوت مدافعت بھی بڑھ گئی ہے ۔(طارق عزیز:جہلم)۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 288 reviews.