Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دورا ن افطار پیٹ معمول سے زیادہ بھرا محسوس ہو تو یہ کریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ افطار کے دوران آپ کو اپنا معدہ یا پیٹ معمول سے زیادہ بھرا ہوا محسوس نہ ہوتو افطار کے وقت بہت زیادہ پانی سے گریز کریں کھجور اور پانی کے ایک گلاس کے بعد آپ جب بھی پانی پئیں اپنے کھانے کے دوران ہی پئیں ناکہ کھانا ختم کرنے کے بعد۔ افطار کرنے کے اور کھانے کے بعد اپنے جسم میں پانی کی مطلوبہ مقدار کو پوری کرنے کے لیے اس دوران وقفہ وقفہ سے آپ کو کم ازکم سات سے آٹھ گلاس پانی ضرور پینا چاہیے، پانی پینے کے دوران کا وقفہ کم از کم دس سے پچیس منٹ تک کا ضرور ہونا چاہیے۔ ایسا نہ کریں کہ ایک ساتھ ہی پانچ چھ گلاس پانی کے پی لیں اس سے آپ کے جسم کو نقصان ہوگا کیونکہ پورا دن روزہ کے ساتھ جسم کو صرف پانی ہی درکار نہیں ہوتا اس لیے ہر ایک گلاس پانی میں مناسب وقفہ ضرور رکھیں۔
یہ بات ہمیشہ ذہن نشین رکھیں کہ افطار کی تیاری میں آپ جو بھی ڈشز تیار کررہےہیں اس میں کیلوریز اور دیگر تمام ضروری اجزاس ضرور ہوں۔ مثال کے طور پر آپ اپنا سلاد اولیو آئل میں بنائیں ایسا پنیر استعمال کریں جس میں چکنائی کا عنصر کم ہو اس کے علاوہ اگر آپ اپنے افطار میں کسی ڈرائی فروٹ کو بھی شامل رکھیں تو یہ جسمانی ضرورت کے لیے اضافی بونس ہوگا۔
پانی کی کمی بھی وزن میں کمی کا باعث بن سکتی ہے، یہ ضروری ہے کہ آپ اس بات سے بہ خوبی آگاہ ہوں انسانی جسم کے لیے ’’متوازن غذا‘‘ کیا ہوتی ہے جسم میں موجود نظام کو ہر قسم کی کارکردگی کے لیے تمام غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے جب افطار کرنے کے ایک دو گھنٹہ کے بعد اپنا ڈنر کرنے بیٹھیں تو اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ نے وہ تمام اشیاء لینی ہیں جو نہ صرف مطلوبہ جسمانی مقدار کے برابر ہو بلکہ ان اشیاء سے آپ کو توانائی اور طاقت بھی مل سکے۔ اگر آپ یہ سوچ کر ہاتھ روک لیں گے کہ ان تمام غذائی اجزاء سے آپ کا وزن بڑھنا شروع ہو جائے گا تو یہ محض خام خیالی ہی ہے۔ ماہرین غذائیت اس بات کی تائید کرتےہیں کہ دورانِ رمضان شعوری طور پر وزن بڑھانا یا کم کرنا انتہائی نقصان وہ ثابت ہوسکتا ہے اس لیے ایسی کسی کوشش کو ترک کرکے صرف اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ اپنی جسمانی ضرورت کو آپ کن غذائی اجزاء کے ساتھ پورا کرسکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 031 reviews.