Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سسرالی رشتہ داروں سے خوشگوار تعلقات

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

’’شادی‘‘ ایسا خوبصورت و دلکش لفظ جس کے سنتے ہی ڈھول اور شہنائی کی دلفریب و سہانی آوازیں سماعتوں میں اترتی چلی آتی ہیں۔ کھنکتی چوڑیوں سے مزیں کلائیاں اور مہندی سے رچے حنائی ہاتھ پردہ تصور پر نقش بنانے لگتے ہیں۔ شادی وہ اہم فریضہ ہے جس کی بروقت ادائیگی پر والدین ہی نہیں خدا بھی خوش ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا مذہبی و سماجی معاہدہ ہے جو دو دلوں کے درمیان ہی نہیں دو خاندانوں کے درمیان طے پاتا ہے۔ لہٰذا شادی محض دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے مابین باہمی تعلقات استوار کرتی ہےاور ان تعلقات کو نباہنے کے لیے بسا اوقات پھولوں کی سیج سے ہوتے ہوئے کانٹے بچھے فرش پر چلنا پڑتا ہے۔شرمایا شرمایا سجا سنورا سا روپ لے کر جب نئی نویلی دلہن پیا کے آنگن کی دہلیز پار کرتی ہے تو اس کے ہاتھوں میں رچی مہندی، کلائیوں میں سجی چوڑیاں اور ماتھے پر لگی بندیا کے ساتھ جھکی پلکوں تلے ہزاروں خواب بھی اس کے ساتھ ہی یہ دہلیز عبور کرتے ہیں۔ نرمل، کومل رو پہلے خوابوں کی تکمیل ہی اس کی زندگی دلکش و رنگین بناتی ہے۔کامیاب ازدواجی زندگی کی بنیادوں پر ہنستے بستے گھروں کی تعمیر ہوتی ہے۔ لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ ان ہنستے بستے گھروں کی عمارتیں کھوکھلی کیوں ہونے لگتی ہیں؟ صرف اور صرف ہمارے اپنے رویوں کی وجہ سے۔کڑوے کسیلے، خشک بے زار اور چبھتے ہوئے رویے ہماری خوشیوں کودیمک کی طرح چاٹ جاتے ہیں ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے۔بے زار کن رویے، چبھتی ہوئی باتیں، طنزو تحقیر بھرا انداز اور روکھے پھیکے لہجے کس کو اچھے لگتے ہیں؟شادی دو دماغوں، دو خیالوں، دو نظریات کی ہم آہنگی کا نام ہے۔ ازدواجی زندگی کی بڑی بڑی کامیابیاں چھوٹی چھوٹی بے ضرورتوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں۔ ہم دوسروں پر توجہ کریں ان کی تکلیف کو محسوس کریں ان کی خوشیاں شیئر کریں تو جواب میں یقیناً ہمیں بھی یہی سب ملے گا۔اگر آپ کہیں جانے سے پہلے اپنی ساس صاحبہ سے صرف اتنا پوچھ لیں کہ امی میں فلاں جگہ پر چلی جائوں تو یہ چھوٹا سا جملہ آپ کے باہمی تعلقات کو انتہائی خوشگوار بنا دے گا۔ اپنی نندوں کے بنائے ہوئے ملبوسات کی، کھانوں کی تعریف کریں۔ ساس کے سلیقے و سگھڑاپے کو سراہیں۔ سسر کی ضرورتوں کاخیال رکھیں۔ گھروالوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کوانجوائے کریں اور معمولی لاپرواہیوں کو نظر انداز کریں۔ شادی شدہ نند کی آمد پر نہ صرف مسکراتے چہرے سے ان کا استقبال کریں بلکہ کھانے پر تھوڑا سااہتمام بھی کرلیں خواہ ایک سویٹ ڈش ہی بنالیں۔ سسرالی رشتے داروں کے ساتھ کبھی اپنے گھر کا کوئی معاملہ ڈسکس نہ کریں۔گھر میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بلاوجہ مت بولیے، پہلے تمام افراد کی رائے بغور سنیں اور پھر اگر آپ سے مشورہ طلب کیا جائے تو نپے تلے الفاظ میں اپنی رائے اظہار کریں۔ مگر اس طرح کہ آپ کے الفاظ کسی کو بھی ناگوار نہ گزریں۔اگر آپ کچھ دیر کے لیے میکے گئی ہیں اور وہاں پر ایک آدھ دن رکنا پڑ جائے تو فون کرکے گھر میں اطلاع ضرور کردیجئے۔شوہر کے آفس جانے کی تمام تیاری رات کو ہی مکمل کرلیں تاکہ صبح ناشتے پر افراتفری کا عالم نہ ہو۔خود کو کبھی غیر شادی شدہ نندوں کے ساتھ موازانہ مت کریں کہ بہرحال آپ اس گھر کی بہو ہیں اور وہ بیٹیاں۔ یہ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن میں آپ کی خوشیوں کے راز پنہاں ہیں۔ یاد رکھئے شادی ایک فریضہ، ایک ذمہ داری کا نام ہے اور جس نے یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نباہ لی اس کے لیے زندگی انتہائی سہل و خوبصورت ہو جاتی ہے یقین نہ آئے تو ہماری باتوں پر عمل کرکے دیکھ لیجئے!

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 250 reviews.