Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نالائق‘ گمراہ تھی! آج عالمہ کے کورس میں ٹاپ کرچکی

ماہنامہ عبقری - جون 2020

پھر پیپرز ختم ہوگئے لیکن میں نے آپ کے آن لائن درس سننا نہیں چھوڑے۔ پھر گھر کے قریب ایک ادارے میںفہم دین کا کورس کیا اس میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس ادارے کی باجی مجھ سے کافی متاثر ہوئیں اور انہوں نے مجھے عالمہ کے کورس کی دعوت دی تو میں نے دوسرے بڑے ادارے میں عالمہ کا کورس کیا۔ عبقری کے وظائف کی وجہ سے میرا حافظہ الحمدللہ بہت تیز ہوگیا۔ عالمہ جیسے مشکل کورس میں میرے پورے نمبرز آتے وہاں سے بھی میں نے بہت کچھ سیکھا سب سے بڑھ کر ادب سیکھا۔ ہمارے استاد کہتے کہ ادب سے آدھا علم آتا ہے میں نے الحمدللہ کتابوں، قلم وغیرہ کا بہت ادب کیا اور میں جامعہ کی سب سے لائق لڑکی بن گئی ٹاپ کرتی۔یہ عبقری رسالہ اور درس کی برکات تھیں۔ مجھ سے وہاں پر سب بہت خوش تھے میں نے وہاں پر کوئی دوست نہیں بنائی میرے استاد مجھے بہت دعائیں دیتے۔ میر ی زندگی مکمل طور پر بدل گئی تھی میرے اللہ رب العزت نے مجھے بے نیاز کردیاتھا بہت پرسکون تھی گھر والوں کارویہ بھی بہت بدل گیا۔ جامعہ کا پہلا سال کامیابی سے گزر گیا پھر دوسرا سال شروع ہوا وہ بھی ایسا ہی روحانیت اور نورانیت سے بھرپور تھا۔عبقری سے جڑنے کے بعد میری زندگی مکمل بدل چکی تھی‘ میرا رمضان المبارک تو بہت بہترین گزارا، اعمال و عبادات سے بھرپور، امتحانات بھی ہوگئے۔ اس میں بھی میں ممتاز درجے سے پاس ہوئی۔ صدقہ وغیرہ بھی کرتی ہوں زیادہ خیال یہ ہی رہتا ہے کہ میری موت قریب ہے کیونکہ ابھی تک وہی کیفیت ہے اپنے آپ کو نارمل محسوس نہیں کرتی۔ گھر والوں کو مجھ سے بہت امیدیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ میں آگےمزید علم حاصل کروں اور عالمہ کا کورس جو کیا ہے وہ بھی لوگوں کو سکھائوں‘ لوگوںکو اور اللہ رب العزت کو معلوم ہے کہ میں مچھلی کی طرح تڑپ رہی ہوں کہ اللہ پاک مجھے صحت دے تو میں پھر سے جامعہ جائوں، پڑھائوں بھی اور حفظ بھی کروں‘ چھ سال کا کورس کروں‘ یہ سب میری شدید خواہشات ہیں۔میں عبقری سے دیکھ بہت وظائف پڑھتی ہوں‘ نظربد اور اثرات دور کرنے کے وظائف کرتی ہوں۔ مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے‘ آپ مجھے خدارا کوئی عمل یا وظیفہ عنایت فرمائیں میں گنہگار حقیر دین کی خدمت کرنا چاہتی ہوں جو دین کا علم حاصل کیا ہے اسے آگے پھیلا چاہتی ہوں۔اپنا ماضی دیکھتی ہوں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیںمیں کیا تھی اور ایک شمارہ نے مجھے کیا بنادیا۔میں وہی ہوں جس سے سب نفرت کرتے‘ میری تیززبان کسی کو میرے سامنے ٹکنے نہ دیتے‘ رشتہ داروں نے حتیٰ کہ گھر والوں نے بھی منہ موڑ لیا تھا‘مگر عبقری ملا‘ درس سننا شروع کیے‘ آج ایک عالمہ فاضلہ ہوں‘دنیا عزت کی نظر سے دیکھتی ہے‘ جہاں جاتی ہوںخواتین اٹھ کر کھڑی ہوجاتی ہیں۔میں الحمدللہ عبقری پر یقین رکھتی ہوں لیکن آپ کوئی وظیفہ مجھے مخصوص فرمادیں مجھے ڈر ہے کہ یہ عالمہ بننا میرے لیے وبال نہ بن جائے میں چاہتی ہوں کہ میں باعمل بنوں،دین کا علم سکھاؤں۔(ع۔ع، راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 107 reviews.