Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سکون وبرکت فقیر کے ٹوٹکے آزمالیجیے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

فقیر کے ٹوٹکے!اللہ والو! چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے آپ سے عرض کرتا رہتا ہوں۔ اِس وقت ہمارے گھر سر سبزوشاداب کیوں نہیں ہے؟وہ اس لیے کہ سرورِ کونینﷺ کی دعاؤں سے ہم مدد نہیں لے رہے۔ ہم سرورکونینﷺ کی اداؤں کواپنے ساتھ لے کر نہیں چل رہے۔حدیث کی تلاش: آپ ایسی احادیث تلا ش کریں جن میں سرورِ کونینﷺ کی دعائیں دی گئی ہیں۔میرے آقاﷺ نے پہلے دعا دی ہے، پھر حکم فرمایا ہے پھر عمل بتایا ہے۔مفتی زین العابدین کی مرشد سے محبت:حضرت مفتی زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ ایک دفعہ فرمانے لگے: میں اپنے مشاغل سے فراغت کے بعد تھکا ہارا گھر پہنچا تو اہلیہ نے بیٹے کے بارے میں بتایاکہ وہ بیمار ہے۔اُن کے چار بیٹے ہیں اور چاروں کا نام یوسف ہے۔پہلے کا نام یوسف اول، دوسرے بیٹے کا نام یوسف ثانی اور تیسرے بیٹے کا نام یوسف ثالث اور چوتھے بیٹے کا نام یوسف رابع ہے۔اصل میں مفتی زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ کے مرشد کا نام یوسف تھا۔ محبت تو دل کی ایسی ہی ہوتی ہے۔یوسف رحمۃ اللہ علیہ ان کے اُستاد بھی تھے ، شیخ بھی تھے رہبر بھی تھے، سب کچھ تھے۔اپنے مُرشد سے محبت کی بناء پر انہوں نے اپنے بیٹوں کا نام اپنے مُرشد کے نام پر رکھا تھا۔مفتی زین العابدین کی کتے کے بچے پر شفقت: مفتی صاحب کی اہلیہ نے بتایا کہ یوسف سخت بیمار ہے اب کھڑے کھڑے اُس کی دوائی لینے کیلئے نکل پڑے‘ راستے میں ایک گہری نالی میں کتے کا بچہ پڑا ہوا تھا اور چیخ رہا تھا۔مفتی صاحب نے آستین کو اونچا کیا اور نالی میں ہاتھ ڈال کر اس کتے کے بچے کو باہر نکالا اور گھر لے آئے اور اہلیہ سے کہا کہ پانی گرم کرو ، اہلیہ نے پانی گرم کیااور اُس کتے کے بچے کو خود اپنے ہاتھوں سے نہلایا اُس سے کیچڑ اور گندگی وغیرہ صاف کی، دھویا پھر اُسے کپڑے سے خشک کرکے آگ کے سامنے اسے بٹھایا۔مفتی زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ کوئی عام آدمی نہیں تھے۔میں نے ان کی زیارت کی ہے۔ عرب کے علماؤں‘ ان کی نمازیں دیکھنے کیلئے سعودی عرب جاتے تھے۔ مفتی صاحب بہت بڑے محدث، تقویٰ کے امام تھے۔ کتے کابچہ اور انسان کا بچہ:کتے کا بچہ چیختا رہا، چیختا رہا آہستہ آہستہ اسکی سردی ختم ہونا شروع ہوئی تو اُس کی آواز بھی مدھم ہونا شروع ہوگئی ۔اِدھر اُس کو سکون ملتا گیا اور اُدھر میرے بیٹے کو سکون ملتا گیا۔ اُدھر کتے کا بچہ ٹھیک ہوگیا اُدھر انسان کا بچہ ٹھیک ہوگیا۔سرورِ کونینﷺ کی حدیث کا مفہوم ہے کہ جانوروں سے بھی دعائیں لیا کرو۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 218 reviews.