Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کاروحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2020

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

نشئی بھائی!سرکاری ملازم مگر گھر میں فاقے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ میرا چھوٹا بھائی نشہ کا عادی ہوگیا ہے اس کے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں گھر میں بہت تنگی ہے سرکاری ملازم ہے مگر نشے کی عادت کی وجہ سے خرچ سے ہمیشہ تنگ رہتا ہے مقروض رہتا ہے میں اپنے بھائی کی حالت دیکھ کر اندر ہی اندر کڑھتی رہتی ہوں ‘وہ نشہ جیسی بدعادت کو چھوڑ دے اور اپنے بچوں کی طرف دھیان دے میری تڑپ کو آپ سمجھ سکتے ہیں میرے بھائی کے لیے دعا فرمائیں۔ (ایک بے بس بہن)
جواب:جسمانی علاج کیساتھ آپ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں‘ اس کا چند دنوں میں سوا لاکھ مکمل کریں‘ اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، نو سوالاکھ کریں۔ جتنا زیادہ پڑھیں گی اتنا جلدمسائل حل ہونگے۔اس کے علاوہ سورۂ لہب ہر دو گھنٹے کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر اپنے تصور کرکےبھائی پر پھونک مار دیا کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد مثبت نتائج دیکھیں گی۔

5 بہوئیں ہیں مگر کسی سے نہیں بنتی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری امی نے جب سے گھر بنایا ہے گھر میں تب سے جھگڑا رہتا ہے گھر میں برکت ہے نہ کسی میں سلوک اتفاق ہے ۔ میرا چھوٹا بھائی کام تو کرتا ہے لیکن امی کو خرچہ نہیں دیتا ۔ میری امی نے جو مکان بنایا ہے وہ اسی طرح ہی پڑا ہے کوئی مکان بنانے کا نام نہیں لیتا ۔ میری امی کی پانچ بہوئیں ہیں وہ میری امی کو اچھا نہیں سمجھتیں امی کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ میرے بھائیوں کو نیک صالح بیٹے دے۔ (پوشیدہ‘ خانیوال)
جواب:ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اس کے علاوہ آپ کی والدہ اور بھائی سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں وضو بے وضو ہر حالت میں یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ 

سسرال میں اذیت ناک زندگی گزاررہی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بہن کی زندگی انتہائی مشکلات کا شکار ہے سسرال میں بہت اذیت کی زندگی گزار رہی ہے اللہ نے بیٹی دی جو چھ سال کی عمر میں فوت ہوگئی اب اللہ نے پھر امید دلائی ہے تو بہت زیادہ بیمار ہوگئی ڈاکٹر نے مکمل بیڈ ریسٹ کا کہا ہے‘ کچھ بتائیں اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔(ح،ب)
جواب:آپ کی بہن اور آپ ایک دفعہ کلمہ پڑھیں اور جب مُحَمَّدُرَّسُوْلُ اللہِ پر پہنچیں تو اس کولاکھوں کی تعداد میں پڑھیںجب بھی پڑھنا شروع کریں اول تین مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں اور جب وظیفہ ختم کریں تو آخر میں تین مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں۔ وضو بے وضویہ ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں‘ یہ عمل چند دن‘ چند ہفتے اور چند مہینے ضرور کریں۔ ان شاء اللہ آپ کی تمام مایوسیاں خوشخبریوں میں بدل جائیں گی۔ یہ وظیفہ بے شمار کا آزمایا ہوا ہے۔

 مویشیوں کا بیوپاری! نقصان در نقصان

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو اور تسبیح خانہ کو سدا سلامت رکھے میرا مسئلہ ہے کہ میرے شوہر کا کاروبار نہیں چلتا وہ مویشیوں کا بیوپاری ہے اور زیادہ نقصان ہوتا ہے اور کم نفع ہوتا ہے اور ہماری زمین چھ سال سے ٹھیکہ پر ہے اور اپنا نہ کوئی خاص ذاتی کاروبار ہے نہ جائیداد اور تین بچے ہیں اور ہمارا مکان بھی کچا ہے اور کوئی خاص سہولت بھی نہیں ہے‘ ہمارا گھر بھی اچھا اور پکا بن جائے جیسا میں چاہتی ہوں‘ ہمارے آس پاس کوئی گھر ایسا نہیں ہے ‘اللہ میری اولاد کو نیک اور فرمانبردار بنائے ‘ ہماری بڑی سی دکان بن جائے اور ہماری اپنی دودھ دینے والی گائے بھینس ہو۔ ہمارے گھر دو درخت تھے وہ سوکھ گئے ہرے پھرے تھے اتنی گہری چھائوں تھی ان کی آپ دعا کریں کہ ہمارے گھر چھائوں بھی بن جائے۔ خدا ہمیں اپنی موٹرسائیکل دے۔ (م۔ ع)
جواب:آپ بہن مایوس نہ ہوں ‘یہ عمل بے شمار لوگوں نے کیا ہے نہایت اکسیر اورپرتاثیر ہے۔سورۃ والضحیٰ 90 دن پڑھیں روزانہ 41 بار پڑھیں صبح 41دفعہ شام کو اول و آخر درود شریف 7بار پڑھیں آپ یقین جانیے! میں نے جس توجہ اور دھیان سے آپ کا روحانی مسئلہ دیکھا ہے، اس کا صلہ صرف دعا ہے۔ آپ یہ عمل اعتماد سے شروع کریں۔ 

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 102 reviews.