Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

ڈاکٹر کاجواب!آپ کے شوہر باپ نہیں بن سکتے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو سات سال ہوگئے ہیں میرے خاوند کے سپرم بہت کم ہیں‘ ہم نے جہاں سے بھی چیک کروایا تو ڈاکٹرز نے جواب دے دیا کہ سپرم نہ ہونے کے برابر ہیں کہ اولاد ہو ہی نہیں سکتی پھر ہم نے ایک جگہ سے ہربل علاج کروایا تو صرف ایک ماہ دوا کھائی تو اللہ کریم نے امید لگا دی اور پانچ سال بعد ایک بیٹے سے نوازا۔ اب ہم نے پھر چیک کروایا اور اسی جگہ سے دوبارہ دوا لی مگر دوسال ہوگئے ہیں پھر سپرمز کا ہی مسئلہ آرہا ہے۔براہ مہربانی کوئی دوائی دیں اللہ پھر اپنا کرم فرمادیں۔ (ف، سرگودھا)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا ’’بے اولاد ی کورس‘ ‘ اپنے شوہر کو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ دو سے تین کورس استعمال کروانے کے بعد اپنے شوہر کے ٹیسٹ کروائیے ان شاء اللہ آپ کو مثبت رپورٹ ملے گی۔ چند ہفتے ضرور استعمال کروائیےگا۔
بڑی آنت(کانچ) کا باہر نکلنا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 35 سال ہے غیر شادی شدہ ہوں میرا مسئلہ ہے کہ عرصہ پندرہ سال سے مجھے مرض کانچ نکلنا جس میں حاجت کے دوران بڑی آنت یعنی مقعد کا کچھ حصہ باہر نکل آتا ہے میں مبتلا ہوں۔ ڈاکٹرز آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں کبھی کبھار قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے کمزوری بہت ہے۔ کوئی عمل یا نسخہ ہوتو رہنمائی فرمائیں۔ (م،ع۔ملتان)
مشورہ: دوران پاخانہ بڑی آنت کا باہر نکل آنا بڑا تکلیف دہ مرض ہے۔ اس مرض کو دور کرنے کیلئے آپ اپنی غذا میں ٹھنڈی اشیاء کا استعمال بڑھائیے‘ نرم غذا کھائیے‘مرچ مصالحہ اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کیجئے۔ موسمی پھل دل بھر کر کھائیے‘ سبزیوں کا استعمال بڑھائیے اور اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا سفوف ’’ٹھنڈی مراد‘‘ اور ایک معجون ’’سترشفائیں‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ اس تکلیف دہ مرض سے نجات پالیں گے۔
بچپن کاٹائیفائیڈ بخار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بچپن میں کئی بار ٹائیفائیڈ بخارا ہوا تھا اب میری عمر 32سال ہے دو سال پہلے میں سفر میں تھا کہ مجھے پھر بخار ہوگیا۔چار پانچ بار گولیوں اور انجکشن کا کورس کیا بڑی مشکل سے بخارا اترا۔ اب میری کیفیت یہ ہے کہ ہلکا بخار محسوس ہوتا ہے ہڈیوں میںدرد رہتا ہے، کمروزی اتنی ہے کہ پانچ کلو وزن اٹھا کر چلوں تو تھک جاتا ہوں۔ گردوں میںپتھری ہے معدہ کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے جو کھاتا ہوں نکلتا نہیں ہے۔ جلاب بھی کھالوں تو جلاب نہیں لگتے۔ سینہ بچپن سے خراب ہے نزلہ اندر گرتا ہے سینے میں ایسے لگتا ہے زخم ہوگئے ہیں دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے۔ جگر میں بہت گرمی ہےٹھنڈی چیز کھائوں تو سینہ میں درد ہوتا ہےگرم کھائوں توجگر میں گرمی محسوس ہوتی ہے۔(محمد قربان ، سعید آباد)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کے تین سفوف ’’جوہرشفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد اور روحانی پھکی‘‘ لیکر ایک جار میں مکس کرکے رکھ لیں۔ روزانہ صبح سے لیکر رات سوتے وقت تک ہر گھنٹے بعد ایک چائے کا چمچ تازہ پانی کے ساتھ اس سفوف کو کھائیں اور یہ عمل کم از کم تین سے چار ماہ مسلسل کریں۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’فٹنس فولاد ٹانک‘‘ ایک گلاس دودھ میں دو چمچ ڈال کر صبح و شام ضرور پئیں۔ ان شاء اللہ آپ اس نامراد مرض سے چھٹکارا پالیں گے۔
بیماری نے ذہنی سکون ختم کردیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ کو عمر دراز عطا فرمائے اور آپ کو محتاج خلقت کے لیے وسیلہ خیر و برکت بنائے اور آپ کی آل و اولاد اور نسلوں کی حفاظت فرمائے آمین۔ مجھے بھی کافی عرصے سے ایک مسئلہ درپیش ہے مسئلہ کچھ یوں ہے کہ مجھے پیشاب بار بار آتا ہے اور پیشاب کرنے کے بعد پیشاب کے چار یا پانچ قطرے خارج ہو جاتے ہیں دن کو سات یا آٹھ مرتبہ اور رات کے وقت تین یا چار دفعہ پیشاب کرنے کے لیے اٹھنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوتی اور کپڑے ناپاک رہتے ہیں جس کی وجہ سے نہ تو نماز پڑھنے میں اور نہ کسی کام میں دل لگتا ہے۔ ذہنی سکون ختم ہوگیا ہے۔ (اجمل حق‘ جہلم)
مشورہ:آپ یہ نسخہ استعمال کریںپیشاب کی جلن‘ قطرہ قطرہ آنا‘ پیشاب کی رکاوٹ‘پیشاب سے پہلے یا بعدقطروںکا گرنا‘ پیشاب کی زیادتی حتیٰ کہ پتھری کیلئے بھی۔ ان سب عوارضات کیلئے یہ ایک نہایت مفید اورموثر دوائی ہے۔ ہوالشافی:۔ پھٹکری خام یعنی پھول نہ کریں بلکہ اصلی حالت میں 10 گرام‘ کباب چینی 100 گرام دونوں نہایت باریک کر کے پیس لیں۔ چوتھائی چھوٹا چمچ دن میں 4 بار یا حسب ضرورت 6 بار کچی لسی یا پانی کے ہمراہ دیں۔ بس ایک احتیاط لازم اور نہایت توجہ طلب ہے اس وقت کباب چینی کی بجائے ایک اور دوائی ہے۔ اصلی کباب چینی کی نشانی یہ ہے کہ اس کے ساتھ ڈنڈی ہو گی یہ کالی مرچ کی طرح کے بیج ہوتے ہیں اگر ڈنڈی نہ ہو تو ہرگز ہرگز نہ لیں۔
مہروں کا درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے اور میری بیٹی کے سر کے بال بہت زیادہ گرتے ہیں۔دو ماہ پہلے میرا مس کیرج ہوا تھا اس دوران ہی میرے ایک مہرے سے ہلکی ہلکی ٹیس اٹھنا شروع ہوگئی اس سے پہلےزندگی میں کبھی نہیں ہوا بعد میں اس مہر ے پر ہلکا سا ہاتھ بھی لگ جاتا تو بہت درد ہوتی اب تو مہر ے کے ساتھ والی پسلیوں سے بھی درد نکلتا ہے تھوڑا سا اوپر نیچےہونے سے بہت تکلیف نکلتی ہے۔میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ (پوشیدہ‘ لاہور)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’کمردرد کورس‘‘ اور’’کراماتی تیل‘‘ لکھی گئی ترکیب کےمطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے۔ اس کے علاوہ بالوں کے مسائل کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’طب نبوی ہیئرآئل‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے۔
انمول خزانہ فیض
میری شادی کا مسئلہ تھا اس کے لیے آپ نے دو انمول خزانہ کثرت سے پڑھنے کو دیا تھا۔ 90 دن کے لیے الحمد اللہ 90 دن مکمل ہوتے ہی ایک بہترین جگہ پر میرا رشتہ طے پا گیا ۔
مسئلہ
میرے منگیتر کو الرجی کا مسئلہ ہے اور ناک کی ہڈی تھوڑی ٹیڑھی ہے جس سے سانس لینے میں کبھی کبھی مشکل ہوتی ہے اور ساتھ الرجی کی طرح کھانسی ہوتی رہتی ہے۔ آپ ان کے لیے دعا فرما دیجئے۔(عاصمہ شوکت، لاہور)
سوا ل جواب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری امی کی عمر 50سال کے قریب ہے ان کے ہاتھ اور پائوں دونوں پھٹ جاتے ہیں حکیموں سے بھی رابطہ کیا ہے اور جلد کے ڈاکٹرز سے بھی رابطہ کیا ہے علاج ہورہا ہے دوائیاںلیتی ہیں اس طرح ہوتا ہے کہ دوائی کھاتے ہوئے کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے اور پائوں کا رنگ نیچے سے سیاہ ہورہا ہے جلد پھٹ جاتی ہے براہ کرم اگر کوئی اس قسم کا نسخہ ہوتو تجویز فرمائیں۔ (خالد حسین عباسی، مری)

سوال و جواب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خدمت میں ایک مسئلہ پیش کرنا چاہتی ہوں امید ہے آپ میری مدد فرمائیں گے مجھے کسی سے محبت ہے جو کے میں چھوڑ نہیں سکتی لیکن ایک مسئلہ ہے وہ لڑکا جٹ اور ہم گجر ہیں میں چاہتی ہوں کے باعزت طریقے سے یہ رشتہ طے ہو جائے لیکن غیر برادری کرکے میرے گھر والے نہیں مان رہے آپ کوئی ایسا حل بتائیے یا وظیفہ بتائیے میں اپنی منزل کو پاسکوں میرے والدین کی عزت بھی خراب نہ ہوں میں پرامید ہوں کہ اپ اپنے دست شفقت مجھ پر فرمائیں گے مجھے کوئی حل وظیفہ دیں کہ اس کے اور میرے گھر والے مان جائے۔ (کائنات)

سوال جواب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی قیامت تک آنے والی نسلوں کو صحت و برکت و عافیت عطا فرمائیں اور آپ کو خیر پھیلانے کا ذریعہ بنائے رکھیں (آمین)۔ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ، دارالتوبہ، درود محل، روحانی منزل اور عبقری کی ضروریات کو غائب سے پورا فرمائیں اور قیامت تک غائب سے پورا فرماتے رہیں ۔

 

سوال جواب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری ملا جس کے پڑھنے کے بعد آپ سے رابطہ کرنے کا دل چاہا۔ امید ہے کہ آپ اس مسئلے کا حل بتائیں گے۔ سب سے پہلے مجھے چھوٹے پیشاب کی بہت سخت جلن ہوتی ہے۔ جب میں پیشاب کرکے فارغ ہوجاتا ہوں اس کے بعد پھر دوبارہ قطرے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ میں اپنے آپ میں کمزوری بھی محسوس کررہا ہوں میں جوانی میں قدم رکھتے ہی برے کاموں میں لگ گیا تھا۔ نماز کے لیے میرے کپڑے بھی پاک نہیں رہتے۔ برائے مہربانی آپ میری رہنمائی فرما دیجئے ۔(محمد مدثر،راولپنڈی)
 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 244 reviews.