Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گرمی ہو یا سردی! سوجن‘ ورم اور اندرونی طاقت کیلئے ہلدی کا نسخہ

ماہنامہ عبقری - جون 2020

پچھلے کسی شمارے میں کچی ہلدی اور دیگر میوہ جات کے ساتھ حلوہ بناکر سردی سے بچائو کے لیے کسی مخلص نے تحریر کیا جو کہ ایک مہنگا نسخہ ہے ہر کوئی افورڈ نہیں کرسکتا میں اس کا آسان حل بتاتی ہوں میرا آزمودہ ہے۔ نزلہ زکام، کھانسی سے پوری سردی بچائو رہے گا بلکہ سارا سال استعمال کریں ہلدی اپنے طبی فوائد کے حساب سے بے مثال ہے۔ہلدی کو صرف سردی کے ساتھ منسوب نہ کیجئے یہ سارا سال کھانے والی چیز ہے‘ آپ کے اندر قوت مدافعت پیدا کرتی ہے اور سارا سال امراض سے بچاتی ہے۔ امراض معدہ و جگر اور جسمانی کمزوری سے آپ کو ہمیشہ محفوظ رکھے لہٰذا سردی ہو یا گرمی ہلدی کا استعمال ہرگز نہ چھوڑئیے‘ چلیے اب نسخہ بتاتی ہوں:۔ ھوالشافی: کچی ہلدی اچھی طرح دھوکر باریک چھلکا اتار کر یا ویسے ہی کاٹ کر گرائنڈ میں پانی ڈال کر یا کوکنگ آئل ڈال کر پیس لیں ‘ پھرفریج میں رکھ لیں جب بھی کھانا بنائیں ہنڈیا میں ایک کھانے کا چمچ ضرور ڈالیں اور سردیوں میںرات کو سوتے وقت آدھی چمچ گرم دودھ میں ڈال کر پئیں سوجن ورم درد کسی بھی قسم کا ہو یا نزلہ زکام فوراً آرام آتا ۔ہے گرمیوں میں ہلدی خود پسوا کر کیپسول میں بھرلیں‘ ایک کیپسول روزانہ ضرور کھائیں۔ آپ ہر قسم کی کمزوری سے محفوظ رہیں گے اور صحت بھی بھرپور ہوگی۔(رابعہ عبدالحمید، کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 127 reviews.