Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

مریضہ کومے سے باہر آگئی:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری خالہ شدید بیمار تھیں وہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور ان کے روزانہ کی بنیاد پر تھیں اور ان کے روزانہ کی بنیاد پر ڈائیلاسز ہورہے تھے۔ ان کی حالت بہت ہی زیادہ خراب تھی۔ میں نے ان کے بیٹوں کو عبقری کے متعلق بتایا اور انہیں عبقری دواخانہ سے ایک کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ‘‘ لا کر دیا‘ اس میں سے ایک وظیفہ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ انہیں بتایا کہ یہ پڑھنا شروع کردیں‘ ان شاء اللہ خالہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گی۔ ان کے بیٹوں کا رجحان ادویات پر زیادہ تھا پھر بھی انہوں نے میرے اصرار پر پڑھنا شروع کردیا اور ساتھ میں بھی وہیں پر کھڑا پڑھتا رہا۔ پھر ایسا ہوا کہ خالہ وینٹی لیٹر سے قومے میں چلی گئیں اور ڈاکٹروں نے بالکل ہی جواب دے دیا‘ اگلے دن خالہ کو ہوش میں آنے کے بعد وینٹی لیٹر پر لایا گیا۔ میں نے وہاں ڈاکٹروں کو باتیں کرتے ہوئے خود سنا کہ وہ کہہ رہے تھے یہ تو کوئی معجزہ ہی ہے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی مریض وینٹی لیٹر سے قومے میں گیا ہو اور پھر ہوش میں آکر صحیح سلامت حالت میں سنبھل گیا۔ میں نے ان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ کم از کم ایک ہزار کتابچہ مختلف جگہوں پر تقسیم کریں‘ الحمدللہ! انہوں نے یہ کتابچہ تقسیم بھی کیا‘ چند دنوں کے اندر میری خالہ بہتر ہوکر اپنی گھر چلی گئیں۔ (شمریز خان‘ کراچی)
بیوہ کی شادی میں رکاوٹ ختم: ہماری ایک جاننے والی خاتون ہیں‘ ان کا شوہر شادی کے چھ ماہ بعد ہی فوت ہوگیا‘ اس کے بعد تین سال ہوگئے تھے باوجود لاکھ کوشش کے ان کی شادی نہ ہوسکی‘میںنے ان کی والدہ کو بتایا کہ آپ ہر ماہ ماہنامہ عبقری اور ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ لے کر حسب توفیق لوگوں میں تقسیم کریں۔ انہوں نے صرف تین ماہ ہی یہ کام کیا‘ الحمدللہ! اللہ کریم نے عبقری رسالہ اور اس کتابچہ میں لکھے اعمال کی برکت سے ان کی بیٹی کا بہترین جگہ پر رشتہ کروا دیا‘ آ ج وہ بچی اپنے گھر میں خوش ہے۔ (ی، گجرات)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 033 reviews.