Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین چٹکلے تین کہانیاں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

دنیا میں انسان تمام علاج معالجے سے جب تھک جاتا ہے کوئی ٹوٹکہ اور چٹکلہ اس کے بہت کام آتا ہے اور اتنا کام آتا ہے کہ حسرت رہ جاتی ہے کہ اے کاش! یہ ٹوٹکہ اور چٹکلہ پہلے ہی ہاتھ آجاتا‘حالانکہ اس سے پہلے اسے ان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اعتماد نہیں تھا لیکن جب وہی ٹوٹکہ صحت مند ثابت ہوا تو پھر اعتماد اتنا بڑا کہ لوگوں کو بتانا شروع کیا۔ آئیے! آپ کو سب سے پہلا چٹکلہ بتاتے ہیں‘ آٹے کا پانی:پہلا چٹکلہ:خواتین جب آٹا گوندھ رہی ہوتی ہیں تو آٹا گوندھتے ہوئے ساتھ کسی برتن میں پانی ہوتا ہے‘ اس سے حسب ضرورت پانی کا چلو بھر بھر کر آٹے میں ڈالتی ہیں اور آخر میں اسی برتن میں ہاتھ دھوتی ہیں‘ وہ ہاتھ جس سے آٹا گوندھتی ہیں اب یہ پانی پھینکنے کا نہیں‘ جن بچوں کا پیشاب رات کو بستر پر نکل جاتا ہو یا جو لوگ بار بار رات کو بستر سے پیشاب کیلئے اٹھتے ہوں ایسے لوگوں کیلئے یہ پانی آب حیات سے کم نہیں‘ اس کو گھونٹ گھونٹ پئیں روزانہ پئیں‘ روزانہ تازہ پانی بنتا ہے روزانہ تازہ آٹا گوندھا جاتاہے‘ اس میں سے چند گھونٹ پانی پی لیا کریں یا بچوں کو پلادیا کریں۔ کچھ ہی دنوں کے بعد ان کا پیشاب والا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یہ بڑوں کا تجربہ ہے اور واقعی کامیاب علاج ہے۔
دوسراچٹکلہ: جب بھی کھانا کھائیں تو کھانا کھانے کے بعد دو انگلی کے برابر تازہ ناریل کا ایک ٹکڑا کھالیں اگر آپ کو تازہ ناریل میسر نہیں تو رات کوخشک ناریل پانی میں بھگودیں‘ صبح اورہر کھانے کے بعد دوانگلی کے برابر یہ ٹکڑا کھالیں۔ اس کے ساتھ واقعہ یوں ہوا کہ میں سکھر میں تھا جن کے بڑے بھوپال سے ہجرت کرکے آئے تھے‘ کہنے لگے: ہمارے بڑوں میں موٹاپا نہیں تھا‘ پیٹ بڑا ہوا نہیں تھا گیس‘ بادی‘ تبخیر‘ قبض نہیں تھی اور قبل ازوقت بڑھاپا نہیں تھا‘ اس کی بنیادی وجہ دراصل ہمارے معمولات میں ہے کہ ہم ہر کھانے کے بعد ناریل ضرور کھاتے ہیں اب اس کا رزلٹ کیا ہے؟ جسم کو کیا فائدہ دیتا ہے میڈیکلی اور سائنسی طور پر تو واقعی اس کی بہت افادیت ہے اور اس کی تاثیر اور کمالات میں شک نہیں حتیٰ کہ سائنس میں یہاں تک ہے کہ جن علاقوں میں ناریل بہت زیادہ کھایا جاتا ہے وہاں خوبصورتی ہے‘ چہرے پر جھریاں نہیں ہیں‘ لمبی عمر کا راز ہے۔ بس وہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا خاندانی راز ہے اور ہمارے خاندان میں کسی فرد کو موٹاپا نہیں ہے ‘کسی کا پیٹ بڑا ہوا نہیں ہے حالانکہ ان کے خاندان میںتمام کی رنگت سانولی ہے لیکن محسوس نہیں ہوتی ‘ناریل نے اپنی تاثیر ایسی دکھائی کہ سانولے خاندان کو گورا بنا کر رکھ دیا۔ لہٰذا آپ بھی ہر کھانے کے بعد یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں میں نے بے شمار لوگوں کو آزمایا سالہا سال ہوگئے اور جس نے بھی مستقل مزاجی سے کیا اس کو کبھی فائدہ نہ ہوا ہو اور اس کو کبھی نفع نہ ہوا ہو مجھے امید نہیں۔
تیسرا چٹکلہ: میرے والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ تجربہ کار معالج تھے‘ جو بھی شخص ان کے پاس ایسا آتا جس کو موشن‘ دست‘ اسہال اور بار بار حاجت کے لیے جانا ہوتا تو اسے ٹوٹکہ بتاتے کہ وہ برفی کھائے اور واقعی وہ برفی کھاتا تھا تو صحت یاب ہوجاتا تھا‘ میرے سامنے کی بات ہے کہ ایک صاحب کہنے لگے کہ میں بڑی مشکل سے گھر سے نکل کر آیا ہوں‘ میں شلوار باندھنے والا بندہ دھوتی باندھ کر آیا ہوں کہ جگہ جگہ مجھے حاجت کے لیے بیٹھنا پڑتا ہے‘ اتنے زیادہ دست اور اسہال آرہے ہیں اور کسی دوا سے فائدہ نہیں ہورہا‘ والد صاحب نے فرمایا کہ ابھی آدھ پاؤ برفی منگواؤ۔ اس نے آدھ پاؤ برفی منگوائی ‘فرمایا: اس کو تھوڑا تھوڑا کھانا شروع کردو‘ بس اس کو ایک طرف بٹھا دیا اور وہ تھوڑ اتھوڑا کھاتا رہا‘ کچھ ہی دیر میں اس نے آدھ پاؤ برفی ختم کردی‘ پھر اور باتوں میں لگ گیا اس طرح کوئی دو گھنٹے ہوگئے ‘اس کے بعد اسے احساس ہوا کہ میں تو زیادہ سے زیادہ دس منٹ نہیں  گزار سکتا تھا اور دس منٹ کے بعد مجھے بہت زور دار مروڑ اٹھتا تھا اور موشن آتا تھا یہ کیا ہوا؟ آخرکار اسے احساس ہوا کہ یہ سب برفی کا کمال ہے اور برفی نے میرے دست اسہال روک دئیے ہیں۔ مجھے یہ ٹوٹکہ میرے والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے ملا اور میرے والدصاحب رحمۃ اللہ علیہ کو نامعلوم یہ ٹوٹکہ کہاں سے ملا؟ لیکن واقعی ہے آزمودہ اور تجربہ شدہ۔ حتیٰ کہ اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے کہ اسہال کی وجہ سے جو کمزوری ہوجاتی ہے ٹانگوں میں درد‘ جسم میں کھچاؤ چلنا پھرنا نڈھال اس کو بھی یہ فوراً کنٹرول کرتا ہے اور جسم کو تقویت دینے کا ذریعہ بنتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 264 reviews.