Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوران رمضان وزن کم کرنے کی کوشش مت کریں؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

مقدس ماہ رمضان میں جہاں دیگر کئی معاملات ایک ساتھ چلنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں اس بات کا اندیشہ بھی سر اٹھانے لگتا ہے کہ کہیں ’’وزن بڑھنا شروع نہ ہو جائے، یا پھر افطار اور سحری کے وقت بے تحاشہ کھانے کی بدولت عید کے دن وزن کی زیادتی کا شکار نہ ہو جائیں۔ یہ ایک بے بنیاد مفروضہ ہے دوران رمضان کسی بھی حالت میں وزن کو کم کرنے کی شعوری کوشش نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کچھ لوگ ماہ رمضان میں وزن بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے موجودہ وزن کو برقرار رکھنے کی سعی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بہت سے افراد ایسے ہیں جو وزن بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے موجودہ وزن کو برقرار رکھنے کی سعی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بہت سے افراد ایسے ہیں جو وزن کو مزید کم کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اس بات سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ روزہ ایک صحت مند جسم یا وزن کو برقرار رکھنے میں چیلنج ثابت ہوتا ہے کیونکہ رمضان کے مہینے میں روزہ کی حالت میں جسم کو مطلوبہ مقدار میں کیلوریز اور پروٹین وغیرہ نہیں ملتی اس لیے وزن میں کمی قدرتی طور پر واقع ہوتی چلی جاتی ہے۔ لیکن اس بات کی شعوری کوشش کرنا کہ پورا دن روزہ میں گزار کر افطار کے وقت بھی برائے نام اشیاء کو کھانا جو جسم کی ضرورت کے مطابق ناکافی ہوں صحت اور جسم دونوں کے لیے ہی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔اس بات سے آپ کو قطعی طور پر پریشان یا فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کہ ماہ رمضان میں آپ کو اپنے وزن کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے ایک انتہائی سادہ طریقہ پر عمل کرنا ہوگا اپنی ہائیٹ یا قد کی لمبائی سے اپنے وزن کو بائی اسکوائر تقسیم کیجئے اگر نتیجہ میں 18.5یا اس سے کم نمبر آئیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ کا وزن نارمل سے کم ہے آپ کی اپنے وزن کم کرنے کی مزید کوشش احمقانہ ہی ہوگی۔ عام طور پر روزہ کا دورانیہ ایک دن میں 14,13گھنٹے یا اس سے تھوڑا زیادہ ہوسکتا ہے اس پورے دورانیے میں جسم کو گلوکوز کی ضرورت محسوس ہوتی رہتی ہے گلوکوز جسم کے دیگر نظام کو متوازن رکھنے اور ان کی کارکردگی کو برابر طریقے سے جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جسم میں پہلے سے اسٹور گلوکوز صرف پانچ گھنٹوں کے لیے جسم کو انرجی یا توانائی مہیا کرتا ہے اس کے بعد مزید گلوکوز درکار ہوتا ہے جو کہ ظاہر ہے کہ روزے کی حالت میں ممکن نہیں کہ پانچ گھنٹوں کے بعد جسم میں گلوکوز کی کمی کو پورا کیا جاسکے، گلوکوز کی یہ کمی نہ صرف کمزوری اور نقاہت کا باعث بنتی ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی اس کا اہم کردار ہوتا ہے اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وزن میں کمی جسم میں گلوکوز کی مقررہ مقدار سے کم ہو جانے پر واقع ہوتی ہے۔
دوران رمضان وزن میں مزید کمی نہ کی جائے اس کے لیے آپ کو خود کوشش کرنا ہوگی۔ اپنے افطار کو دو حصوں میں تقسیم کرلیں۔ اکثر افراد اس بات کو نظر انداز کردیتے ہیں اور جیسے ہی افطار کا وقت شروع ہوا سلاد، سوپ، پھل وغیرہ بے تحاشہ کھاتے چلے جاتے ہیں اور دسترخوان کی بنیادی یا خاص ڈشوں کو نظر انداز کردیتے ہیں اسی لیے جسم کو اس کے مطلوبہ مقدار کی کیلوریز نہیں ملتیں۔ اس طریقہ افطار کے بجائے اگر آپ اپنے افطار کو دو حصوں میں بانٹ لیں تو یہ آپ کے لیے ہر طرح سے بہتر ثابت ہوگا۔ افطار کا پہلا حصہ میں کھجور، ایک گلاس پانی، سوپ اور سلاد پر مشتمل ہونا چاہیے۔ اس کے بعد آپ مغرب کی نماز پڑھنے جائیں اور پھر واپس آنے کے بعد مذکورہ بالا اشیاء کی بجائے دستر خوان کی بنیادی ڈشز سے لطف اندوز ہوں اس طریقہ سے سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہوگا کہ آپ دستر خوان پر موجود تمام اشیاء کھا سکیں گے اور دوسرا آپ کے جسم میں کیلوریز اور پروٹین اور حراروں کی مکمل مقدار بھی پوری ہو جائے گی افطار ہمیشہ ہلکا ہی رکھیں پھر اس کے بعد ایک دو گھنٹوں کے وقفہ کے بعد آپ اپنا مکمل کھانا تناول کرسکتے ہیں یا رکھیں یہ طریقہ افطار ہر طرح سے موثر ثابت ہوتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 030 reviews.