Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سرسبز و شاداب گھرانے! آئیے راز بتاتا ہوں

ماہنامہ عبقری - جون 2020

اللہ کی بات سن کر سنایا کریں:میں حدیث مبارکہ کا مفہوم عرض کررہا ہوںکہ:سرورِ کونینﷺ نے فرمایا کہ:’’سرسبز وشاداب ہو وہ شخص جو میری بات سنے اور میری اُمت تک پہنچا دے۔‘‘ہم سب سے پہلے سرورِ کونین ﷺ کی دعائیں لیںاور جو احباب تسبیح خانہ سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی باتیں سن کر جاتے ہیں وہ گھر والوں کو جاکر سنایا کریں۔ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے: میں نے طے کیاہوا ہے کہ اپنی تنخواہ میں سے اتنے پیسے رکھنے ہیں۔ میں نے اس شخص سے کہا:آپ اپنے پیسے کس چیز کے لیے علیحدہ رکھتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ موبائل کارڈ کے لیے۔میں نے کہا کہ موبائل کارڈ کا کیا کرتے ہیں؟وہ کہنے لگے کہ:میں یہاں سے ہر ہفتے جو سن کر جاتا ہوں اسے اپنے دوستوں اور احباب کو سنواتا ہوں۔ موبائل پر ریکارڈ کرکے انہیں سنواتا ہوں اور پھر خود ہی کہنے لگے : میں نے کچھ عرصے کے بعد محسوس کیا کہ ان کا سبق پکا ہو یا نہ ہو میرا سبق تو پکا ہو رہا ہے۔ نیوٹن کا تیسرا قانون کہ ’’ہر عمل کا ردعمل طاقت میں برابر ہوتا ہے‘‘ لیکن سمت میں مخالف ہوتا ہے۔پھر اس کی مثال بھی دیتے تھے کہ گیند کو جتنی زور سے دیوار پر مارو گے وہ اُسی
زور سے واپس تمہاری طرف پلٹے گی۔کسان جب گندم کاٹتا ہے تو گندم پہلے اس کے گھر میں آتی ہے، منڈی اور ملوں میں بعد میںجاتی ہے۔جب آپ کسی کو اللہ تعالیٰ کی محبت کی بات سن کر بتائیں گے تو پہلے آپ کو ملے گا۔اُسے بعد میں ملے گا اور یہ میں آپ کو حقیقت عرض کررہاہوں۔ آج ہم سب کچھ ہوتے ہوئے بھی سرسبزو شاداب نہیں ہیں۔ اِلا ماشاء اللہ چند لوگ سرسبزوشاداب ہوںگے لیکن میں اکثر یت کی بات عرض کررہاہوںکہ لوگوںکے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے بھی وہ سرسبزو شاداب نہیںہوتے ہیں۔سر سبزوشادا ب وہ ہوتاہے جس کے گھر میں چین ہو، سکون ہو، جس گھر میں راحت ہو، برکت ہو، جس گھر میں عافیت ہو۔اسباب کے اعتبار سے ہمارے گھر میں سب کچھ ہے اگر چین نہ ہو، سکون نہ ہو، راحت نہ ہو، برکت نہ ہو تو وہ گھر سرسبزوشاداب تو نہ ہوا ناں! مجھے یہ بتائیں! ایک بہت بڑا بنگلہ ہے ، اُس میں دُنیا کی ہر آسائش، دنیا کا ہر آرام موجود ہے، اُس میں پنگھوڑے بھی ہیں، بعض لوگ پنگھوڑوں میں سوتے ہیں۔ اگر اس میں چین نہ ہو تو وہ گھرانا سرسبزوشاداب نہیں ہوگا۔ (جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 080 reviews.