Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کشمش سے ٹانگوں اور بازوؤں کادرد ختم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے۔ آپ جیسے لوگ ہزاروں لاکھوں میں ایک ہوتے ہیں۔ اللہ پاک آ کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔ عبقری رسالہ کے بارے میں بہت سن رکھا تھا‘ پھر جولائی 2016ء سے عبقری منگوانا شروع کیا‘ پھر میرے شوہر نومبر 2016ء کے عبقری روحانی اجتماع میں شریک ہوئے‘ آپ کی شخصیت سے متاثر ہوئے اور اس طرح ہمیں امید کی کرن نظر آئی اور ہمیں گویا سہارا مل گیا ‘ آپ کے دروس کے میموری کارڈ منگوائے کر سارا دن درس سنتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل اعمال سے جانتے ہیں۔ عبقری میگزین میں بے شمار ٹوٹکے اور اعمال آتے ہیں۔ بعض وظیفہ جات ہم پڑھتے ہیں ہمیں فائدہ ہوتا ہے اور کبھی گھر میں کسی کو بیماری ہوجائے تو عبقری رسالہ سے دیکھ کر نسخہ جات اور ٹوٹکے آزماتے ہیں فوری فائدہ ہوتا ہے۔ میں بھی آج عبقری کیلئے کچھ لائی ہوں۔ کراچی میں میری بہن رہتی ہیں اس نے ہی سب سے پہلے ہمیں عبقری کے بارے میں بتایا اور عبقری سے دیکھ دیکھ کر ہمیں ٹوٹکے بتاتی تھی‘ ہم نے چند ٹوٹکے آزمائے جن سے ہمیں بہت فائدہ ہوا اور آپ کے لیے اور ٹوٹکے بھیجنے والوں کیلئے دل سے دعائیں نکلیں۔ پہلا ٹوٹکہ کلونجی کا ہے آدھ پاؤ پیس کر کلونجی میں لیموں نچوڑ کر خشک کرکے رکھ لی اور کھانے کے بعد آدھی چمچ استعمال کی جس سے میرے ابو اور امی کے معدہ کا مسئلہ حل ہوگیا۔ جلن اور ڈکاریں ختم ہوگئیں‘ بھوک لگنے لگی اور جتنی بھی مرچ کھالیں اب کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ ایک اور ٹوٹکہ
میرا آزمودہ بھی حاضر ہے۔اگر کسی کی ٹانگوں بازوؤں میں درد رہتا ہو‘ بعض بچوں کو تھکاوٹ کی وجہ سے ٹانگوں‘ بازوؤں میں درد رہتا ہے‘بڑوں کو بھی ایسا ہی مسئلہ درپیش ہوتا ہے‘اس درد کا علاج میرا آزمودہ ہے‘ وہ کشمش یعنی میوہ۔ اگر کسی کو تھکاوٹ کی وجہ سے ٹانگوں میں درد ہو چاہے وہ بچے ہوں یا بڑے تو سارا دن وقفے وقفے سے کشمش کھاتے رہیں‘ اللہ کریم کے فضل و کرم سے ایک ہی دن میں آرام آجاتا ہے‘  پھر نہیں ہوتا‘ اگر ہوجائے تو پھر یہی ٹوٹکہ آزما لیا جائے۔میری اور میری بیٹی کی ٹانگوں میں درد رہتا تھا‘ میں نے کھایا تو آرام آگیا‘ جب خود پر آزمالیا تو بیٹی کو بھی کشمش منگوا کر دی‘ اس نے استعمال کی اس کو بھی آرام آگیا‘ میری بھانجی کو بھی یہی مسئلہ تھا‘ اس نے کھایا اس کو بھی آرام آگیا۔ الحمدللہ!۔چلتے چلتے ایک روحانی ٹوٹکہ بھی پڑھ لیجئے۔ میری امی کے گھٹنوں میں شدید درد تھا‘ بے شمار مشہور جگہوں سے علاج کروایا‘ ہزاروں روپے گھٹنوں پر لگا دئیے مگر کہیں سے بھی مستقل شفاء نہ مل رہی تھی۔ عبقری رسالہ میں سورۂ کافرون کا عمل پڑھا۔ عمل یہ ہے: سرسوں یا زیتون کا تیل لے کر اس پر ایک ہزار ایک مرتبہ سورۂ کافرون اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ یہ عمل گھر کے چند افراد مل کر بھی کرسکتے ہیں ورنہ ایک شخص سہولت سے دو سے چار دنوں میں مکمل کرسکتا ہے۔ اب اس تیل کو ختم نہ ہونے دیں اور مزید تیل ملا کر استعمال کریں اور جب بھی استعمال کریں اس پر ایک مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر دم کرتے رہیں۔ کھانے‘ پکانے میں بھی چند قطرے استعمال کرسکتےہیں‘ جہاں درد ہے وہاں مالش کریں‘ کمردرد‘ جوڑوں کے درد‘ دماغی امراض‘ فالج‘ حتیٰ کہ پولیو کے علاج کیلئے بھی انتہائی مفید روحانی نسخہ ہے۔ میری والدہ نے صرف تین دن یہ تیل اپنے گھٹنوں پر لگایا اور ان کا درد بالکل ختم ہوگیا‘ الحمدللہ! اب دو سال ہوچکے ہیں انہیں دوبارہ درد نہیں ہوا‘ بالکل آرام ہے۔(محبوب الرشید‘ نارووال)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 262 reviews.