Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بلڈپریشر اور تیزابیت کیلئے آزمودہ اور مجرب ٹوٹکہ شوگر کے لیے ہمارا خاندانی آزمودہ راز

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کا سایہ انسانیت پر تاقیامت قائم رکھے آمین۔مخلوق خدا کی بھلائی کیلئے ٹوٹے پھوٹے الفاظ پیش خدمت ہیں۔ امید ہے کہ اس ننھی سے کاوش کو قبولیت کا درجہ حاصل ہوگا۔یہ ٹوٹکہ جو کہ قارئین عبقری کی خدمت میں پیش کررہا ہوں یہ انتہائی آزمودہ اور مجرب ہے۔ ہائی بلڈپریشر اور تیزابیت کے مریض اسے ضرور استعمال کریں۔اس ٹوٹکے کے استعمال ان شاء اللہ بلڈپریشر نہیں بڑے گا اور معدہ کی تیزابیت اور معدہ کے امراض بالکل ختم ہوجائیں گے۔ ھوالشافی:کھانے بعد تھوڑا سا پسا ہوا دھنیا خشک اور اتنی ہی مقدار میں سفید چینی ملاکر یعنی دونوں چیزیں ہموزن لیکر پھانک لیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ یہ میں خود بھی اور متعدد افراد کو بھی استعمال کراچکا ہوں ‘بہت مفید ہے۔ یہ مجھے یاد نہیں کہ یہ ٹوٹکہ کس جگہ پر پڑھا تھا بہرحال میرے تجربے اور مشاہدے میں بہت مفید ہے‘ میں خود بھی چونکہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں اور مریضوں کو دوا کے ساتھ ساتھ یہ ٹوٹکہ بھی بتاتا رہتا ہوں ۔الحمدللہ! اس ٹوٹکے بہت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں‘ رمضان المبارک میں اگر افطاری اور سحری کے بعد آدھا چھوٹا چمچ دونوں چیزوں کا مکسچر استعمال کرلیں تو پورا رمضان پیٹ کے مسائل درپیش نہ ہوں گے۔(ڈاکٹرراغب حسین ‘واہ کینٹ)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس شوگر کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک بہت کامیاب نسخہ قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ ھوالشافی:فالسہ کی کھلی لے کر رات کو بھگو دیں مناسب مقدار میں تقریباً ایک تولہ صبح نہار منہ اور شام دو ٹائم استعمال کریں بہت فائدہ ہوگا(عبدالرشید، نارتھ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 044 reviews.