Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معدہ خراب ہے! آئیے علاج بتاتا ہوں

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائے‘ آپ کا رسالہ بہت اچھا ہے اور اس میں ٹوٹکے اور وظیفے استعمال میں لاتے رہتے ہیں اور آپ کی ادویات بھی میں نے استعمال کی ہیں وہ بھی بہت تیربہدف ہیں خاص کرجو میرے زیراستعمال رہیں اور جنہوں نے مجھے بہت زیادہ فائدہ دیا وہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’جوہر شفاء مدینہ‘‘ اور’’ ہاضم خاص ‘‘ ہیں۔میرے ساتھ بچپن سے ایک مسئلہ تھا پہلے تو مجھے بھوک ہی نہ لگتی اگر کچھ زبردستی کھالیتا تو کھانا ہضم ہی نہیں ہوتا تھا۔ بہت پریشان رہتا کہ کھانا ہضم کیوں نہیں ہوتا‘ والدین نے مجھے بے شمار سیرپ استعمال کروائے‘ خود ذرا بڑا ہوا تو کافی انگریزی ادویات استعمال کیں مگر کچھ فرق نہ پڑتا بلکہ ادویات کھا کھا کر معدہ مزید خراب ہوگیا۔ میری بڑی بہن کی سہیلی نے ایک مرتبہ اسے عبقری رسالہ دیا اور وہ گھر لے آئی‘ عبقری پڑھنا شروع کیا تو زندگی میں بہت بہتری آئی‘ اپنے امراض کے علاج کیلئے عبقری رسالہ کے آخر میں دی گئی ادویات کے متعلق پڑھا تو میں نے اپنے شہر میں موجود عبقری ایجنسی پر رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ مجھے ’’ہاضم خاص‘‘ اور ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ چاہیے۔ انہوں نے مجھے فراہم کردی‘ بس لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق میں نے ادویات کا استعمال شروع کردیا۔ چند ہفتوں کے استعمال سے ہی میری طبیعت سنبھلنا شروع ہوئی‘ میں نے جوہرشفاء مدینہ کی پانچ ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کیں جبکہ ہاضم خاص کا تومیرا گھر کیا ہمارا پورا محلہ دیوانہ ہوگیا ہے۔
اللہ کریم کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے ان ادویات کے وسیلہ سے شفاء سے نوازا ہے۔ میری صحت دن بدن بہتر ہوگئی‘ چہرے پر رونق لوٹ آئی‘ آنکھیں اندر کو دھنس چکی تھیں جو کہ اب بارونق ہورہی ہیں‘ خوب بھوک لگتی ہے اور خوب ہی کھاتا ہے‘ کھانا جزو بدن بننا شروع ہوگیا ہے۔ اب تو عبقری رسالہ ہمارے گھر کی رونق بن چکا ہے ‘ میں جہاں عبقری ادارہ کو دعائیں دیتا ہوں وہی اپنی بہن اور اس کی بہن کو بھی دعاؤں سے نوازتا ہوں جن کے وسیلے سے مجھے عبقری رسالہ ملا۔ اور آج میں شفاء یاب ہوں۔ (شعبان علی ‘راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 068 reviews.