Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2020

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

بیٹی کی نظر کمزور اورسردرد
میری بیٹی جس کی عمر 21 سال ہے وہ بہت کمزور ہے کھاتی پیتی کچھ نہیں‘ اس کے سر میں اکثر درد رہتا ہے‘ نظر بھی کمزور ہے‘ عینک استعمال کرتی ہے برائے مہربانی اس کیلئے بھی کوئی دوا تجویز فرمادیں تاکہ جس طرح مجھے آپ کی تجویز کردہ دوائی سے افاقہ ہوا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ اسے بھی ان چیزوں سے نجات دے۔ (عبدالقیوم‘ لاہور)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی دوا ’’روشن دماغ‘‘ اپنی بیٹی کو چند ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے علاوہ اپنی بیٹی سے کہیں کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف کےسا تھ یَانُوْرُ پڑھ کر آنکھوں پر انگلی پھیر لیا کرے۔
جلدی بیماری نے پریشان کررکھا ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے دو سال سے جلدی بیماری میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ جلد پر ایک پیپ والا دانہ ہوتا ہے پھر وہ دائرے کی صورت اختیار کر جاتا ہے جس سے اس دائرے میں مزید دانے ہو جاتے ہیں ڈاکٹر اس بیماری کو Ichthyosis کہتے ہیں مجھے ڈاکٹروں نے بہت سی دوائیاں دی ہیں لیکن مجھ اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ مجھےمیری ایک سہیلی نے عبقری دواخانہ کے بارے بتایا۔ برائے مہربانی مجھے ایسی دوا بتائیں جس سے میں اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکوں۔ (پوشیدہ،ڈیرہ غازی خان)
مشورہ:آپ گرم ‘ تلی ہوئی اور مصالحہ دار اشیاء سےمکمل پرہیز کریں۔ ایک پیالی دہی میں پودینہ کے پتے ڈال کر گاڑھا سا مکسچر بنالیں اور اس مکسچر میں حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ ڈال کر کھانے کی جگہ ایک وقت میں یہی غذا کھائیں۔ یہ ٹوٹکہ چند ہفتے مستقل مزاجی سے کریں۔ مزید عبقری دواخانہ کی دوا ٹھنڈی مراد اور خون صفاء لکھی گئی ترکیب کے مطابق چندہفتے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام جلدی مسائل اس ٹوٹکے اور دوا سےٹھیک ہوجائینگے۔
دائمی نزلہ زکام کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب گھر والوں نے حال ہی میں عبقری کو پڑھنا شروع کیا ہے اور سب ہی کا یہ پسندیدہ ترین رسالہ بن چکا ہے‘ پڑھ کر سکون ملتا ہے لوگوں کے مسائل کا حل اسی میں ہے۔ میرے والد کو ہر دوسرے دن گرمی ہویا سردی نزلہ زکام کی شکایت رہتی ہے‘ تھوڑی سی گرد اٹھے تو فوراً چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں۔ سردیوں میں تو کبھی آرام ہی نہیں آتا۔ علاج بھی بہت کروایا ہے لیکن صرف وقتی طور پر آرام آتا ہے بہت پریشان ہیں کوئی اچھا سا علاج بتادیں۔ (س،ر۔راولپنڈی)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’الرجی نزلہ کورس‘‘ اپنے والد کو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے علاوہ اپنے والد سے کہیے رات کو سوتے وقت گائے کے گھی کو ایک ڈراپر میں ڈال کر حسب برداشت ہلکا گرم کرکے ایک قطرہ ناک کے دائیں اور ایک قطرہ ناک کے بائیں نتھنے میں ڈال کر کھینچ لیں۔ یہ عمل اپنی زندگی کا حصہ بنالیں ۔ ان شاء اللہ ٹوٹکے اور دوائی سے آپ کے والد کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ دماغی کمزوری‘ یادداشت کی کمی‘ نزلہ زکام‘ بالوں کا سفید ہونا ان تمام مسائل کا حل اسی ٹوٹکے میں ہے۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو تسبیح خانہ اور عبقری کی پوری ٹیم کو سلامت تا قیامت آباد رکھے میں عبقری رسالہ کی پانچ سال سے قاری ہوں عبقری میں لکھے لوگوں کے مسائل حل ہوتے بیماریوں سے شفا ملی اور وظائف کے بارے میں پڑھتی ہوں تو دل خوش ہوتا ہے کہ دنیا میں آپ جیسے نرم دل اور شفیق اور محترم لوگ بھی موجود ہیں۔ حکیم صاحب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں آج سے اڑھائی تین سال پہلے شدید بخار اور جسم کے تمام جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں دوائی لیتی ہوں تو ایک بار لینے سے آرام آجاتا ہے۔ دوبارہ تو درد زیادہ ہو جاتا ہے بہت سے لوگوں سے دم وغیرہ کروایا ہے کچھ کہتے ہیں کہ جادو ہے کچھ جنات بتاتے ہیں کچھ سفلی اگر میں دم کرائوں تو پھر بھی دو یا چار دن آرام آجاتا ہے لیکن دوائوں سے کچھ بھی افاقہ نہیںہوا بہت علاج کیا ہے۔ عبقری کا یورک ایسڈ سے نجات کورس بھی استعمال کیا ہے۔ آپ مجھے اس کا کوئی حل کوئی وظیفہ عطا فرمائیں تاکہ مجھے ان دردوں سے نجات ملے زندگی سے مایوس ہوچکی ہوں اب آخری در عبقری کا ہے (صابرہ بی بی ، جھنگ)
مشورہ:

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 104 reviews.