Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جان لیجئے وہ ہمدرد اور سخی ہستی کون؟

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

وہ ایک انتہائی نیک دل اور ہمدرد انسان تھے۔ کسی کو پریشان دیکھ کر جب تک اس کی پریشانی دور نہ کرلیتے، چین سے نہ بیٹھتے تھے۔ لہٰذا اس اجنبی کے ساتھ چلتے ہوئے وہ اس ظالم سردار کے دروازے پر پہنچے۔ دستک دینے پر وہ خود ہی باہر آیا اور اپنے دروازے پر انہیں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔ یک دم اس پر نیک انسان کا رعب طاری ہوگیا اور وہ کانپنے لگا۔ اس نے پوچھا۔ ’’آپ میرے دروازے پر کیسے آئے؟‘‘ جواب میں انہوں نے بجائے منت سماجت کرنے کے بڑے پروقار لہجے میں کہا:’’تم نےاس آدمی سے جو چیز خریدی ہے فوراً اس کے دام ادا کرو۔‘‘حیرت کی بات تھی کہ ان کا دشمن ہونے کے باوجود وہ ظالم سردار انکار کی جرأت نہ کرسکا اور اس پر اس قدر رعب طاری ہوا کہ فوراً اس آدمی کو اس کی چیز کے دام ادا کردیئے۔ ’’کیا آپ جانتے ہیں؟ یہ نیک دل انسان کون تھے جو غیروں کی مدد کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوتے تھے اور بے لوث ہوکر لوگوں کی مدد کرتے تھے، بغیر کسی غرض کے اوروں کے کام آتے تھے۔ امید ہے آپ جان گئے ہوں گے یہ ہمارے آقا جناب محمد رسول اللہﷺ تھے اور وہ ظالم کون تھا وہ آقائے کائناتﷺ کا سب سے بڑا دشمن ابوجہل تھا۔ اس کا اصل نام عمروبن ہشام تھا۔ یہ مردود ساری عمر اسلام کا بدترین مخالف ہی رہا۔ یہ اکثرتاج دارِ انبیاء ﷺ کی توہین کا ارتکاب کیا کرتا تھا جورب العالمین کو قطعاً پسند نہیں کہ کوئی اس کے محبوب کی شان میں گستاخی کرے۔ لہٰذا اسی جرم کی پاداش میں رب العزت نے اسے ذلت و پستی کے گہرے گڑھے میں پھینک دیا۔ جنگ بدر کے موقع پر یہ گستاخ دو ننھے منے بچوں کے ہاتھوں قتل ہوا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 273 reviews.