Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تربوز! امراض قلب کا مزیدار معالج

ماہنامہ عبقری - جون 2020

اللہ کا خاص احسان ہے کہ اس نے انسان کی خوراک کو بھی موسموں کی مناسبت سے پیدا فرمایا تاکہ انسان موسموں کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔ تربوز کا شمار بھی ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف انسان کو گرمی کی شدت و وحدت کے اثرات سے بہت حد تک محفوظ رکھتا ہے بلکہ اور بھی کئی بیش بہا فوائد کا حامل ہے اگر اسے اللہ کی جانب سے انسانوں کے لیے گرمی کا تحفہ کہا جائے توبےجا نہ ہوگا۔ یہ شکل کے اعتبار سے گول اور لمبوترا ہوتا ہے جبکہ رنگ کے اعتبار سے سبز جبکہ چھلکا سخت ہوتا ہے۔ تربوز تقریباً ہر علاقے میں پایا جاتا ہے لیکن خاص طور پر پاکستان، ہندوستان، شمالی بنگال، صوبہ سرحد اور افغانستان میں بھی اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے گودے کی رنگت سرخ، ذائقہ شیریں اور مزاج سرد تر ہوتا ہے۔ اگر اسے خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو بے حد فائدہ دیتا ہے، اسی طرح اگر اسے شکر کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو موثر ہوتا ہے۔
تربوز کے فوائد
یہ صفرا کو کم کرتا ہے، تربوز پیاس کو بجھاتا ہے۔ خصوصاً جون، جولائی کی گرمی میں اس کا استعمال جسمانی حرارت و گرمی کم کرنے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے، بوڑھے اور سرد مزاج کے حامل افراد تربوز زیادہ نہ کھائیں۔ تربوز میں پانی زیادہ ہوتا ہے اس وجہ سے یہ گردے اور مثانے کی پتھری کے اخراج میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ تربوز معدے میں پہنچ کر انتہائی فائدہ مند صورت اختیار کر جاتا ہے اس کے بیج جلد کی صفائی کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں اگر اس کے چھلکے کا لیپ پیشانی پررکھ دیا جائے تو آنکھوں کے امراض کے لیے موثر ہوتا ہے۔جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ خون کے دبائو کی زیادتی میں مغز تربوز کے اندر موجود خاص مادے کے بہت فائدے ہوتے ہیں اس سے 82فیصد مریضوں میں دل پر سے بوجھ کم ہوتا ہے۔ یہ بدن کو فربہ کرتے ہیں جبکہ خود تربوز میں ایک خاص قسم کا جزو موجود ہے، بعض ڈاکٹروں نے اس خاص جزو کو پہلوان سے تشبیہ دی ہے جو جسم کو نقصان پہنچانے والے خطرناک اجزا کو پچھاڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ یہ سرطان کے خلیات کو قابو میں رکھتا ہے۔ یہ جز تربوز کے علاوہ دوسرے پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے جس کے استعمال سے جسم کو بہت فائدہ ملتا ہے جو لوگ ان کو باقاعدہ استعمال کرتے ہیں ان میں سرطان سے محفوظ رہنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 098 reviews.